Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بہار کب آئے گی

February 11, 2020 1 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

تبدیلی سرکار کی حقِ حکمرانی کا تقریباََ ایک تہائی گزر چکا لیکن تاحال خزاؤں کے ڈیرے۔ جس بہار کی آمد کے چرچے اکتوبر 2011ء میں شروع ہوئے، وہ گم کردہ راہ ہوئی اب یہ طفل تسلیاں کہ” گھبرانا نہیں”۔ جو زیادہ گھبرائے اُس کے لیے یہ مشورہ” سکون صرف قبر میں ملتا ہے”۔ اب سکون کے متلاشی یا تو طبعی موت کی دعا کریں یا پھر حرام موت گلے لگا لیں۔ تبدیلی سرکار کا نعرہ مگر اب بھی ریاستِ مدینہ کی تشکیل۔ وہ ریاستِ مدینہ جس میں دریائے فرات کے کنارے مر جانے والے کتّے کی روزِ قیامت پُرسش سے امیرالمومنین لرزہ بَراندام لیکن ہماری ریاستِ مدینہ کی یہ حالت کہ چین میں کورونا وائرس پھیلنے پر تمام ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو نکال لیا، کچھ ممالک نے تو اپنے خصوصی طیارے بھی بھیجے لیکن تبدیلی سرکار خوفزدہ کہ اگر چین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکال لیا تو کہیں یہ وائرس اُن تک بھی نہ پہنچ جائے۔

یہ بجا کہ چینی حکومت پاکستانی بچوں کی بھرپور دیکھ بھال کر رہی ہے لیکن اُن بچوں کے والدین کے دردناک اضطراب کی کسی کو خبر بھی ہے؟۔ یہ درد تو صرف وہ ماں جانے جس کا جگرگوشہ چین میں ہے، وہ باپ جانے جسے ہر لمحہ اپنی لاٹھی ٹوٹنے کا دھڑکہ لگا رہتا ہے۔ چلیں مان لیا کہ قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے اور گھبرائے نہیں لیکن کیا اپنوں کی کسمپرسی پر بھی نہ گھبرائے۔ یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ جن ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کا انخلا کیا، کیا اُنہیں اپنے ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیںہے؟۔ اگر وہ خطروں کے سامنے سینہ سپر ہو کر اپنے شہریو کو نکال لائے تو پاکستانی شہریوں کو بے سروسامانی کی حالت میں کیوں چھوڑا جا رہا ہے؟۔

ریاستِ مدینہ میں تو امیرالمومنین حضرت عمراپنے کندھے پر اناج کی بوری اٹھا کر غریب بیوہ کے گھر کی طرف روانہ ہوتے ہیں تو غلام عرض کرتا ہے ”لائیے آپ کا یہ بوجھ میں اٹھا لوں”۔ امیرالمومنین فرماتے ہیں ”کیا روزِ قیامت بھی میرا بوجھ تم اٹھا لوگے؟”۔ جدید ریاستِ مدینہ کے ”امیرالمومنین” کا فرمان ”گھبرانا نہیں”۔ سوال یہ کہ جب قوم نانِ جویں کی محتاج ہو کر رہ جائے تو پھر گھبرانا تو بنتا ہے۔ آخر قوم کب تک اِس لولی پاپ کے سہارے زندہ رہے کہ بہار کی آمد آمد ہے۔ جب ادارہ شماریات کہے کہ جنوری میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں 14.6 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے 12 سالوں میں سب سے زیادہ ہے تو پھر گھبرانا تو بنتا ہے۔ جب سٹیٹ بینک یہ کہے کہ پچھلے 15 ماہ میں قرضوں نے 11ہزار 610 ارب روپے کا اضافہ ہوا تو پھر گھبرانا تو بنتا ہے۔ جب وزیرِاعظم خود کہے کہ اِس تنخواہ میں اُس کا چولہا نہیں جلتا تو پھر گھبرانا تو بنتا ہے۔ جب ارکانِ قومی اسمبلی و سینٹ اپنی تنخواہوں میں 400 فیصد اضافے کا مطالبہ کریں تو پھر گھبرانا تو بنتا ہے۔

