Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مغلِ اعظم فقیر کے در پر(2)

October 5, 2015October 7, 2015 0 1 min read
Jalaluddin Akbar
Jalaluddin Akbar
Jalaluddin Akbar

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
مغل اعظم جلال الدین اکبر اعظم جو خود کو ان داتا مشکل کشا سمجھتا تھا، دین الٰہی کے بعد خود کو خدا سمجھنا شروع ہوگیا تھا ‘لوگ شہنشاہ کی خوشنودی کے لیے اپنا سر اُس کے پائوں میں رکھ دیتے، پچھلے چند دنوں سے شدید تکلیف میں تھا جب سے اُس کی نظر اپنے ذاتی مسئلے کی طرف گئی ایسا مسئلہ جس نے اُس کو اندر تک اُدھیڑ کے رکھ دیا کیونکہ تو کیسا مشکل کشا اور خدائی کا دعوے دار ہے کہ تیری عظیم سلطنت کا وارث ہی نہیں ہے اِس بات سے بادشاہ کی راتوں کی نیند اور دن کا چین رخصت ہوچکا تھا، بادشاہ سلامت کی پریشانی دیکھ کر جب کسی درویش کے ماننے والا درباری نے بادشاہ سے کہا کہ آپ کا مسیحا تو آپ کے پاس ہی فتح پور میں موجود ہے۔

ایک ایسا درویش جس کی دعائوں سے روزانہ سینکڑوں لوگوں کی خالی جھولیاں مرادوںسے بھر جاتی ہیں روزانہ سینکڑوں بے بس لاچار لوگ اپنی خالی جھولیاں لاتے ہیںاور اپنی خالی جھولیاں بھر کے واپس جاتے ہیں، بادشاہ نے درباری کی بات سن کر حیرت سے پوچھا کیا شیخ سلیم چشتی کی دعا سے ہمیں ہندوستان کا وارث مل سکتا ہے تو درباری نے عرض کیا بادشاہ سلامت آپ اُس چشمہ معرفت پر جا کر تو دیکھیں میں بار ہا ایسے مناظر دیکھ چکا ہوں جب دکھی مفلس آئے اور اپنے دامن خوشیوں سے بھر کر گئے۔لیکن ہمیں ایک درویش بوریا نشین کے درپر دیکھ کر لوگ کیا کہیں گے، اکبر اعظم شدید تذبذب کا شکار تھا کہ ہم جو سارا دن لوگوں کی خالی جھولیاں بھرتے ہیں خود اپنا خالی دامن فقیر کے سامنے جا کر پھیلادیں۔

اِس طرح تو ہماری بادشاہت کا سارا وقار ختم ہو جائے گا، درباری خاموش ہو کر چلا گیا لیکن اکبر اعظم کو کشمکش میں ڈال گیا، چند دن کشمکش میں رہنے کے بعد اولادکی خواہش بادشاہ پر غالب آگئی تو بادشاہ نے فقیر کے درپر جانے کا فیصلہ کیا تو خوشامدیوں نے بہت روکنے کی کو شش کی لیکن اکبر اعظم بوریہ نشین فقیر کے در پر سوالی بن کر پہنچ گیا، حضرت شیخ سلیم چشتی شہنشاہ پاک پتن با با فرید گنج شکر کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے ‘درویش وقت نے حیرت سے شہنشاہ ہند کو اپنے در پر دیکھا تو ادائے بے نیازی سے بولے لوگوں کا ان داتا مشکل کشا آج بوریہ نشین فقیر کے در پر کیسے تو اکبر اعظم ایک سوالی بن کر بولا شیخ تمام حکیم عاجز آگئے ہیں ‘ساری کوشش ناکام ہو چکی ہیں۔

