چمن (این ایل آئی) چمن میں تین افراد کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ملزم نعشیں ریلوے سٹیشن کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے ۔ قتل کئے جانے والے تینوں افراد کچلاک سے چمن کے راستہ افغانستان جا رہے تھے۔
کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کے قریب مسلح افراد انہیں اغواء کر کے لے گئے ۔ ملزموں نے بعد میں تینوں کو قتل کر کے نعیشیں قلعہ عبداللہ ریلوے سٹیشن کے قریب پھینک دیں اور فرار ہو گئے ۔لیویز نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں
