Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تبدیلی آ گئی

November 7, 2014 0 1 min read
Water
Water

تحریر : فضل خالق خان
صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کا مشن ہے، وزیر صحت خیبر پختونخوا عوام کو صحت کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اور اس قسم کے بہت سے دیگر بے شمار فقرے جو آئے روز صوبے کے حکمرانوں اور خیبر پختونخوا کے مختلف حلقوں سے منتخب ممبران اسمبلی کا تکیہ کلام بن کر اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں او ر پارٹی ورکرز سمیت صوبے کے عوام ان نعروں کی دلفریبی میں گم ہوکر اپنے تئیں سمجھ لیتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہوگئی ہیں لیکن جب سچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تب آٹے دال کا بھائو معلوم پڑ جاتا ہے اسی قسم کے ایک تلخ تجربہ سے ہمیں بھی گزشتہ دنوںگزرنا پڑا جب ہمارے بہت ہی پیارے اور محتر م بڑے بھائی پروفیسر فضل واحد خان کے بائی پاس آپریشن کے سلسلے میں صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کے انتظامات دیکھ کر ہوا۔

آپریشن کے لئے اس دن چار مریضوں کا انتخاب کیا گیا تھا جنہیں رات ہی سے کھانے پینے سے منع کرنے کے ساتھ ساتھ صبح پائیوڈین سے غسل کرنے کے تکلیف دہ عمل سے گزارا گیا تھا پھر انہیں اپنے پیاروںکی ڈھیر ساری دُعائوں کے ساتھ آپریشن تھیٹر میں لے جانے کے بعد تین چار گھنے اذیت کی سولی پر چڑھا کر بار بار یہ کہا جارہا تھا کہ بجلی کی وولٹیج کم ہونے کے باعث آپریشن میں تاخیر ہے ، اس دوران سٹا ف کی نرسوں میں سے ایک نرس نے صورت حال کو بھانپتے ہوئے چپکے سے ہمیں مطلع کیا کہ مریض کو کمرے میں واپس لے جایا جائے کیونکہ کم وولٹیج(بظاہر بہانہ درحقیقت ناقص انتظامات )کے باعث آپریشن ہونا ممکن نہیں جس پر متعلقہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ایک بار پھر ہمیں صبر کرنے کا کہا لیکن تین چار گھنٹے کی طویل انتظار کے بعد” ان کا” وولٹیج درست نہ ہونے کے بعد بالا آخر ہمیں اگلے تین دن بعد آپریشن کا کہہ کرمریض کو کمرے میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن بھائی کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی بناء پر ہمیں مجبوراً رحمان اسپتا ل کے مہنگے علاج کا سہار الینا پڑا کہ ناگزیر تھا۔

اب سوال یہ نہیں کہ مریضوں کو تین دن آپریشن کے لئے انتظار کرنا پڑے گا بلکہ کئی سوالات ہیں کہ مریض کو بے جا انتظار کی سولی پر چڑھانے کے نتیجے میں اس کی کیفیت کیا ہوگی، مرض کی شدت کی وجہ سے اسے کن تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس انتظا ر کے نتیجے میں جو اضافی اخراجات اُٹھ رہے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے، اور سب سے بڑھ کر مریض کے ساتھ دور دورسے آنے والے تیماردار جو اپنے ہزار ہا کام ادھورے چھوڑ کر تیمارداری میں مصروف ہیں ان کی تکلیف کا ذمہ دار کون ہے۔

Medicine
Medicine

یقینا محکمہ صحت کے وزیر سے لے کر دیگر حکام تک سب اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ ان کی کوتاہی اور غفلت کے باعث صوبے کے سب سے بڑے اسپتال کی یہ حالت زار کیوں ہے ،یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ صوبہ کے قلب میں واقع اسپتال جس میں آئے روز مختلف حادثات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ سمیت وزیر صحت اور دیگر اعلیٰ حکام کا آنا جانا معمول ہے اور ان کے علم میں ایسے معاملات کو گاہے بگاہے میڈیا کے ذریعے لایا جاتا رہا ہے پھر بھی ایسے معامالات پر چشم پوشی ان کی نااہلی کی انتہا نہیں تو کیا ہے؟اور یقینی طورپر اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔صوبے کے حکمرانوں اور انصاف کے دعویدارو کی جانب سے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا نام صحت کا انصاف رکھا گیا ہے اور اس کے تحت صوبے کے تمام اسپتالوں میں عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی” مفت” فراہمی اولین شرط ہے لیکن یہ بات عام مشاہدے میں ہے کہ مریض سے علاج کے دوران مطلوبہ ادویات میں” سرنج” تک بازار سے منگوائے جاتے ہیں۔

جبکہ بسا اوقات اپنی جیبیں گرم کرنے کے لئے اضافی ادویات کی لسٹ میں موجودگی تو عام سی بات بن گئی ہے جسے بعدا زاں اسپتال کا عملہ بازاروں میں فروخت کرتے ہوئے اکثر دیکھنے بلکہ میڈیا کے ہاتھوں پکڑے جانے کی خبریں اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں،اس دن بھی میں دیکھ رہا تھا کہ جتنے مریض ہیں انہیں آپریشن سے قبل دوائوں کی ایک لمبی لسٹ تھمادی گئی جن میں سے عملے کے بعض شناسائوں کے بقول بہت سی ادویات غیر ضروری تھے لیکن آپریشن تھیٹر میں جانے کے بعد پھر کون اس کا حساب کرے گا۔ اس کے علاوہ صوبہ کے تمام سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سے کون واقف نہیں ،عملے کا ناروا رویہ ، صفائی کی ابتر صورت حال،خواتین وارڈ ز میں مرد عملے کے افراد کی غیر ضروری بھرمار ،ان تمام مسائل حل کرنے کیلئے کون سے عملی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جن سے آئے روز ہزاروں افراد کا سامنا رہتا ہے اور وہ اس عذا ب سے گزر کر بالا آخر پرائیویٹ اسپتالوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہوتے ہیںجہاں پر اگر انہیں مہنگے علاج کے سولی پر لٹکنا بھی پڑتا ہے توکم ازکم مطمئن تو ہوتے ہیں کہ سرکاری اسپتالوں میں بے وقت کی موت سے بچ گئے۔

صوبے کے حکمرانوں سے عوام کا یہ سوال بجا ہے کہ وہ اسلام آباد میں بیٹھ کراس مقولے پر کیوں عمل پیرا ہیںکہ ”رات کو کھائو پیو،دن کوآرام کرو”اس کی بجائے اگر وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کریں تو یقینی طورپر اگلے الیکشن میں صوبہ تو کیا پورے ملک کے عوام تحریک انصاف کی قیادت کو وزیر اعظم کا سیٹ طشتری میں رکھ کر پیش کرینگے بصورت دیگر ڈنگ ٹپائو پالیسی کے نتیجے میںا گلے الیکشن میں گھر جانا ان کا مقدر ٹہرے گا۔

Fazal Khaliq Khan
Fazal Khaliq Khan

تحریر : فضل خالق خان

Share this:
Tags:
change government health leaders meeting party public utilities اسمبلی پارٹی تبدیلی حکمرانوں حکومت سہولیات صحت عوام
Previous Post فواد خان کو مزید بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز
Next Post وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close