
چمن(جیوڈیسک) چمن میں کالج روڈ پر نامعلوم افراد کی قبائلی رہنما ملک برات خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما برات خان بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے، دوسرا بیٹا زخمی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملک برات خان اپنے بچوں کو اسکول لے جارہے تھے۔