Quran
Quran

مغل اعظم شہنشاہ برصغیر نے اپنی شکست کا کھلم کھلا اظہار کیا اور ملتجی لہجے میں سوال کیا کہ مجھے عظیم سلطنت کا وارث چاہیے۔ شیخ سلیم چشتی نے قرآن مجید کی آیت کی تلاوت کی ”واﷲ خیرالوارثین (اﷲ بہتر وارث دینے والا ہے)” لیکن توُ تو خود خدا بننے کے چکرمیں تھا اور اور اصل خدا کو بھولاہواتھا تو تجھے وارث کیسے ملنا تھا، شیخ میرے حال پر رحم فرمائیں ‘میں بہت تکلیف میں ہوں ‘میری مدد فرمائیں ‘ میرے لیے دعا کریں، مغل اعظم ایک سوالی کی طرح فریاد کرتا رہا شیخ سلیم چشتی بادشاہ کی گریہ زاری سن کر عالم استغراق میں چلے گئے پھر چند لمحوں بعد آنکھیں کھول کر بادشاہ کی طرح دیکھا تو ہندوستان کا شہنشاہ بنا پھرتا ہے جبکہ اصل سلطان الہند تو کوئی اور ہے ۔

اقلیم ہند پر اصل حکومت تو شہنشاہ اجمیر خواجہ معین الدین چشتی کی ہے اور میں بھی اُسی آستانے کا غلام ہوں، اب تو میرے پاس چل کر آگیا ہے تو میں آپ کو اصل شہنشاہ ہند کے حوالے کرتا ہوں ‘اکبر اعظم بار بار فقیر کی منت سماجت کررہا تھا آخرشہنشاہ اکبر نے اپنا سر شیخ سلیم چشتی کے پائوں پر رکھ دیا کہ میرے لیے کچھ کریں ‘چشم فلک حیرت سے دیکھ رہی تھی فقیر کی شان ہی سچ ہے مالک بے نیازکے در پر دامن پھیلانے والے دونوں جہانوں سے بے نیاز ہو جاتے ہیں اور اُس کی گلی میں بستر لگانے والے دوسرے کوچے کی پھیری لگانے سے بے پرواہ ہو جاتے ہیں، دنیاوی شہرت اور مال و زر کس کے دل میں کروٹیں نہیں لیتا ، کون ہے وہ بہادر اور ثابت قدم جس کے قدم یہاں لغرزش نہیں کھاتے اور کتنے چیدہ چیدہ خوش قسمت لوگ ہیں جو اِس پل صراط کو عبور کر پاتے ہیں۔

بہت کم اور خال خال لیکن جو خدا کی پناہ میں آجائیں وہ دنیاوی شہرت و عظمت کو ٹھوکر مار دیتے ہیں۔جو اعمال صالحہ کے زیور سے آراستہ ہو جائیں اُن کے دلوں کو حُب مال غبار آلود نہیں کرسکتی شیخ سلیم چشتی بھی ایسے ہی مقام پر فائز تھے انہوں نے اکبر اعظم سے کہا جائو اور حضرت معین الدین چشتی عطائے رسول نائب رسول کے درِاقدس پر حاضری دو اور فقیروں کی طرح اپنا دامن پھیلادو مجھے یقین ہے شہنشاہ ہند کے وسیلے سے اﷲ تعالیٰ تمھاری خالی جھولی بھر دیں گے، شیخ سلیم چشتی کی زبان سے فصاحت و بلاغت کی آبشار جاری تھی، فقیر کے لہجے کے گداز سے بادشاہ اکبر کا دل پگھلا جارہا تھا، اکبر اعظم کے دل میں امید کی ہلکی سی کرن نمودار ہوئی مگر سورج ابھی گہرے بادلوں میں روپوش تھا۔