سوچوں کا محور یہ کہ وزیرِاعظم کی تنخواہ لگ بھگ 2 لاکھ روپے اور گھر کے افراد صرف 2 ۔ ارکانِ اسمبلی کروڑوں روپے انتخابات پر صرف کریں لیکن گزارہ اُن کا بھی نہیں ہوتا تو پھر اُس مجبور کی کیا حالت ہو گی جس کی ایک بڑے کنبے کی کفالت کے لیے تنخواہ محض 15 سے 20 ہزار۔ ماسی مصیبتے لاکھ کہے کہ مہنگائی کی وجہ وہ ڈاکو ہیں جو لندن میں عیاشیاں کر رہے ہیں، قوم ماننے کو تیار نہیں۔ اسے آتشِ شکم کی سیری چاہیے جس کا دور دور تک نام ونشان نہیں۔ حکومتی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ مہنگائی سے لوگوں کی زندگیاں مشکل میں ہیں۔ یہ مہنگائی مافیاز اور ذخیرہ اندوز کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ گندم اور چینی سپلائی میں کسی نے خلافِ قانون کام کیا ہے تو عمران یہ نہیں دیکھیں گے کہ وہ اُن کا ساتھی ہے۔ کیا اسد عمر بے خبر کہ مافیاز تو وزیرِاعظم کے دائیں بائیں، لیکن اُن پر ہاتھ ڈالنا ناممکن کہ وہی تو خاںصاحب کے اے ٹی ایم۔ وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ”مہنگائی کے مجوزہ اعداد وشمار میں کوئی سیاسی حکومت نہیں چل سکتی۔ مہنگائی کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہے۔ اِس کے خاتمے کے لیے فوری ایکشن کی ضرورت ہے”۔ لال حویلی والے نے بھی کہا کہ اپوزیشن عمران خاں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی البتہ حکومت کی اپوزیشن مہنگائی ہے جس کا تدارک ضروری۔ سوال یہ ہے کہ جب مہنگائی کے ہاتھوں اونچے ایوانوں میں زلزلہ بپا ہے اور کپتان یہ بھی جانتے ہیں کہ اِس کا ذمہ دار کون ہے تو پھر تمامتر طاقت رکھنے کے باوجود وہ اُن پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالتے؟۔ کیا وہ صرف اِس وجہ سے خاموش ہیں کہ یہ مافیاز اُن کے اے ٹی ایمز ہیں۔ اگر اِس پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو تحریکیوں کو کہے دیتے ہیں ”تمہاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں”۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران اِسی مافیا نے آٹے اور چینی کی قیمتوں کو آسمانوں تک پہنچا دیا۔ اب پیپلزپارٹی کی حکومت ہے نہ نوازلیگ کی۔ نواز، شہباز اور زرداری کی شوگر ملیں تو بند ہیںپھرچینی کس نے مہنگی کی؟۔ اگر کوئی اینکر اِس پر زبان کھولے تو اُسے دھمکیاں ملنی شروع ہو جاتی ہیں۔ وزیرِاعظم صاحب کے لبوں پر چور، چور اور ڈاکو، ڈاکو کی تکرار لیکن چور اور ڈاکو تو اُن کی چھتری تلے پناہ لیے۔ گویا ”بچہ بغل میں، ڈھنڈورا شہرمیں”۔ ہمارے کپتان کے پاس تو ڈاکٹر عاصم، جس کے پاس حوروں والا ٹیکہ لیکن بھوکوں مرتی قوم کو تو یہ ٹیکہ بھی میسر نہیں۔ قوم کے لیے تو بجلی کا ٹیکہ، گیس کا ٹیکہ، ڈیزل کا ٹیکہ، پٹرول کا ٹیکہ، ٹیکس کا ٹیکہ، مہنگائی کا ٹیکہ اوربے روزگاری کا ٹیکہ۔ یہ ایسے سریح الاثر ٹیکے جنہیں لگانے سے مجبور کو حور کی جگہ لنگور نظر آنے لگے۔ اب کپتان کو کون سمجھائے کہ کَٹوں وَچھوں، گائے بھینسوں، بکرے بکریوں، مرغیوں اور انڈوں سے معیشت بہتر ہوتی ہے نہ قوموں کی تقدیر بدلتی ہے۔

داخلی صورتِ حال یہ کہ حکومت اور اپوزیشن ہمہ وقت باہم جوتم پیزار اور بین الاقوامی تعلقات کا کوئی سرپیر نہیں۔ اقبال نے کہا

مشامِ تیز سے ملتاہے صحرا میں سراغ اِس کا
ظن و تخمیں سے ہاتھ آتا نہیں آہوئے تاتاری

