Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جشن جمہوریت

January 26, 2017January 26, 2017 0 1 min read
Democracy
Indian Independence Day
Indian Independence Day

تحریر : غفران ساجد قاسمی
ہندوستان کی تاریخ میں قومی سطح پر دو تاریخ کو خاص اہمیت حاصل ہے، ان دونوں تاریخ کا ہندوستان کی تاریخ سے بڑا گہرا اور اٹوٹ رشتہ ہے۔وہ دونوں تاریخیں 15 اگست اور 26 جنوری ہیں۔ 15 اگست کو اس لیے اہمیت حاصل ہے کہ اسی دن ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی۔ مناسب خیال ہوتا ہے کہ آزادی کی بجائے یہ کہا جائے کہ و طن عزیز کو آزادی نہیں ملی بلکہ غلامی منتقل ہوئی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے گوروں کی غلامی میں تھا اب گوروں کے پیروکاروں گندمی رنگ کے لوگوں کی غلامی میں آ گیا، ہمارا یہ وطن پہلے بھی غلام تھا اور اب بھی غلام ہے۔

دوسری اہم تاریخ 26 جنوری ہے۔ 26 جنوری کو ہندوستان کی تاریخ میں اس لیے اہمیت حاصل ہے کہ اسی دن آئین ہندکونافذکیاگیاجس کی روشنی میں ہمارایہ وطن عزیز”ہندوستان”ایک جمہوری ملک قراردیاگیا۔آئین ہندکے نفاذکے ساتھ ہی ہندوستان ایک سیکولراسٹیٹ بن گیاجس میں بلاتفریق مذہب وملت اور بلالحاظ ذات وپات اوررنگ ونسل سبھی کوبرابری کے حقوق حاصل ہوگئے۔آئین ہندکی روشنی میں ملک کے تمام شہریوں کوتمام معاملات میں یکساں حقوق حاصل ہوں گے،کسی کوکسی مخصوص مذہب یاذات یارنگ ونسل کی بنیادپراس کے آئینی اور بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیاجاسکتاہے اورصحیح اورحقیقی معنوں میں اسی کانام جمہوریت ہے۔جس تاریخ کوآئین ہندکانفاذعمل میں آیاوہ تاریخ 26جنوری 1950ء تھی۔15اگست1974 کو وطن عزیز انگریزوں کے چنگل سے آزاد ہوا۔

