Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 15/2/2016

February 15, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین علامہ عنصر محمود انجم جلالی کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی بہت بڑا مذہبی اکٹھ بن گئی ممتاز علما ء کرام مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ان کی شادی لالہ موسیٰ کے عثمان علی سے ہوئی شادی موقع پر نکاح صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے پڑھایا،خطبہ نکاح مفتی محمد اشرف القادی نے دیااور دعا صاحبزادہ پیر محمد محفوظ احمد مشہدی نے کرائی اس موقع پر آغا ذوالفقار علی،محمد خان لغاری،علامہ نصیر اویسی،قاری محمد اسلم قادری،محمد شبیر سیفی،قاری عبدالعزیز،قاری راشد نقشبندی،مہر نوید اقبال،قاری اعجازڈنگہ،قاری حنیف جلالی،چوہدری مجید اللہ ایڈووکیٹ،ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)انسانی جسم کا ہر عضو اللہ تعالی کا بہت بڑا عطیہ ہے۔حصوصا دانت اللہ تعالی کاتحفہ ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ڈینٹل کیمپ کے موقع پر کیا انھوں نے کہا انسان کو اپنے دانتوں کی حفاظت کرنی چاہیے،اور صفائی کا خیال رکھنا چاہیے،صفائی تو نصف ایمان ہے ۔صفائی سے صحت و تندرستی برقرار رہتی ہے ۔دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میںڈینٹل کیمپ کامقصد بچوں کی دانتوں کی بیماریوں کا علاج ہے اور انہیں دانتوں کی صفائی کے متعلق آگاہ کرنا ہے۔بچوں کی سالانہ رپورٹ کے ہمراہ میڈیکل رپورٹ بھی فائل میں دی جاتی ہے۔تاکہ بچوں کی صحت اور تعلیم کے مسائل ھل ہوسکیں۔کیمپ کے دوران ڈاکٹر فرزانہ جنت اور ڈاکٹر تصور حسین نے بچوں کا چیک اپ کیا اوردانتوں کا معائنہ کیا۔اور مشورے دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) عالم اسلام کی عظیم شخصیت، شیخ المشائخ، استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات علالت کے باعث شعبہ دل کے انتہائی نگہداشت وارڈ سی سی یو میں داخل، کل انجیو گرافی ہوگی۔ گزشتہ روز علی الصبح طبیعت زیادہ ناساز ہوجانے کی وجہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر احباب سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر حضرت پیر محمد افضل قادری گزشتہ نو سال سے دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں، چند ماہ قبل ان کا دل کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا۔ لیکن گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور وہاں سی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ پیر صاحب کی علالت کی خبر سے دنیا بھر میں ان کے عقیدتمندوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی جانب سے بھی دعاء صحت کیلئے درخواست کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ناظم کھوکھر کے والد محترم کی سالانہ برسی حسنین کالونی علامہ اقبال ٹائون سرگودھا روڈ پر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ، اس موقع پر نادر حسین کھوکھر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ختم پاک بھی پڑھا گیا ، اجتماعی دعا میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ضلع گجرات کے تاحیات چیئرمین سید ممتاز حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شریف چیئرمین مسلم گرامر سکول چوہدری محمد افضل مرل ، چوہدری عمران مرل ، پروفیسر شفیق خیال ، محمد ارشد گجر ، عمران وڑائچ، چوہدری عنائت وڑائچانوالہ ، چوہدری جاوید جٹو وکل ، مرزا طاہر بیگ ، مرزا ندیم ، چوہدری اصغر عباس وڑائچ ، عمران گوندل ، ( حسنین پراپرٹی ڈیلر) میاں وارث، حاجی اکرم لاہور، میاں اشتیاق پروفیسر ثاقب حسین ، احسان کھوکھر ، خالد لاہور، حاجی افضل ، قاری مظفر حسین طیب ، قاری محمد اصغر ، حکیم اورنگزیب ، حاجی ارشد کھوکھر ، حاجی امجد کھوکھر ، حاجی اصغر ، اور صغیر احمد قمر ( نیوز ایڈیٹر روزنامہ جذبہ گجرات)سمیت دیگرکثیر تعداد نے شرکت کی محفل کے اختتام پر محمد ناظم کھوکھر کی طرف سے شرکاء کو پر وقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) احتشام دھامہ کے والد چوہدری صاحب داد کا ختم قل آج جامع مسجد دھامہ میں ہوگا ،قل شریف کا ختم صبح10:00شروع ہو گا اور 11:00بجے دعا ہو گی ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر شاعر و ادیب احتشام دھامہ کی والد سابق انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری صاحب داد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ15فروری2016بروز سوموار جامع مسجد دھامہ شریف میں صبح دس بجے شروع ہو گا جبکہ گیارہ بجے دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے راہنمائوں نے احتشام دھامہ کے والدکی وفات پر اظہار تعزیت کیا،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،سابق صدر لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،سینئر راہنما حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،آفس انچار ج انصاف مرکزغلام عباس بھٹہ،سابق نائب صدر تحصیل کھاریاں سید حسن رضا گیلانی، سینئر راہنماسید علی فائزشاہ آف بدھو کالس،سینئر راہنما طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست،لیاقت علی کھٹانہ آف بھانوالی،ریٹائرڈ صوبیدار مہر محمد اقبال آف چنوں بھوجہ،سینئر راہنما محمد شہباز اسلام پورہ،مرزا خرم شہزاد،مرزا توفیض الحسن غنی،سینئر راہنما مبشر بٹ آف جوگی محلہ نے سابق راہنما انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن احتشام دھامہ کے والد محترم چوہدری صاحب داد کی وفات پر انسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرے آمین!