بھمبر : چوہدری محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند موصوف انتہائی منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں انکی تعیناتی سے اووسیز کمیونٹی کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن اٹلی کے راہنما چوہدری محمد اجمل گوٹریالہ ،راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے مشترکہ بیان میں کیا انہو ںنے کہاکہ چوہدری محمد سرور نے برطانیہ اور پوری دنیا کے اندر صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر موصوف نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور مسلہ کشمیر پردوٹول موقف اپنایا ہے پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے اندر چوہدری محمد سرور جیسے باصلاحیت پارلمنٹیرین کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہاکہ چوہدری محمدسرور گورنر بن کر مغر ب اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کریں گے اور دنیا کے اندر پاکستان کے امیج کو بہتر بنائیں گے موصوف مغرب کیساتھ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلہ کشمیر کے پرامن اور کشمیری قوم کی خواہشات کیمطابق حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اوورسیز راہنما کو گورنر بنا کر اوورسیز کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیںجس پر ہم میاں نواز شریف اور لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