آزادی حاصل ہونے کے بعدملک کومنظم طریقہ سے چلانے کے لیے ایک قانون اورآئین کی ضرورت محسوس ہوئی جس کے لیے مشہورقانون داں ڈاکٹرامبیڈکرکی صدارت میں ایک قانون سازکمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے ہندوستان کے پرانے قانون،اسی طرح دیگرجمہوری ملکوں کے قوانین کو سامنے رکھ کرایک مسودہ تیارکیاجسے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیااور 26 نومبر 1949 کو پارلیمنٹ نے اس قانون کوآئین ہندکے طور پر پاس کر دیا اور پھر 26 جنوری 1950 کو اس کامکمل نفاذ عمل میں آیاجس کی روسے ہندوستان ایک غیرمذہبی جمہوری ملک قرارپایا۔دراصل ٥٣٩١ء کے گورنمنٹ آف انڈیاایکٹ کی جگہ پر نئے آئین ہند کو نافذ کیا گیا۔آئین ہند کو نافذ کرنے کے لیے 26جنوری کے انتخاب کے پیچھے بھی ایک تاریخ ہے اوروہ یہ کہ تحریک آزادی کے دورمیں1930میں کانگریس نے ہندوستان کی مکمل آزادی کااعلان کیا تھا اور اتفاق سے وہ دن 26جنوری کاتھااسی لیے اسی پس منظرمیں آئین ہندکے نفاذکے لیے بھی 26 جنوری کا انتخاب کیا گیا۔جمہوریت کی تعریف:جمہوریت کے لغوی معنی”لوگوں کی حکمرانی”Rule of the people کے ہیں۔یہ اصطلاح دویونانی الفاظ Demo یعنی ”لوگ” اور Kratos یعنی ”حکومت”سے مل کر بنا ہے۔بعض لوگ اس کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ لوگوں کی ”اکثریت کی بات ماننا”لیکن درحقیقت یہ”اکثریت کی اطاعت کا نام ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یونانی مفکرہیروڈوٹس(Herodotus)کہتاہے کہ:”جمہوریت ایک ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں ریاست کے حاکمانہ اختیارات قانونی طور پرپورے معاشرے کوحاصل ہوتے ہیں”۔چنانچہ سابق امریکی صدر”ابراہم لنکن”کایہ قول جوکہ جمہوریت کانعرہ ہے،اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے:Government of the people٫ by the people٫ for the people.عوام کی حاکمیت، عوام کے ذریعہ، عوام کے اوپر ۔علامہ اقبال کی زبان میں جمہوریت کی حقیقت یہ ہے کہ: جمہوریت وہ طرز حکومت ہے کہ جس میں٭بندوں کو گنا کرتے ہیں تو لانہیں کرتے۔ تاریخ جمہوریت:جمہوریت کاسب سے پہلاسراغ ہندوستان میں ملتاہے۔6سوسال قبل ازعیسوی اور”بدھا”کی پیدائش سے قبل ہندمیں جمہوری ریاستیں موجودتھی اوران کو Janapads(جنپدس) کہاجاتاتھا،ان میں سب سے پہلی ریاست” وشانی” (غالبا مصنف”ویشالی”کہناچاہتے ہیں)جوکہ آج”بہار” کے نام سے مشہورہے۔اسی طرح سکندراعظم کے دورمیں400قبل ازعیسوی یونانی دانشوروں کے مطابق SabastaiاورSabaracaeکی ریاستیں موجودہ پاکستان اورافغانستان ہیں،یہاں بھی جمہوری حکومت تھی نہ کہ شاہی حکومت۔اسی طرح ٥صدی قبل مسیح میںGreeceمیں بھی کونسل اوراسمبلی کاتصورملتاہے۔Jalius Cessar اورسینٹ کے سربراہ Ponpey کے درمیان خانہ جنگی کے بعدBc49میں پہلی دفعہ ”رومن ایمپائر”Roman Empireوجود میں آئی۔ (حقیقت جمہوریت:ازابومعاذالقرنی)26جنوری ہرسال آتاہے،اورہرسال ہمار ی حکومت ”جشن جمہوریت”منانے پرکروڑوں روپیہ خرچ کرتی ہے،حکومتی سطح پرجواخراجات ہوتے ہیں وہ ایک طرف غیرحکومتی اور نیم حکومتی ادارے بھی اس جشن جمہوریت کواپنے اپنے ڈھنگ سے منانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے،اورایک محب وطن کے لیے ان اخراجات کی کوئی اہمیت نہیں ہے،کیوں کہ ہمیں اپنے وطن عزیزسے بے حد پیار ہے۔

Democracy
Democracy

ہمیں اپنی جان سے زیادہ پیاراہماراوطن ہے،ہم اپنی جان کی قربانی دے سکتے ہیں لیکن اپنے وطن پرکوئی آنچ آجائے یہ ہمیں برداشت نہیں ہوسکتا،تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ وطن عزیزکی حفاظت کے لیے جان ومال کی قربانی نچھاورکی ہے اورآج اسی بے لوث اوربے غرض قربانی کانتیجہ ہے کہ ہماراوطن دنیا کا سب سے قدیم اورسب سے بڑاجمہوری ملک کہلاتاہے،آج ہمارے ملک کے پاس وہ ساری طاقت اوروسائل ہے جس کے ذریعہ وہ دنیاکے سب سے بڑے سپرپاورکوبھی آنکھیں دکھا سکتا ہے اور با رہااس کی عملی مثال پیش کرچکاہے،لیکن آج ہمارے دل ودماغ میں ایک سوال گردش کررہاہے،ایک ایساسوال جووطن عزیزکے ہرانصاف پسند شہری کے دل و دماغ میں ہے،اوریہی وہ سوال جوہمارے ”جشن جمہوریت”کی تقریبات پرسوالیہ نشان کھڑاکرتاہے۔جشن یاخوشی ہم اس وقت مناتے ہیں جب ہمیں کسی چیزمیں کامیابی حاصل ہوتی ہے،ہمیں اس کامیابی پر انعامات ملتے ہیں۔

