Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سویلین بالا دستی کا ادھورا خواب

January 13, 2020January 13, 2020 0 1 min read
Parliament
Parliament
Parliament

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

سویلین بالا دستی کے نعرے سنتے سنتے عشرے بیت چلے مگر یہ خواب ادھورا ہی رہا۔ یہی سنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، حقیقت مگر یہ کہ ہر دَور میں کوئی نہ کوئی ”بالادست پلس ” بھی ہوتا ہے جس کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہونے والے ٹکے ٹوکری۔ اگر ہمارا کہا درست نہیں تو پھر 18سے زائد وزرائے اعظم ڈکارنے پر بھی یہی پارلیمنٹ بھیگی بِلّی کیوں بنی رہی؟۔ یہ کیسی بالادستی ہے جس میں قائدِایوان کو کان سے پکڑ کر نکال دیا جاتا ہے اور پارلیمنٹ ”ٹُک ٹک دیدم، دَم نہ کشیدم” کی عملی تصویر۔ ذوالفقارعلی بھٹو سویلین بالا دستی کا نعرہ لگاتے لگاتے پھانسی پر جھول گئے۔ نوازشریف نے سویلین بالا دستی کا خواب دیکھا، 2 بار حکومت سے ہاتھ دھوئے اور ایک بار جَلاوطن ہوئے۔ پرویزمشرف کی مرضی کے بغیر بینظیر پاکستان آئیں اور دہشت گردی کا لقمہ بنیں البتہ آصف زرداری عقلمند نکلے۔ اُنہوں نے اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی بات کی اور یہ بھی کہا ”تم نے 3 سال رہنا ہے، پھر ہم نے ہی ہونا ہے”۔ لیکن دال گلتی نہ دیکھ کر وہ ”نیویں نیویں”ہو کر نکل لیے۔ پھر تب ہی پلٹے جب ”بالادستوں”نے اجازت دی۔ نجی محفلوں میں ہم کھلم کھلا اقرار کرتے ہیں کہ ”اصلی تے وَڈے” بالادست وہی ہیں جن کے سرِعام ذکر پر ہماری زبانوں پر لکنت طاری ہو جاتی ہے پھرہم پارلیمنٹ کی بالادستی کی بڑھکیں لگانے کی بجائے مان کیوں نہیں لیتے کہ بالادست وہی جو تھے، ہیں اور شاید ہمیشہ رہیں گے۔

دو تہائی اکثریت کے ساتھ تیسری بار وزیرِاعظم بننے والے بزعمِ خویش ”بالادست” نوازشریف سپریم کورٹ کے ایک متنازع فیصلے کی بھینٹ چڑھنے کے بعد ”نظریاتی” ہوگئے۔ اُنہوں نے ”ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگایا جسے عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی لیکن نظریاتی نوازشریف کو اُن کا اپنا بھائی شہبازشریف ”ڈکار” گیا۔ 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے ایک طرف نوازشریف اور اُن کی بیٹی مریم نواز ”ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لے کر نکلے تو دوسری طرف شہبازشریف مصلحتوں کی ”بُکل” مارے نظر آئے۔ اِسی دوران محترمہ کلثوم نواز شدید علیل ہو کر لندن پہنچیں۔ میاں صاحب اور مریم نواز بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن چلے گئے۔ اُن کی عدم موجودگی میں باپ بیٹی کو قید کی سزائیں سنائی گئیںاور وہ دونوں قید بھگتنے کے لیے پاکستان چلے آئے۔ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر باپ بیٹی کو جیل میں ملی۔ میاں صاحب اب بھی شدید علیل ہیں لیکن وہ بَدفطرت جو بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیتے تھے، اب یہی کچھ میاں نوازشریف کی بیماری کے بارے میں کہہ رہے ہیں۔

جس دن پارلیمنٹ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم منظور کی، اُسی دن مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنی ”پروفائل پکچر” تبدیل کرکے میاں نوازشریف کی اُداسیوں بھری تصویر لگا دی۔ یہ تصویر پیغام دے رہی تھی کہ میاں صاحب کو آرمی ایکٹ میں اتنی سرعت کے ساتھ کی جانے والی ترمیم پسند نہیں آئی۔ مریم نواز کا ٹویٹر اب بھی خاموش ہے جو اِس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ وہ بے بَس اور بے اختیار ہیں۔ وہ نوازلیگ کی نائب صدر ہیں لیکن سابق گورنرسندھ محمدزبیر کے مطابق آرمی ایکٹ میں تبدیلی کے سلسلے میں نوازلیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اُنہیں دعوت دی گئی اور نہ ہی اعتماد میں لیا گیا۔ مریم نواز کی پروفائل پکچر پر میاں صاحب کی تصویر دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے جیسے وہ کہہ رہے ہوں

