Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تبدیلی کے دعوے اور مہنگائی کا ”سونامی”

September 5, 2019 0 1 min read
Inflation
Inflation
Inflation

تحریر : سید عارف سعید بخاری

تبدیل کے بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ آنے والی عمرانی حکومت اپنے قیام سے لے کر اب تک کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہ لا سکی ، اب تک کی حکومتی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ، ڈالر کی اڑان ،پیٹرولیم مصنوعات سمیت عام آدمی کی بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔عمران خان سابقہ حکومت کے خلاف اپنی مہم کے دوران ”کنٹینر”پر چڑھ کر جوجو بڑکھیں مارتے رہے اور اپنے خطابات میں ”سوکنوں ”کی طرح جو جو طعنے میاں نواز شریف کو دیتے رہے ، اقتدار میں آنے کے بعد سابقہ حکومتوں کی پیدا کردہ کوئی ایک خرابی بھی دور نہ کر سکے ۔عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھی بڑے بلند بانگ دعوے کئے تھے ،لٹیروں سے قومی دولت کی واپسی ، کڑااحتساب ،معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کا ارتکاب کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے،اغوا ء کاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور عوام کو ریلیف دینے کے اعلانات کئے مگر عملاً کوئی کام نہ کیا جا سکتا۔

کسی بھی شعبے میں” حکومتی رٹ” کی عملداری نظر نہیں آتی ،اتوار بازار ہوں یا عام مارکیٹیں دکانداروں نے لوٹ مار کا وہ بازار گرم کر رکھا ہے کہ رہے نام اللہ کا ۔۔اتوار بازار وں سمیت گلی محلوں میں موجود کاندار بھی 50فیصد تک مہنگی چیزیں بیچنے میں لگے ،بعض دکاندار تو دوگنا قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔کہیں ”چیک اینڈ بیلنس”کا کوئی سسٹم موجود نہیں ،سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ دکاندار اپنے گاہک کو اشیاء مہنگی بیچنے سے پہلے ”تبدیلی خان”کو ایک گالی دیتا ہے ،پھر گاہک کو بھی طعنہ مارتا ہے کہ کل آپ نے ہی ”تبدیلی ” کے لئے ووٹ دئیے تھے ،اب بھگتیں ۔اور گاہک بے چارہ اس گالی یا طعنے کا جواب دینے کی بچائے مہنگا سودا خریدتا ہے اور سر جھکا کر شرمندگی سے بس اتنا ہی کہہ پاتا ہے کہ جناب ! غلطی ہو گئی ،ہم نے تو سوچا تھا کہ تبدیلی آئے گی ،یا پھر یہ کہہ کر جان چھڑاتا ہے کہ جی ہم نے تو تبدیلی خان کو ووٹ نہیں دیا ۔یہ تو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

اب اگر ایک نظر ”تبدیلی خان ” کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ایک تبدیلی یہ آئی ہے کہ حکومت نے بعض اشیاء کے وزن میں کمی کرکے ان کے ریٹ اسی تناسب سے بڑھا دئیے ہیں تاکہ لوگوں کو محسوس نہ ہو کہ حکومت غریبوں کی جیبوں پرڈاکے مار رہی ہے ۔ اس کی تازہ مثال کچھ اس طرح ہے حکومت نے آٹے کاتھیلہ جو سال ہا سال سے20کلو کی پیکنگ میں ملتا تھا ،یکدم اس کے وزن میں 5کلو کمی کر دی گئی ہے ۔اب مارکیٹ میں 15کلو وزن کا آٹے کا تھیلہ 690روپے سے750روپے میں بیچا جا رہا ہے ،یوں جو آٹا 40روپے کلو ملتا تھا اس کا نرخ46روپے فی کلو کردیا گیا ہے ،اس نئے نرخ پر صارف کو 20کلو آٹا 920روپے میں پڑے گا ،اس کے ساتھ ایک غیرمعیاری آٹے کا 20کلو وزن کا تھیلہ بھی 808روپے سے 820روہے میںمارکیٹ میں دیا جا رہا ہے ، جس کے متعلق دکاندار یہ کہتے ہیں کہ بھائی اس آٹے کی کوئی گارنٹی نہیں اور نہ ہی خرابی کی صورت میں اس کی واپسی ممکن ہے ۔