شاباشی ملتی ہے اوراس خوشی میں ہم ایک تقریب کااہتمام کرتے ہیں جس میں اپنی خوشی اپنے عزیزواقارب،دوست اوررشتہ داروں کے ساتھ باٹتے ہیں،کچھ ایساہی معاملہ جشن جمہوریت تقریب کابھی ہے،یہ جشن ہم اس کامیابی کی خوشی میں مناتے ہیں اوربڑے ہی اہتمام اورتزک واحتشام کے ساتھ مناتے ہیں کہ اسی دن ہم نے اپناایک دستور اور قانون نافذ کیا کہ اس دستوراورقانون کی روشنی میں ہم اپنے وطن عزیزکوآگے بڑھائیں گے،اوراسی دستورکی روشنی میں ہندوستان جیسے کثیرالمذہب اورہمہ جہتی ورنگارنگی تہذیب وزبان سے پرملک کوکسی خاص مذہب اورکسی خاص تہذیب سے آزادکراسے غیرمذہبی سیکولرملک قراردیاتاکہ اس ملک میں تمام مذاہب اورتہذیب کے حامل انسان بلااختلاف مذہب وملت اوربلالحاظ ذات وپات،زبان رنگ ونسل آزادی اورسکون کے ساتھ زندگی گذار سکے، یقینا یہ اپنے آپ میں وطن عزیز کے لیے بڑی حصولیابی تھی،لیکن کیاہمارایہ وطن اپنے دستورکی روشنی میں آگے بڑھ رہا ہے۔

کیا دستور کے مطابق تمام مذاہب کے لوگوں کوآزادی اوربنیادی حقوق حاصل ہیں؟ کیاوہ دستورجوہرانسان کی جان ومال کے تحفظ کاوعدہ کرتاہے جس میں کسی خاص فرقہ یامذہب کاکوئی لحاظ نہیں ہوگابلکہ بحیثیت ہندوستانی شہری تمام شہریوں کے جان ومال اورعزت وآبروکے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پرہوگی،کیااس دستورکی روشنی میں سب لوگوں کے جان ومال کو تحفظ حاصل ہے؟اگرنہیں حاصل ہے توپھرکس بات کاجشن؟کیساجشن جمہوریت؟ ہندوستان کادستور٥٢تا٨٢تمام مذاہب کے لوگوں کوہرطرح کی آزادی فراہم کرتاہے،لیکن عملی طورپراس دستورکاکوئی نفاذنہیں ہے۔

ہمارے وطن عزیزمیں صرف ایک طبقہ کوتحفظ حاصل ہے اورایک خاص طبقہ کوکسی طرح کی کوئی آزادی نہیں ہے،کبھی اس کی عبادت گاہ کو شہید کر دیا جاتا ہے، کہیں کسی بہانے اس کی جان ومال اورعزت وآبرو کو تار تار کردیاجاتاہے اورحکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے وہ دستورکی پاسداری میں ناکام نظرآتی ہے،دستورجس کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کوسونپتی ہے حکومت اس میں ناکام نظرآتی ہے،پھرکیسی جمہوریت؟اورکیساجشن جمہوریت؟دستور٩٢تا٠٣ ہرقوم اورفردکواپنی تہذیب،زبان اورثقافت پرعمل کرنے کی آزادی کے ساتھ اسے اس کاتحفظ اورفروغ کا ذمہ دیتی ہے،لیکن آج حکومت ہی بھارت میں بسنے والی ایک خاص قوم کی شخصی تشخص کوختم کرکے یونیفارم سول کوڈکے نفاذکی بات کرتی ہے اورمختلف طریقوں سے ایک خاص طبقہ کے مذہبی تشخص پرحملہ کرتی ہے اوراسے ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے،پھرکیسی جمہوریت؟اورکیساجشن جمہوریت؟ دستور ٤١ تا٦١ہندوستان کے ہرشہری کویکساں حقوق اورمواقع فراہم کرنے کی بات کرتاہے لیکن ہمارے ملک کوچلانے والے چندمتعصب ذہنیت کے حامل افرادایک خاص اقلیتی طبقہ کووہ حقوق اورمواقع فراہم کرنے میں تعصب سے کام لیتی ہے اورحکومت اس پر خاموش رہتی ہے۔

Celebrate Democracy
Celebrate Democracy

پھر کیسی یہ جمہوریت؟اورکیساجشن جمہوریت؟دستور٣٢اور٤٢ظلم وجبرکوختم کرنے کی بات کرتاہے،ایک خاص طبقہ کے استحصال کوروکنے کی وکالت کرتاہے،لیکن آئے دن ہمارے وطن عزیزکااکثریتی طبقہ اس خاص طبقہ کودبانے،کچلنے اوراس پرظلم وستم کا پہاڑ توڑتاہے اورحکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے،نہ اس ظلم کوروکتی ہے اورنہ ہی ظالم کوخاطرخواہ سزادیتی ہے جس کی سینکڑوں مثالیں ہیں جس میں تازہ ترین مثال گجرات اور مظفرنگرفسادات کی ہے اورحکومت خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے،پھرکیسی یہ جمہوریت ہے؟اورکیساجشن جمہوریت؟ یہ وہ چند سوالات ہیں جوہمارے دل ودماغ کوجھنجھوڑتے ہیں،کہ آخرہم کس بات کاجشن منارہے ہیں؟ہمیں جشن منانے کاحق اس وقت ہوتاجب کہ ہم دستور ہند کی پاسداری کرتے ہوئے تمام شہری کوبرابری کے حقوق دینے میں کامیاب ہوگئے ہوتے،تب ہمیں جشن جمہوریت منانے کاصحیح حق حاصل ہوتا،آج ہماری حکومت اوراس کے ساتھ ملک بھر میں پھیلے ہوئے سرکاری غیرسرکاری ونیم سرکاری ادارے جشن جمہوریت تقریبات منارہے ہیں اورکروڑوں روپیہ صرف کررہے ہیں لیکن کیاکسی نے یہ سوچاہے کہ مظفر نگر فسادات کے ہزاروں مظلومین اوران کے بچے کس حال میں زندگی گذاررہے ہیں؟اسی طرح ملک کے طول وعرض میں لاکھوں غریب، محتاج،بے روزگاراوربے گھرلوگ کس حال میں اپنی زندگی گذار رہے ہیں، جودستورملک کے ہرشہری کویکساں حقوق اور روزگار مہیا کرنے کی وکالت کرتاہے ہماری حکومت اس دستورکی پاسداری کرنے میں کہاں تک کامیاب ہے؟ اوراگرکامیاب نہیں ہے توپھرکس بات کاجشن منایا جارہاہے؟اس سوال کاجواب ہرشہری کواپنی حکومت سے جاننے کاحق حاصل ہے۔کسی شاعرنے جمہوریت کابڑاخوبصورت نقشہ کھینچا ہے: تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب (ہند) کا جمہوری نظام٭چہرا روشن اندروں چنگیز سے تاریک تر۔۔۔

تحریر : غفران ساجد قاسمی

Share this:
Tags:
democracy History India Junaid Raza people rights تاریخ جشن جمہوریت حقوق قوم ہندوستان
Saraiki
Previous Post زبان کی بنیاد پر پہچان کا معاملہ
Next Post ماہر نفسیات، معروف سماجی کارکن سدرہ اختر کو دختر پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا گیا
Sidra Akhtar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close