Ajmer Sharif
Ajmer Sharif

سلیم چشتی کے الفاظ کیا تھے ایک زلزلہ تھا جس نے اکبر کی دل کی دنیا کو زیروبر کر کے رکھ دیا تاریخ میں اکثر ایسے واقعات جنم لیتے ہیںکہ کسی ایک واقعہ یا لفظ نے کچھ لوگوں کی پوری زندگی بدل ڈالی، اکبر اعظم کی زندگی میں بھی اہم موڑ آگیا تھا اکبر اعظم کو لوگوں نے بہت سمجھایا لیکن اکبر نہ مانا اور ننگے پائوں عقیدت و احترام سے اجمیر کی طرف سوالی بن کے سفر پر روانہ ہوا، لمبے اور پتھریلے سفر کی وجہ سے نازک مزاج بادشاہ کے پائوں میں چھالے پڑھ گئے۔خوشامدی وزیروں مشیروں نے بادشاہ اکبر کی بہت خوشامدکی کہ عالی جناب پیدل کی بجائے سواری پر سفر کریں، لیکن اکبر جس کے دل کی دنیا بدل چکی تھی اُس نے سواری پر بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا ہم حقیقی سلطان الہند کے دربار میں حاضر ہو رہے ہیں ۔

عقیدت و احترام کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم ننگے پائوں سفر کریں اور پھر جب بادشاہ لمبے سفر کے بعد شہنشاہ ہند خواجہ معین الدین کے دربار پر پہنچا تو اُس کے پائوں زخمی تھے جسم اور چہرہ راستے کے گرد و غبار سے سیاہ پڑگیا تھا، اور پھر دیکھے والوں نے عجیب منظر دیکھا کہ ہندوستان کے بادشاہ نے اپنا دامن مراد پھیلا دیا اور کہا بلا شبہ آپ ہی ہندوستان کے اصلی اور حقیقی سلطان الہند ہیں اور میں آپ کا ادنیٰ غلام میری حالت زار پر رحم فرمائیں، بادشاہ کے پورے جسم پر لرزا طاری ہوگیا اور آنکھوں سے اشکوں کا سیلاب بہہ نکلا، طاقت و اختیار کا آہنی مجسمہ زار و قطار رورہا تھا پھر جوش اضطراب میں اکبر نے خواجہ پاک کے مزار کی چادر مبارک پکڑ کر اپنے سر پر ڈال لی چادر ڈالتے ہی اکبر کو سکون اور طمانیت کا احساس ہوا، پھر خوب دعا اور گریہ زاری کے بعد بہت سارا زر نقد لوگوں میں تقسیم کیا اور واپس چلا آیا۔

مخالفین درپردہ بادشاہ کا مذاق اڑاتے کہ بادشاہ پتھروں کے ڈھیر سے کیا مانگنے گیا تھا، لیکن شہنشاہ ہند خواجہ خواجگان کے چشمہ معرفت کا فیض جاری ہوچکا تھا آخر ایک دن شاہی محل شادیانوں اور پٹاخوں سے گونج اُٹھا ‘مغل بادشاہ کو ولی عہد کی پیدائش کی خبر سنائی گئی ‘بادشاہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، شہنشاہ اجمیر کے آستانے پر حاضری اور مانگی گئی دعا نیلے آسمان کے اوپر مالک بے نیاز نے قبول فرمائی اور مغلیہ سلطنت کو وارث کی عظیم نعمت سے نوازا’ اکبر کا خالی دامن بیٹے کی نعمت سے بھر دیا دارلحکومت کے درو دیوار چراغوں اور قندیلوں سے جگمگا اٹھے اکبر بیٹے کو لے کر سلیم چشتی کی خدمت میں حاضر ہوا، اظہار عقیدت کے لیے اپنے بیٹے کا نام بھی سلیم رکھا اور وہی بیٹا سلیم نورالدین جہانگیر کے لقب سے تخت نشین ہوا۔

مغلِ اعظم فقیر کے در پر 1

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org

Jalaluddin Akbar
Jalaluddin Akbar
Share this:
Tags:
MQM refusal resignation senate استعفے ایم کیو ایم چیئرمین سینیٹ نامنظور
MQM Resignation– Breaking News – Geo
Previous Post چیئرمین سینیٹ نے ایم کیو ایم کے استعفے نامنظور کر دیئے
Next Post حضرت عبداللہ شاہ غازی
Abdullah Shah Ghazi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close