تھی شبِ تاریک ،چور آئے جو کچھ تھا لے گئے
کر ہی کیا سکتا تھا بندہ ، کھانس لینے کے سوا

ہمیں اب بھی یقین کہ میاں شہبازشریف خواہ کچھ بھی کر لیں، مستقبل مریم نواز ہی کا ہے اور وہی نوازلیگ کی قیادت بھی سنبھالیں گی۔

کہا جا رہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ بالا دست ہے لیکن کیا واقعی؟۔ وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ اِس ترمیم کو نوے فیصد پارلیمنٹیرینز نے پڑھا بھی نہیں ہوگا۔ جس دیس میں صوبائی وزیرِتعلیم ”دہ جماعت پاس” ہو اور وزیرِاطلاعات کہے کہ وزیرِتعلیم نے ”اچھے سکول” سے میٹرک کیا ہے، وہاں آرمی ایکٹ کو سمجھنے کی صلاحیت کہاں۔ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی سمیت سبھی نے اِس ترمیم پر لبّیک کہا البتہ چند چھوٹی جماعتیں دور دور رہیں۔ سینٹ میں جو طُرفہ تماشہ ہوا، وہ ناقابلِ یقین۔ ابھی ووٹوں کی گنتی جاری تھی کہ چیئرمین سینٹ نے ترمیم کی منظوری کا اعلان بھی کر دیا۔ سینٹ کا اجلاس صرف بائیس منٹ چلااور 12 منٹ میں ترمیم منظور بھی ہو گئی۔

پچھلے ڈیڑھ سال سے حکومت صدارتی آرڈیننسز کے سہارے چل رہی تھی، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا یہ پہلا بِل ہے جو پارلیمنٹ سے منظور ہواجس سے بالادستوں کی بالادستی پر مہرِتصدیق ثبت ہوگئی۔ سبھی جانتے تھے، ترمیم کی منظوری اظہرمِن الشمس کہ جب ”ماشٹر جی” کے ہاتھ میں ڈنڈا، ماتھے پر بَل، چہرہ غصّے سے لال بھبھوکاہو اور وہ ”کچیچیاں وَٹ” رہا ہو تو پھر بڑے سے بڑے ”پھنّے خاں” طالبعلم کی بھی ”تَنبی” گیلی ہو جاتی ہے۔ یہ پنجابی محاورہ شاید کسی ایسے ہی موقعے پر ایجاد کیا گیا کہ ”کھوتے دی کی مجال کہ بیڑی نہ چڑھے” (گدھے کی کیا مجال کہ وہ کشتی پر سوار نہ ہو)۔ ہمیں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر کوئی اعتراض نہیں۔ اگر حکمران جس سویلین ملازم کی جی چاہے مدتِ ملازمت میں توسیع کر سکتے ہیں تو سرحدوں کی حفاظت کرنے اور سینوں پر گولیاں کھانے والوں کے سربراہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیوں نہیں۔ ہمیں اعتراض ہے تو صرف یہ کہ پہلے سپریم کورٹ میں اِسی توسیع پر جَگ ہنسائی ہوئی اور اب جس تیزی سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی، وہ بھی جگ ہنسائی کا باعث۔ چیف آف آرمی سٹاف کے پاس چھ ماہ تھے۔ اِس دوران آرام و سکون سے توسیع کی جا سکتی تھی، پھر اِتنی بھگدڑ کیوں؟۔

چلیں اب موضوع بدلتے ہیں کہ ہم خطروں کے کھلاڑی پہلے کبھی تھے نہ اب ہیں۔ ہمیں یہ بھی ڈر کہ ”زورآور” کہیں ہماری باتوں کا برا نہ مان جائیں، اِس لیے تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ یہ اقرار ہی بہتر
بک رہی ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خُدا کرے کوئی
(روحِ غالب سے معذرت کے ساتھ کہ ”رہا” کی جگہ ”رہی” لکھ دیا)
چلیں اب اِس اعتراف کے ساتھ قصۂ درد چھیڑتے ہیں۔ عرض ہے کہ کسی کو بانس پر چڑھانے کا فن کوئی اِس قوم سے سیکھے۔ یہی نہیں بلکہ نیچے سے بانس کھینچنے میں بھی ہمیں مہارتِ تامہ حاصل۔ بندہ جب ہوا میں لڑھکنیاں کھاتا ہوا مُنہ کے بَل نیچے گرتا ہے تو چلا اُٹھتا ہے
دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