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے نئے دفتر مجدد لاء چیمبر کی پروقاراور تاریخ ساز افتتاحی تقریب،مہمان خصوصی پروفیسر ولید اقبال ایڈووکیٹ نے فیتا کاٹا ،بار ایسو سی ایشن کھاریاں،سرائے عالمگیرضلع گجرات اور لاہور سے وکلاء ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنمائوں سمیت اہم سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پرنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری خالد حسین آف شیخو چک،جنرل سیکرٹری چوہدری محبوب علی ڈھولہ ،راہنما پی ٹی آئی سہیل نواز خاں اورممبران بار ایسوسی ایشن کھاریاں نے معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔مجدد لاء چیمبر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے مہمان خصوصی( شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پوتے )راہنما پی ٹی آئی پروفیسر ولید اقبال ایڈووکیٹ ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار چوہدری محبوب علی نے ادا کئے،بعد ازیںمجدد لاء چیمبر کا پروفیسر ولید اقبال،طاہر رشید،چوہدری خالد حسین آف شیخو چک نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا جہاں پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پروفیسر ولید اقبال کو یاد گاری شیلڈ پیش کی،رانا ضیا ء عبد الرحمن کی قیادت میں لاہور سے آنے والے وکلا ء کے وفد نے مجدد لاء چیمبر کا دورہ کیااس موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے تمام وکلاء کو لالہ موسیٰ کے معروف شہرہ آفاق مصنف و ادیب اسحاق آشفتہ کی تصانیف ،”ذکر اللہ پاک” اور”خیر سے خیر تک” کا تحفہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)یونین کونسل بھگوال کا سیکرٹری جمعہ کو سرکاری چھٹی نہ ہونے کے باوجود مستقل چھٹی کا عادی ۔اہلیان یونین کونسل بھگوال کی ڈی سی اوگجرات سے ہفتہ کے چھ دن سیکرٹری کی حاضری یقینی بنانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل بھگوال کا سیکرٹری جمعہ کو سرکاری چھٹی نہ ہونے کے باوجود مستقل چھٹی کا عادی ہو گیا ہے ۔اہلیان یونین کونسل بھگوال کی ڈی سی او گجرات سے ہفتہ کے چھ دن سیکرٹری کی حاضری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔بھگوال کے مکینوں کا کہنا ہے کہ برتھ سرٹیفکیٹ اور دوسرے سرکاری کاغذات کی فیسیں بھی ڈبل وصول کی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)گورنمنٹ فضل داد میٹر نٹی ہسپتال گلیانہ میں فری ڈلیوری کی سہولت مہیا کر دی گئی ۔یونین کونسل گلیانہ ۔یونین کونسل بھگوال ۔یونین کونسل ملکہ۔یونین کونسل ٹھو ٹھہ رائے بہادر ۔یونین کونسل لنگڑیال ۔یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں ۔سمیت تحصیل کھاریاں کے دیگر کے مریض اب ہسپتال آکر ڈلیوری کروا سکتے ہیں ،جو بلکل مفت ہو گی ۔جبکہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے بتایا ہے کہ جلد ہی گورنمنٹ فضل داد میٹرنٹی ہسپتال کا عملہ پورا کیا جائے گا ۔اور آپریشن کے ذریعے ڈلیوری بھی ممکن ہو سکے گی ۔انھوں نے عوام سے کہا کہ پرائیویٹ ڈاکٹروں سے بچا جائے جو ہزاروں روپے لے کر ڈلیوری کرتے ہیں ۔بچوں کی پیدائیش سے قبل بھی بھی سرکاری ہسپتال سے چیک اپ کروایا جائے ۔کیونکہ جب آپ لوگ کسی ڈاکٹر کو پیدائیش سے قبل چیک کرواتے ہیں تو وہ عورتوں اتنا ڈرا دیتے ہیں کہ لوگ مجبور ہو کر اپنے پیسوں کی پرواکئے بغیر ان کے پاس جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ کی گراونڈ 5/6فٹ گہری ہو گئی ۔بارشوں کے پانی نے چھپڑ نے سماں باندھ دیا ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع منگلیہ جو سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کے پرسنل سیکرٹری برگیڈئیر صدیق سالک شہید کا آبائی گاوں بھی ہے مشکلات میں گراہوا ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ جسے قائم ہوئے کئی دہائیاں ہو چکی ہیں ۔اور ہزاروں بچیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو چکی ہیں ۔اب سکول ھذا کی بلڈنگ کے کچھ کمرے بوسیدہ ہو چکے ہیں ۔اور گراونڈ اتنی گہری ہو چکی ہے کہ اگر بارش ہو جائے تو کئی کئی ہفتے کھڑا رہتا ہے ۔جس سے تعلیم میں مشکلات ہوتی ہیں ۔منگلیہ کے رہائشی چوہدری یاسین ،چوہدری گلزار احمد ۔کونسلر احمد شیراز نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ کی بلڈنگ کے کچھ کمرے گرنے کے قریب ہیں اور کسی وقت بھی بھی کوئی ناخوشگوار واقع پیش آسکتا ہے ۔اور سکول کی گراونڈ بھی بہت گہری ہو چکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ڈی سی او گجرات اور ایم این اے چوہدری عابد رضا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ کا وزٹ کریں ۔اور خصوصی گرانٹ جاری کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان کے پوتے ڈاکٹر ولید اقبال ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز کھاریاں کا دورہ کیا اور نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے مجدد لاء چیمبر کا افتتاح کیا اور بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق ہر فرد کو برابر کی سطح پر حاصل ہے مگر آئین پاکستان نے اس پر12پابندیاں بھی لگائی ہیں جن میں دین اسلام کے خلاف، پاکستان کی سالمیت اور سلامتی کے خلاف، افواج پاکستان کے خلاف وغیرہ شامل ہیں ان پابندیوں پر عمل درآمد کروانے کے لئے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنا پڑتی ہے جس طرح MQM کے قائد الطاف حسین کے خلاف رٹ دائر ہوئی اور ان پر پابندی لگا دی گئی ہم آزادی اظہار میں اتنا آگے نہ نکلیں کہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے اس وقت افکار اقبال پر عمل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ ملک ترقی کرے۔ انہوں نے بار کے صدر چوہدری حسین شیخو چک، جنرل سیکرٹری چوہدری محبوب علی ڈھولہ اور کابینہ کو مبارکباد بھی دی اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے وکلاء کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ راہنما پی ٹی آئی محمد الیاس چوہدری، الحاج افضل گوندل، راجہ نعیم نواز، میجر(ر) خلیل الرحمن، چوہدری تیمور اکرم اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کوٹلہ برادران M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ یونین کونسل بھگوال کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خصوصی تعاون سے وارڈ لمے شریف اور پنڈی ہاشم کے بڑے اجتماعی مسائل کو بھی حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کونسلر حافظ ساجد حسین ملک آف لمے شریف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107تعمیر و ترقی کے لحاظ سے پورے ضلع میں نمایاں ہے انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلع گجرات کے چیئرمین بنیں گے اور ضلع کو بھی ہر لحاظ سے صوبہ پنجاب بھر میں مثالی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چیئرمین یوسی سہنہ ملک محمد اکرم ڈھل نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیصر پہلوان تو میرا قریبی دوست اور ساتھی ہے اگر میرے کسی ووٹر اور سپورٹر کے ساتھ بھی غنڈہ گردی کی گئی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے جب تک میں یونین کونسل سہنہ کا چیئرمین ہوں کسی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت ہر گز نہ دوں گا مجھے عوام نے ووٹ دے کر جو اعتماد دیا ہے اُس پر سو فیصد پورا اترنے کی کوشش کروں گا عوام کی جان و مال اور عزتوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہوں ہماری شرافت کو کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں ہر گز نہ رہے کہ وہ اپنی غنڈہ گردی اور دھونس کے ذریعے یونین کونسل سہنہ کے عوام کو اب ڈرا دھمکا لے گا ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق اور SHO تھانہ گلیانہ چوہدری امجد گجر سے ملتمس ہیں کہ وہ ہماری ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرے کیونکہ ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں جن سے علاقہ کے عوام اور امن و امان کو خطرہ لاحق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)لیڈز گروپ آف کالجز جی ٹی روڈ کھاریاں کیمپس میں انٹرسکولز مقابلہ حسن نعت کا انعقاد۔ صدارت ایم ڈی عمران اکبر پنجوڑیاں جبکہ میزبانی کے فرائض پرنسپل پروفیسر سید باقر رضا نے کی مقابلہ میں 12سے زائد سکولوں کے طلباء نے حصہ لیااوّل، دوئم اور سوئم آنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر متذکرہ سکولوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی مقابلہ میں حصہ لینے والوں میں ظفر علی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاریاں، نعیم اشرف اور سید قاسم رضا ایڈن سائنس کالج نصیرہ، محمد شبہیہ الحسن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنجن کسانہ، شہروز تنویر دی ایجوکیٹرز کھاریاں کیمپس، محمد بلال انور اکیڈمی کھاریاں، محمد زین ہمدانی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول برنالی، عیشاء الطاف اور علی شہزاد دی ویلجرز سکول باہروال، سفیان منیر اور عمران منیب مصطفائی پبلک سکول علی چک، زین افتخار نیو بھٹی شہید بوائز اینڈ گرلز کالج شامل ہیں اس پروگرام کے مہمان خصوصی آفتاب احمد نذر جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب تھے۔ مہمانِ اعزاز کے طور پر اعجاز مرزا کوارڈی نیٹر کھاریاں پریس کلب نے شرکت کی جبکہ ججز کے فرائض حافظ عابد علی، علامہ خان محمد نقشبندی اور مولانا انیس الرحمن نے سرانجام دیئے اختتام پر پرنسپل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جملہ سٹاف محمد عثمان چوہدری، ابرار یوسف جنجوعہ، محسن شاہ ، مس نادیہ اور شاہد انور بھی موجود تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عثمان چوہدری نے سرانجام دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) صحافی ایم عمر سیکرٹری اطلاعات کھاریاں پریس کلب کے بھائی مدثر حسین (سعودی عرب) رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے بارات اور دعوت ولیمہ میں رشتہ داروں، عزیز و اقارب، دوست احباب اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ دعوت ولیمہ اظہر پیلس میرج ہال ڈنگہ روڈ کھاریاں پر ہوئی مہمانوں کا استقبال صفدر حسین، ایم عمر، خادم حسین، ناظم حسین اور دیگر نے کیا۔ نمایاں شرکت کرنے والوں میں بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری مشتاق احمد دھنی، حاجی عبدالرئوف صدر کھاریاں پریس کلب، جبار ساگر فنانس سیکرٹری کھاریاں پریس کلب، سید تنویر نقوی چیئرمین تعمیراتی کمیٹی کھاریاں پریس کلب، اعجاز مرزا کوارڈی نیٹر کھاریاں پریس کلب، صحافی چوہدری محمد یوسف سونو، عبدالعزیز گوندل کوارڈی نیٹر کھاریاں پریس کلب، ملک مختار اعوان، قاری عبدالغفور، مشتاق خلیل، میاں عابد حسین اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)راہنما پی ٹی آئی چوہدری مختار احمد ڈھل کے گھر پولیس گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں DPO گجرات اس وقوعہ کا نوٹس لیں اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والوں کا محاسبہ بھی کریں پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے مگر امن کو کمزوری بھی نہ سمجھا جائے ہم اپنے ساتھیوں کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنمائوں چوہدری شاہد محمود مرکزی راہنما، تاشفین صفدر مرالہ نائب صدر شعبہ خواتین PTI پنجاب، ملک فیاض اعوان لہڑی سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی ڈوگہ، ملک بشارت اعوان گولڑہ ہاشم سابق امیدوار چیئرمین یوسی بھگوال، مسعود چوہان وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں، ہارون بھٹی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں، چوہدری شکیل برسہ اور دیگر شامل ہیں تمام راہنمائوں نے کہا کہ حکومتی اشاروں پر پولیس ہمارے ساتھیوں کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے ہم پرزور مزمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں میں صفائی مہم کا آج آغاز کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں صفائی آگاہی مہم کے لئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کی قیادت چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں چوہدری تنویر احمد کریں گے واک میں سرکاری افسران، اہلکار اور معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے جبکہ صفائی کے لئے TMA کھاریاں کے سینٹری ورکر اپنی خدمات سرانجام دیں گے اس مہم کو تحصیل کھاریاں بھر میں جاری رکھا جا سکتا ہے جس کا آغاز آج کوٹلہ سے کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)انسانیت کی خدمت توفیق خداوندی ہے جومخیرحضرات غریب،مساکین،مستحقین کی خدمت اللہ کی رضا اورخوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیںوہ دنیاوآخرت کی کامیابی کواپنا مقدربنا لیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین المثمن سوسائٹی پیرراجہ محمداعجاز اللہ خان اورجنرل سیکرٹری راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے المثمن سوسائٹی کے عہدیداران اورممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ رب کریم کی مخلوق کی خدمت میںہی ہماری نجا ت ہے۔دکھی انسانیت کے فلا حی کاموںمیںدلی سکون ہے۔حقیقی حق کے طلب گاروںاورسفید پوش لوگوںکے دکھوںکے مدد سے قلبی تسکین حاصل ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شاہپور بھنگو میں اخوت ہیلتھ سروسز ‘ الاحسان آئی ہسپتال اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے ایک فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک جاری رہنے والے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ایک ہزار سے زائد افراد کا چیک اپ کیا گیا جبکہ 500سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائیگا اور ادویات کے علاوہ مفت عینکیں بھی دی گئیں۔کیمپ میں شوگر’کولیسٹرول اور یورک ایسیڈ کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔کیمپ میں میڈیکل کلینک’ذیابیطس کلینک’گیسڑو کلینک’گائنی کلینک’ آئی کلینک اور غذائی معلومات کا کلینک لگایا گیا تھا جس میں ماہر ڈاکٹرز ڈاکٹرواصف نور’لیڈی ڈاکٹرمہوش رشید’ڈاکٹر آکاش’اکرام اللہ خان کاکڑ’شاہد سلیم’شبینہ نسیم’حافظ لیاقت’محمد بلال’عامر اور آنکھوں کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات بھی دیں۔کیمپ کا افتتاح ایک مریض بزرگ خاتون نے کیا۔کیمپ میں صدر کرن ویلفیئر فائونڈیشن مسزروبی’جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ’ممبر ایگزیکٹیو بادٰیڈاکٹر ساجد نذیر’ بینش رشید’محمد سرور’رضاکاران فوجی منظور احمد’فوجی مختار’ ڈاکٹر محمد اقبال ‘محمدعمر عبداللہ'(ر) ہیڈ ماسٹرمحمد طفیل’اسلم پرویز رانا’مجاہد’نویدجنجوعہ اعجاز زرگر’طارق الیکٹریشن’اعجاز’عبدالقیوم ٹیپواور دیگر نے اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں۔تقریب کے اختتام پر شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان ، سعودی عرب ، قطر ، کویت ، بحرین ، فلسطین کے علماء و مشائخ اور مفکرین نے مسلم عوام بالخصوص مسلم نوجوانوں سے اسلام اور جہاد کا نام لے کر تکفیری فکر اور سوچ کو پھیلانے والے اور بے گناہ انسانیت کا قتل عام کرنے والے گروہوں اور جماعتوں سے مکمل طور پر لا تعلق رہنے اور ان فتنوں سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ داعش اور ان جیسے گروہ اسلامی ممالک کے امن ، استحکام اور سلامتی کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا ایسی جماعتوں اور گروہوں کے خاتمے کیلئے ملت اسلامیہ کے قائدین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس کے بعد غیر ملکی شرکاء کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین سے کشمیر اور افغانستان سے شام تک مسلم امة کے مسائل کا سبب عالمی دنیا کا ان مسائل کے حل کی طرف توجہ نہ دینا ہے اور گزشتہ چند سالوں کے دوران جس طرح لیبیا سے لے کر یمن تک متشدد گروہ منظم ہوئے ہیں اور بعض ممالک نے مسلم ممالک کے امور میں مداخلت شروع کر رکھی ہے اس سے اسلامی ممالک کا امن مکمل طور پر خطرات سے دو چار ہو گیا ہے لہذا مسلم قیادت کو اس پر غور و فکر کرتے ہوئے عالمی عسکری اسلامی اتحا دکی تائید کے ساتھ ساتھ فکری نظریاتی اتحاد اور اتفاق کی طرف بڑھنا ہو گا۔ بیان میں سعودی عرب ، ترکی اور پاکستان میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدسات ہیں اور ہر مسلمان ارض حرمین شریفین کے تحفظ اور دفاع کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے اور سعودی عرب میں مسلسل حملوں کی کوششیں کرنا اور سعودی عرب کے امن کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا پورے عالم اسلام کیلئے تشویش کا سبب ہے۔ اسی طرح پاکستان اور ترکی مسلمانوں کے مضبوط ممالک ہیں اور جو تنظیمیں یا ممالک سعودی عرب ، پاکستان ، ترکی اور عرب ممالک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں ان کے مقابلے کیلئے متحد ہونا امت مسلمہ کی بقاء اور استحکام کیلئے ضروری ہے ۔اجلاس میں سعودی عرب ، امارات ، قطر، ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کی طرف سے شام میں داعش کے خلاف کاروائی کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سے شامی عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اوریہ کوششیں عرب دنیا کے اندر پیدا کیے جانے والے انتشار کے خاتمے کا سبب بنیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ پیغام اسلام کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد کیلئے اور اس کو مسلم امة اور مسلم نوجوانوں تک پھیلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ بیان میں مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین ،مشیر برائے مذہبی امور سعودی عرب الشیخ ماجد المرسل ، الشیخ عبد اللہ العامری ، قطر کے وزیر اوقاف کے مشیر محمد المیناعی ، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے الشیخ مولانا عبد الحفیظ المکی ، الشیخ مولانا سعید احمد عنایت اللہ نے مختلف مسالک اور مذاہب کی قیادتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ متشدد گروہوں سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)استحکام پاکستان موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف خان نیازی کی ہدایت پراے پی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری شبیر احمد نے تمام مرکزی و صوبائی اور ضلعی باڈیز کو ختم کردیا ہے ۔مرکزی ہیڈ آفس 33مال روڈ میں منعقدہ استحکام پاکستان موومنٹ کے اجلاس میں متفقہ طور پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری چودھری شبیر احمد کو مرکزی کنوینئر مقرر کردیا گیا اور انہیں صوبائی و ضلعی کنوینئر ز مقرر کرنیکا بھی اختیار ات دے دیے گئے ہیں ۔نیز چند روز تک مرکزی و صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کے انتخابات کے بعد نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا جائیگا۔اجلاس میں اشرف خان نیازی،رانا اشرف خان،وقار حیدر،صاحبزادہ عمر ممتاز اعوان،امجد غنی،صابر اعوان،محمدراشد بھٹی،چودھری جمیل احمد ،روبینہ ملک،حبیب اللہ نیازی ودیگر راہنمائوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے دہشت گردی کی طرح بے حیائی کے خلاف بھی آپریشن ضرب اسلامی ثقافت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس کا آغاز ہر مسلمان ا پنے گھر سے کرے۔ خاموش رہے تو دین و دنیا میں ذلیل و خوار ہوں گے۔ قوم تباہی کا شکار ہوگی۔ جے یو پی لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی بڑھتی رہی اور علما خاموش رہے تویہ تباہی ہوگی۔ مذہبی طبقات کو مشترکہ کاوشیں کرنی چاہیں۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا کے ذریعے بے حیائی کو فروغ نہیں دیا جانا چاہیے۔ ہمیں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس سلسلے میں والدین کو سب سے پہلے اپنا کردار اداکرنا چاہیے ، کیونکہ سب سے پہلی درسگاہ بچوں کے لئے ان کی ماں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فحاشی کے ذریعے تباہی مچائی جارہی ہے۔ پہلے ملک دہشت گردی کا شکار تھا، اب بے حیائی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔میڈیا کو اخلاقیات کا پابند بنایا جائے، اس کے لئے حکومت اور پارلیمنٹ اقدامات کرے۔صدر مملکت ممنون حسین کی باتوں کو اگر وزیراعظم میاں نواز شریف بھی قوم کے سامنے بیان کردیں تو مزید اچھاہوگا اور قوم کا اخلاقی دیوالیہ نکلنے سے بچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ علما کا معاشرے میں اثرور سوخ ہے، انہیں تبلیغ دین کا فرض پورا کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علماپاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے ویلنٹائنز ڈے کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محبت کے اظہار کے لئے کسی ایک دن کو مخصوص کرنے کی ضرورت نہیں۔ محبت فطری جذبہ ہے ،جو پھولوں کے تبادلے کا محتاج نہیں۔ مغربی ثقافت کو پاکستان پر مسلط نہ کیا جائے۔ حکومت کی خاموشی افسوسنا ک اور قابل مذمت ہے۔ پہلے جہاد افغانستان کے نام پر مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا گیا ۔ اب آزاد خیالی کے نام پر بے حیائی کو پھیلایا جارہا ہے۔ جو کہ ہماری ثقافت نہیں ،اسے چند عاقبت نااندیش افراد مسلط کررہے ہیں۔ جو نظریہ پاکستان کے مطابق ملک کو چلتے نہیں دیکھ سکتے۔ جے یو پی خواتین کے اجلاس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔مگر دین دشمن عناصراسے سیکولرازم کا اکھاڑہ بنانے کی سازشوںمیں مصروف رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ علما اور دینی تنظیموں کو تبلیغ کے ذریعے نوجوان نسل تک اسلامی احکامات کی پیروی کی تلقین کریں تاکہ معاشرے میں بگاڑ پیدا نہ ہو۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پہلے جہاد افغانستان کے نام پر نجی لشکر تشکیل دیے گئے اورمخالف فرقوں کے خلاف فتووں کی فیکٹریاں کھولی گئیں ، جس سے ملک آج بدامنی کا شکار ہوچکا ہے۔ اور فوج کو ضرب عضب آپریشن شروع کرنا پڑا۔ انہوںنے کہا کہ ثقافت کے نام پر بے حیائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ والدین کو اپنی اولاد پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ فحاشی کا بم آئندہ نسلوں کے لئے زیادہ خطرناک ہوگا۔ ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)شیعہ علماکونسل پنجاب نے مذہبی معاملات میں مبینہ ریاستی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزاحمت کااعلان کیا ہے ۔ اور واضح کیا گیا کہ عزادای سید الشہدا پر لچک کا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا۔ بانیان مجالس و جلوس ہائے عزا کے خلاف درج مقدمات کو فی الفور واپس لیا جائے۔ ریاستی جبر کو قبول نہیں کرتے ۔فورتھ شیڈول کو واپس لیا جائے۔ شہید طالب علم مزمل شاہ کا کیس فوجی عدالت میں بھجوایا جائے۔نظام الصلوٰة پر حکومت اصرار نہ کرے، مدارس پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔ ویلنٹائنز ڈے جیسی بے ہودہ سرگرمیوںپر پابندی عائد کی جائے، اس سے نوجوان نسل میں اسلامی تعلیمات سے دوری اور قرآنی احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے شیعہ علماکونسل کی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ جس میں مولانا موسیٰ رضا جسکانی، ایم ایچ نقوی، الطاف کاظمی، مرزا تقی، علی قاسمی ، مولانا یعقوب حیدری،قیصر دادوانہ، غلام حسین بلوچ، شہباز نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عزاداری میں رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے مجالس عزا کو پہلے سے زیادہ وقار کے ساتھ منعقد کرنے کے عزم کا اظہارکیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت جیلیں بھرنے کا شوق پورا کرلے۔ اجلاس میں حکومت کی بیلنس پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فورتھ شیڈول میں شریف اور پرامن شہریوں کو محض ایک دہشت گرد تکفیری گروہ سے تواز ن کے لئے شامل کرنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے ظالمانہ احکامات کو واپس لیا جائے ۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پورے ملک میں ایک ہی نظام الصلوٰة نافذ نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے خطے کی جغرافیائی کیفیت کے مطابق پہلے سے نماز کے اوقات رائج ہیں ۔لاوڈ سپیکر پر ناروا پابندی اور سرکاری خطبہ جمعہ نافذ کرنے کی حکومتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ معاملا ملی یکجہتی کونسل پر چھوڑ دیا جائے، جس میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی موجود ہے اور اس پر کام بھی ہورہا ہے ۔ شیعہ علما کونسل نے دہشت گردوں کے خلاف فوج کے ضرب عضب آپریشن کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس اور جلوس ہائے عزا میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر رکاوٹیں ڈال کر دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کو متناز ع بنانے کی سازش کی گئی۔ پنجاب میں ریاستی اور حکومتی رویہ معاندانہ رہا ۔ اجلاس میں بھال سیداں ،فتح جنگ ضلع اٹک کے طالب علم شہیدمزمل حسین شاہ کا گلا کاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کیس کے خفیہ کردار منظر عام پر لانے اور مقدمہ فوجی عدالت میں چلا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ، نیز افسوس کا اظہارکیا گیا کہ حکومت پنجاب نے ابھی تک طالب علم کو ذبح کئے جانے کا نوٹس لیا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف یا کوئی حکومتی وزیر سوگوار خاندان کی داد رسی کے لئے ان کے گھر پہنچا۔ اجلاس میں انقلاب اسلامی ایران کی 37ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ولی امرالمسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں امت مسلمہ کی مضبوطی کی پالیسیوںکی حمایت کا اعلان کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اتحاد امت کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔شیعہ علما کونسل کے اجلاس میں منافع بخش اداروں کی نجکاری اور پی آئی اے کے ملازمین کو برطرفی کے نوٹس جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قراردیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی مناسبت سے کمی کی جائے۔اورحکومت پی آئی اے، سٹیل ملز، ریلوے اور و اپڈاکی نجکاری کا ارادہ ترک کرنے کا اعلان کرکے انہیں ٹھیک کرنے کے اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 55فیصد ٹیکس عوام سے زیادتی ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت26.85ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آچکی ہیں لیکن ملک کے اندر پٹرولیم مصنوعات میں اس تناسب سے کمی نہیں کی گئی بلکہ پٹرولیم مصنوعات میں پٹرولیم لیوی ٹیکس و سیلز ٹیکس میں اضافہ و مختلف قسم کے ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مستقبل بنیادوں پر کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کو جواز بنا کر پٹرولیم مصنوعات میںوقتاً فوقتاً فی یونٹ مسلسل اضافہ کیا جاتا رہاجس کی بناء پرعوام کیلئے بجلی انتہائی مہنگی کردی گئی ۔اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات کم ترین سطح پر ہیں لیکن پٹرول اور بجلی سستی نہ کرکے عوامی ریلیف میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے ۔