یوں مارکیٹوں میں 15کلو وزن کا آٹا مہیاء کیا جانے لگا ہے ۔اسی طرح گھی بھی 900ملی گرام میں دستیاب ہے ،گھی کے تمام برانڈز کا نرح 180روپے کلو سے 220روپے تک پہنچ چکا ہے ،جو اس سے قبل 140روپے سے 180 روپے تک مل رہا تھا ،وزن کم کرنے کے اس فارمولے کا مقصد محض لوگوں کی آنکھوں میںدھول جھوکنا ہے تاکہ لوگوں کو آٹا مہنگا ہوجا نامحسوس ہی نہ ہو ،یوٹیلٹی سٹورز پر بعض اشیاء غائب کر دی گئی ہیں ، لیکن جو دستیاب ہیں وہ بھی بازار کے مقابلے میں صرف 2یا 5روپے کم ریٹ پر دی جا رہی ہیں ۔ دودھ ، چینی ، گھی ، سرف ، دالیں ، پتی ، خشک میوہ جات ، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بھی غریب کی پہنچ سے دو رہوتے جا رہے ہیں ۔

مہنگائی کی اس ”سونامی” نے لوگوں کی سفید پوشی کا بھرم توڑ کر رکھ دیا ہے ۔ عمران خان کی کارکردگی نے عوام و خواص کو شدید مایوسی سے دوچار کر رکھا ہے ۔ اور اب تو ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ ”تبدیلی خان ” کو اقتدار میں لانے والی مقتدر قوتیں بھی اپنی غلطی پر پشیمان ہیں ۔نواز حکومت کی لوٹ مار اور اپنی تجوریاں بھرنے کی وجہ سے مایوس عوام کی اکثریت نے ”تبدیلی ” اور معاشی خوشحالی کی اُمید پرعمران خان کو ووٹ دئیے تھے ، سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے وہ بچے کہ جن کے ابھی ووٹ بھی نہیں بنیں تھے ،انہوں نے بھی اپنی اپنی سطح پر اپنے والدین،بہن بھائیوں اور عزیز و اقارب کو مجبور کیا کہ وہ اس ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے نظام میں تبدیلی کیلئے ”پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ۔ہمارے ان بچوں کو قوی اُمید تھی کہ عمران خان ایک مخلص لیڈر ہے وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا ۔اور اس ملک میں ایک حقیقی معاشی انقلاب لایا جائے گا ۔ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن و تابناک ہو گا ۔
لیکن آج وہی بچے سخت مایوسی اور اضطراب سے دوچار ہیں ۔کیونکہ ملک میں روزگار رہا اور نہ ہی کوئی ترقی و خوشحالی کا واضح منصوبہ سامنے آیا ہے۔

مہنگائی کا جن ہماری معاشرتی اقدار کو تباہ کرنے میں لگا ہے ضرورت اس امر کی ہے وزیر اعظم عمران خان اپنی انتخابی مہم کے وعدوں کے ساتھ ساتھ اپنی پہلے تقریر کا بغور جائزہ لیں اور سوچیں کہ انہوں نے اقتدار کی خاطر قوم کو کون کون سے سبز باغ دکھائے تھے اور کس قدر وہ اپنے وعدوں کی تکمیل کی راہ ہموار کر سکیں ، کرپٹ معاشرے میں حق و انصاف کی سربلندی انتہائی مشکل کام ہوتا ہے ۔ ایک المیہ یہ بھی ہے کہ اداروں میں بیٹھے ہوئے سابقہ حکومت کے پروردہ عناصر ”تبدیلی خان ” کے عزائم میں از خود ایک بڑی رکاوٹ ہیں اور یہی لوگ عمران خان کے مقاصد کی راہ میں ایک ایسی دیوار ہیں کہ جن کی موجودگی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ اس لئے وزیر اعظم عمران خان ان تما م معاملات کا جائزہ لیں اور ایسے لوگوں کو نکال باہر کریں جو موجودہ حکومت کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔

Syed Arif Saeed  Bukhari
Syed Arif Saeed Bukhari

تحریر : سید عارف سعید بخاری
Email:arifsaeedbukhari@gmail.com

Share this:
Tags:
change Claims government imran khan Inflation Syed Arif Saeed Bukhari تبدیلی حکومت دعوے عمران خان مہنگائی
Kashmir Curfew
Previous Post مقبوضہ وادی: کرفیو کا 32 واں روز، کاروبار زندگی معطل، دکانیں بند
Next Post کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم 65 کی تاریخ دہرانے کیلئے تیار ہیں
Pakistan Army

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close