پاکستان کی تاریخ اُٹھا کر دیکھ لیجئیے آپ کو قدم قدم پر ایسی ہی مثالیں ملیں گی۔جس کی وجہ وہ پنچھی ہیں جنہیں ڈال ڈال پھدکنے کی عادت ہے۔ یہ ایسے” گھُس بیٹھیے” ہیں جن کی پشت پر ”الیکٹیبلز” کا ٹھپہ لگا ہوا ہے۔ اِسی لیے سیاسی جماعتیں بھی آگے بڑھ کر اِن کا استقبال کرتی ہیں۔ تحریکِ انصاف تو ہے ہی گھُس بیٹھیوں کی جماعت، پُرانی پی ٹی آئی تو ”ٹانواں ٹانواں”۔ یہی دیکھ لیجئیے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا تاج جس کے سر سجا، وہ 2013ء کے عام انتخابات میں نون لیگ کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ پر شکست کھا کر تحریکِ انصاف میں شامل ہوا۔ پنجاب کا گورنر بھی وہی جو پچھلی حکومت میں نوازلیگ کا گورنر تھا۔ اِس جیسی بیشمار مثالیں موجود مگر کالم کا دامن تنگ۔

اب حقِ حکمرانی عمران خاں کے پاس ہے جنہوں نے کچھ چھوٹی سیاسی جماعتوں سے مل کر کمزورترین اتحادی حکومت بنائی۔ اگر اُن کی حکومت کو ذرا سا بھی ضعف پہنچا تو ”پنچھی” اُڑنے میںایک لحظے کی بھی دیر نہیں لگائیں گے۔ خاںصاحب سے غلطی یہ ہوئی کہ اُنہوں نے انتخابی میدان مارنے کے لیے قوم کو ایسے سہانے سپنے دکھائے جن کو عملی جامہ پہنانا ناممکن۔ اُنہوں نے 100 دنوں میں ملک کی تقدیر بدلنے کا اعلان کیا لیکن 400 دنوں کے بعد یوٹرن لیتے ہوئے کہہ دیا کہ قوم میں صبر نہیں۔ 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا اور اب شیلٹر ہومز اور لنگرخانے کھول کے بیٹھے ہیں تاکہ قوم کو مکمل طور پر بھکاری بنایا جا سکے۔ اربوں درخت اگانے کی بات کی لیکن چند کروڑ کے سوا باقی سارے درخت ”سلیمانی ٹوپی” پہن کر نظروں سے اوجھل۔ پنجاب میں پولیس کلچر کی تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن یہ تبدیلی دراصل آئی جیز کی تھی۔ 5 آئی جیز تبدیل ہو چکے، چھٹے کی باری۔ جب تک پولیس کلچر تبدیل نہیں ہوتا، آئی جیز بدلتے رہیں گے۔

سیاسی کلچر کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔ پہلے گالی بکنے کو انتہائی معیوب خیال کیاجاتا تھا، اب غیرپارلیمانی زبان کا استعمال سرِعام۔ قانون کی حاکمیت کے مظاہر جابجا۔ نیب، ایف آئی اے اور اے این ایف قانون کا ڈنڈا تھامے بگٹٹ، یہ عدلیہ تو بس ”ایویں ای” ہے۔ جس بندے کو ”کَس کے” پکڑنا ہوتا ہے، اُس کی ہتھ کڑی کھلوا دیتی ہے۔ بھلا رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی کیا تُک تھی، بیچاری اے این ایف گزشتہ 6 ماہ سے بڑی محنت سے کیس تیار کر رہی تھی لیکن ہائیکورٹ نے ایک ہی ہلّے میں اُس کی ضمانت دے دی۔ اب اے این ایف اُس 15یا 20کلو ہیروئن کا کیا کرے گی جسے رانا ثناء اللہ کے بیگ سے برآمد کرنا تھا۔ نیب کی ”پھُرتیاں” قابلِ دید، بندہ پہلے پکڑتی ہے اور ثبوت بعد میں ڈھونڈتی ہے۔ غریبوں کے لیے دیسی مرغیاں پالنے جیسے چیخ چِلّی کے منصوبے۔ داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کی حماقتیں روزِروشن کی طرح عیاں۔ خاںصاحب کے ایسے منصوبوں اور ایسی اصلاحات پر ”کون مر نہ جائے اے خُدا”۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Asif Zardari challenge pakistan parliament supremacy terrorism آصف زرداری بالادستی پارلیمنٹ پاکستان چیلنج دہشت گردی
Democracy
Previous Post مفاہمانہ روش کا آغاز
Next Post مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت ‘غیرآئینی’ قرار
Pervez Musharraf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close