خارجہ تعلقات کے لیے جس مشامِ تیز کی ضرورت، وہ ہمارے ہاں مفقود۔ ہم صرف ظن وتخمیں سے کام لیتے ہیںیا پھر جھوٹ کی آڑھت سجاتے ہیں۔ جب 5 اگست 2019ء کو بھارتی وزیرِاعظم نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کا خاتمہ کرکے کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں شورِ قیامت اُٹھا۔ وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑے فخر سے یہ بیان داغا کہ اُنہوں نے کشمیر کے مسٔلے پر 50 ممالک کی حمایت حاصل کر لی ہے (یہ حمایت صرف چین، ترکی، ملائشیا اور ایران نے کی، وہ بھی اپنی مرضی سے، وزیرِ خارجہ کی کوششوں سے نہیں)۔شاہ محمود قریشی کے جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے تب پھوٹی جب سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کے لیے صرف 16 ممالک کی ضرورت تھی لیکن شاہ صاحب وہ حمایت حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔

اقوامِ متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر پاکستان، ترکی اور ملائشیا نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور اپنا مشترکہ چینل کھولنے کا قصد کیا۔ ہمارے کپتان اِس کامیابی پر اتراتے پھرتے تھے لیکن جب ملائشیا کے شہر کوالا لمپور میں اِسی سلسلے میں کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ہوا تو وزیرِاعظم صاحب نے اِس میں شرکت سے نہ صرف معذرت کرلی بلکہ شاہ محمود قریشی کو بھی شرکت سے روک دیا۔ پچھلے دنوں ملائشیا کے دورے پر خاںصاحب نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کچھ دوستوں کو اِس پر اعتراض تھا۔ ترکی کے صدر طیب اردوان تو پہلے ہی بتا چکے تھے کہ ہمارے وزیرِاعظم کو کس نے اور کیوں روکا۔ بات اگر گومگو میں ہی رہتی تو اچھا تھا لیکن وزیرِاعظم کے بیان نے سب کچھ عیاں کر دیا۔ کیا وزیرِاعظم کے اِس اقراری بیان کے بعد وہ ”دوست” ناراض نہیں ہوں گے؟۔

کشمیر مودی ہڑپ کر گیااور ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر نازاں حالانکہ خود کشمیریوں کو بھی یہ ثالثی قبول نہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ جیسا امن منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین پر پیش کیا، ویسا ہی منصوبہ کشمیر کے بارے میں اُن کے ذہن میں ہوگا جو پاکستانیوں کو قبول ہے نہ کشمیریوں کو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ کہ وہ بار بار ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن ہماری حکومت کو بصد ادب معذرت کر لینی چاہیے کیونکہ اِس پیشکش میں فائدے کی بجائے اُلٹانقصان کا احتمال زیادہ ہے۔

5 فروری کو ہم نے یومِ یکجہتی ٔ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا۔ جلسے کیے، ریلیاں نکالیں، جذباتی تقریریں کیں اور ہاتھوں کی زنجیریں بنائیں۔ اب اگلے سال 5 فروری کا انتظار کریں جب ہم پھر سے یومِ یکجہتی ٔ کشمیر منائیں گے۔ رہی بین الاقوامی برادری میں مسلۂ کشمیر کو اجاگر کرنے کی بات تو یہ ہمارے بس کا روگ نہیں کیونکہ کوئی بھی ہماری باتوں پر کان دھرنے کو تیار ہی نہیں۔ اِس معاملے میں نریندرمودی کا شکریہ کہ وہ خود ہی حماقتوں پر حماقتیں کرکے اِس مسٔلے کو اجاگر کر رہا ہے۔ ہمارے کپتان کو تو صرف جذباتی تقریریں کرنے کا شوق ہے جن سے پوری قوم ہر روز مستفید ہوتی رہتی ہے۔ گویا ”صاحب نے کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا، بارہ آنے”۔ اب وزیرِاعظم فرماتے ہیں کہ خود نریندرمودی کی حماقتوں سے ہی کشمیر آزاد ہو جائے گا۔ اگر ہم نے خونم خون کشمیر کی دِل جوئی کے لیے صرف جذباتی تقریریں ہی کرنی ہیں اور ہاتھوں کی زنجیر بنانی ہے تو پھر کیا ہم نے ایٹم بم شب برات پر پھلجھڑیوں کی جگہ چلانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ یاد رکھیں کہ جتنی ضرورت کشمیریوں کو پاکستان کی ہے، اُتنی بلکہ اُس سے بڑھ کر پاکستان کو کشمیر کی ضرورت ہے کیونکہ قائدِاعظم کشمیر کو پاکستان کی شہ رَگ قرار دے چکے ہیں۔ اگر یہ شہ رَگ دشمن کے ہاتھ میں آگئی تو کیا وہ اِسے کاٹنے سے گریز کرے گا؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
change Corona virus government Pakistani Prof Riffat Mazhar Rule پاکستانیوں تبدیلی حکمرانی حکومت کورونا وائرس
PTI Meeting
Previous Post چنگل سے رہائی
Next Post بندہ نواز
Allah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close