اس لیے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) محبت انسان کا بنیادی و فطری جذبہ ہے جس کا اقرار و اظہار زندگی کو طمانیت وسکون بخشتا ہے اور انسان کو بندگی کے احساس سے روشناس کراتا ہے مگر محبت کو محض صنف مخالف کیلئے محدود کرکے اس کے اظہار کیلئے سال میں محض ایک دن کی مخصوصیت محبت جیسے عظیم ‘ لافانی و بے مثال رشتے کی توہین ہے ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار بعنوان ”’اظہار محبت اور ویلنٹائن ڈے ” سے خطاب کرتے ہوئے این جی پی ایف کے سرپرست و ایم آر پی سربراہ امیر پٹی ‘ چیئرمین عمران چنگیزی ‘ وائس چیئرمین فیصل خان ‘ صدر عقیلہ غوری ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اگر اظہار محبت کا دن ہے تو پھر اسے صرف صنف نازک تک محدود کرنے کی بجائے اس دن کا آغاز اپنے اعمال میں درستگی کے عہد کے ساتھ رب سے اپنی محبت کی تجدید سے کرنا چاہئے اور پھر اس دن کو درجہ بدرجہ والدین ‘ بہن بھائیوں ‘ پڑوسیوں ‘ رشتہ داروں ‘ احباب سے اپنے سلوک کی اصلاح اور راستگی کا پیمان کرکے ان سے اس کا اظہار کرنا چاہئے اور پاکستانیوں کو بالخصوص ویلنٹائن ڈے کواپنے ان محافظوں سے اظہار محبت کیلئے مخصوص کرنا چاہئے جو قوم کو دہشتگردی سے نجات دلاکر امن و تحفظ کی فراہمی اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا سب کچھ وار نے کے عزم کے ساتھ دیانتداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ہمارے محفوظ ”کل ” کیلئے اپنا ”آج ” قربان کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) گجراتی قومی موومنٹ کی سرپرستی میں ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت عوام الناس کو معیاری و سستی تفریح کی فراہمی اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ”ہمدم آرٹ پروڈکشن ” کا قائم کردی گئی اور ہارون حسین کو وائس چیئرمین جبکہ خالد محمود کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ۔”ہمدم آرٹ پروڈکشن ” کے نو منتخب چیئرمین و سیکریٹری سے جی کیو ایم کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے حلف لیا جبکہ ہمدم ویلفیئر کے صدر نہال ملک ‘ چیئرمین روبینہ شاہین ‘عزیز صدیقی اوراقبال چاند نے نو حلف یافتہ عہدیداران کو انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریب حلف برداری میں سینئر فنکار اختر شیرانی ‘ دعا ملک ‘ اسیر امام ‘ اخلاق احمد ‘علی مراد ‘ اقبال ٹائیگر ‘عرفان رضوی ‘ اکمل پراچہ ‘ نور محمد وارثی ‘ اے کیو میمن ‘ ابراہیم ‘ شبیر اسکالا تھیٹر والہ اور دیگرفنکاروں و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے روبینہ شاہین کو ہمدم آرٹ پروڈکشن کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی اور گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹی والا اپنے محدود وسائل کے ساتھ جس دریا دلی سے عوامی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں اور فن و فنکاروں کی سرپرستی کررہے ہیں وہ یقینا مثالیو تاریخ ساز ہی نہیں بلکہ قابل توصیف و تقلید بھی ہے اگر ہر فرد پٹی والا جیسا کردار اپنا لے تو یقینا اس ملک و معاشرے سے مایوسیوں کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواب شاہ (جی پی آئی)پی ٹی آئی کے انصاف کارواں کی حیدرآ بادسے ٹنڈوجام ،مٹیاری،سعید آباد،ہالا،سکرنڈاور نواب شاہ میں کامیاب ممبر سازی،انصاف کارواں بس ریلی کی صورت میںجگہ جگہ عوام کو عمران خان کا پیغام پہچانے میں مصروف، عوام کی بڑی تعداد پارٹی میں شمولیت کے لیے بے تاب،پی ٹی آئی کا ممبر بن کر سندھ کے شہری خوشی سے نہال کارواں کے آگے بھنگڑے ڈالتے رہے ،جہاں سے گزرے لوگ کے ہجوم نے عمران خان کے کارواں کا پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا۔مختلف مقامات کی معروف سماجی شخصیات اور وہاں کی عوام نے دل کھول کر عمران خان کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیااور اپنے موبائلوں سے پی ٹی آئی کے ممبر شپ کے طریقہ کار موبائل کی مسیج سنٹر میں پہلے نام پھر کومہ ،اور اس کے بعد 90088پر بھیج کر خود کو پی ٹی آئی کا ممبر بنالیا۔کارواں کی قیادت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی جانب سے نوجوانوں کی جانب سے بھرپور تعداد میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ،انہوں نے سندھ کی سماجی شخصیات رامیش کمار،محسن گھمن ،عمران امتیاز،افضل شاہ اور دیگر کو پارٹی میں شامل ہونے کی مبارکباد دی ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پورا سندھ ہمارے چیئرمین قائد عمرا ن خان سے محبت کرتا ہے وہ سندھ کے ان رہنمائوں سے چھٹکارا چاہتی ہے جنھوں نے انہیں کئی دہائیوں سے یرغمال بنارکھاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں چارروزہ کامیاب ممبرسازی مہم کے بعد کاروان انصاف کا پڑائو جب حیدرآبادمیں جاکر ڈالا تووہاں کی عوام بڑی تعدادتمام ممبر سازی کے کیمپوںپر عمران خان سے محبت رکھنے والوں کا رش رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کے کرپٹ نمائندوں نے اپنا غلام بنارکھا ہے آجکل ان کے خلاف کرپشن اور ملکی دولت کا صفایا کرنے کے جرم میں احتساب کا دروازہ کھل چکا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ تبدیلی کی ہوا سندھ میں چل پڑی ہے ہم اپنے قائدعمران خان کی قیادت میں سندھ کی عوام کو غلامی سے نجات دلائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب و