
کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کیچ میں ضلعی انتظامیہ کے اغواء کاروں کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ آپریشن سے نہیں بلکہ مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے معروف شاعر عطا شاد کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے اغواء کو بلوچستان کے روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کہ واقعات پہلے کبھی رونما نہیں ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیچ عبدالحمید ابڑو اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کی بازیابی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دشت نعیم گچکی اغواء کاروں کے ہمدردوں سے مذاکرات کیلئے گئے تھے کہ ان کو بھی راستے میں اغواء کر لیا گیا۔ حکومت آپریشن سے نہیں بلکہ مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دو دن سے امن وامان کے متعلق اجلاس کر رہے ہیں کل بھی اسی متعلق اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اغواء کاروں کو انتظامیہ آفیسران سے تحقیقات کرنے میں کچھ نہیں ملے گا کیونکہ ہمارے افسران انسان دوست ہیں بہرحال میں نیک نیتی کا ارادہ رکھتا ہوں کہ انہیں بحفاظت رہا کر دیا جائے۔