کراچی آپریشن سے دہشتگردی اور جرائم میں یقینی کمی آئی ہے اور کراچی کی روشنیاں واپس لوٹ چکی ہیں’ عوام بلاخوف و خطر بازاروں میں گھوم پھر رہے ہیںمگر اس کے باجود دہشتگردوں کی کمر توڑ دینے یا ان کا گٹھ جوڑ ختم کردینے کے دعووں کو خود دہشتگردوں نے ہی کراچی میں تھانے ‘ اسکول ‘ کالج اور رینجرز چوکی پر دستی بم حملوں کے ذریعے باطل ہی ثابت نہیں کیا بلکہ اپنی موجودگی اور فعالیت کا بھی ثبوت دیا ہے یہی نہیں بلکہ آئی بی کے سربراہ نے بھی پاکستان میں داعش کی موجودگی کا اعتراف کرکے اس کی موجودگی سے انکار کرنے والے وفاقی وزیر داخلہ کے جھوٹ کا پول اور سیکورٹی انتظامات و اداروں کی قلعی بھی کھول دی ہے جو عوام کیلئے تشویش انگیز ہے اور وہ مطالبہ کررہے ہیں جھوٹے دعووں کے ذریعے عوام کو خوش گمانی کا شکار کرنے کی بجائے ہر حال میں عوام کو ہر حقیقت سے باخبر رکھا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوارڈینیٹر وضلعی کونسلر نسیم اختر نے کہاہے کہ سواتی عوام کے بھرپور اور پرجوش استقبال پر تہہ دل سے مشکور ہوں، خواتین کی فلاح و بہبو دکیلئے دن رات محنت جاری رکھیں گی،جس طرح سوات کی خواتین نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن کا استقبال کیا اور ان کی عزت افزائی کی اور جو عزت و احترام مجھے دیا اس کا صلہ خواتین کو ضرور ملے گا،انہوںنے کہاکہ یہ سب عوام کی محبتوں اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ ماروی میمن نے سوات آمد کے بعد مجھے بی آئی ایس پی خیبر پختونخوا کی کوارڈنیٹر کی ذمہ داری سونپ دی، انشاء اللہ خواتین کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام مخالفین کی چالوں میں نہ آئے ،اپنے شاختی کارڈ کی فوٹی کاپیاں کسی کو نہ دیں،انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی کا سروے صاف و شفاف طریقے سے شروع ہورہا ہے جس میں کسی مستحق کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،انہوںنے کہاکہ خود سروے ٹیم کے ساتھ گھرگھر جاکر مستحق افراد کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیںگی ،بی آئی ایس پی کا پروگرام غیر سیاسی اور خواتین کی فلاح و بہبود کا عوامی نظام ہے ،انہوںنے کہاکہ جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کریںگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی))کبل پولیس کے کاروائی ہزارہ تو ت بنڑئی گورنمنٹ پرائمر ی سکول سے چوری شدہ سا مان برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا کبل پولیس نے گزشتہ روز چوری شدہ سامان سمیت ملزمان میڈیا کے سامنے پیش کر دئیے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کبل کے علاقہ ہزار توت بنڑئی میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے چوری شدہ سامان جن میں سی سی ٹی وی 4عدد کیمرے، سٹیبلائز، ریفیٹر، پیچکس، آرہ اور سکول مو بائل فون بر آمد کر کے جبکہ ملزمان لقمان ولد جان گل اور محمد یحییٰ ولد دوست محمد خان ساکنان توت بنڑئی کو گرفتار کر لیا اس موقع پر SHOمشرف خان ، انسپکٹر انوسٹی گیشن امجد خان، SHOقبلہ عالم اور محرربرکت علی نے میڈیا کو بتا یا کہ DIG، DPOسوات اور DSPحسین با چا کے خصو صی ہدایت پر ہم نے چوکیدار محمد اقبال کے رپورٹ پر کاروائی کی اور دوران تفتیش ملزمان نے اقبال جرم کر کے جس سے چوری شدہ سامان برآمد کر کے ملزمان کو اپنے تحویل میں لیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل ملوک ابا دکے جنرل سیکرٹری و منتخب جنرل کونسلر حیات خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے جانب سے گرین کے پی کے مہم کا اغاز ایک اچھا اقدام ہے جس سے صوبے میں خوشگوار تبدیلی ائیگی ،منصوبے میں سوات سمیت پورے خیبر پختونخواہ کے علاقے شامل کئے گئے ہیں ،ایم پی اے فضل حکیم خان کے دلیرانہ کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے برسر اقتدار اتے ہی بنیادی کاموں پر توجہ دیا جو بظاہر تو بہت معمولی کام نظراتے ہیں لیکن ان کاموں سے ہماری زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں ائیگی انہوںنے کہاکہ سونامی بلین ٹری مہم ملاکنڈ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں 2018تک صوبے بھر میں ایک ارب درخت لگائے جائیںگے جس سے گرین کے پی کے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ایس ایچ او رحیم اباد مجیب عالم خان اوراے ایس ائی عمر سیاب خان کی کارروائی منشیات و اسلحہ برامد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رحیم اباد مجیب عالم اور اے ایس ائی عمر سیاب خان نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم خان ولد اجڑ سکنہ کوٹکے الپورئی حال امانکو ٹ کے قبضے سے ایک ہزار گرام سے زائد چرس برامد کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں سہیل ولد محمد طاہر سکنہ زاہد اباد امانکوٹ کے قبضے سے کلاشنکوف اور ملزم شازولی ولد شاہ نسیم سکنہ رحیم اباد کے قبضے سے ایک عدد پستول برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Share this:
Tags:
council Islam marriage married religious اسلام تقریب شادی شخصیات علما کونسل نکاح
karachi
Previous Post ٹورنامنٹ میں 16 نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، آرگنائزنگ سیکریٹری رفیق جروار
Next Post فائنل مقابلے میں سالار ویلفیئر سینٹر ملیر کو پنالٹی ککس پر 4 – 3 سے شکست،انور بلوچ
All Karachi Ali Akber Football Tournament

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close