Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دل بجھ چکا ہے، اب نہ مسیحا بنا کرو

October 25, 2014 0 1 min read
Education
Education
Education

تحریر : محمد اکرم اعوان
تبدیلی مقصود تھی اور اس تبدیلی کی شروعات کے لئے، جس خطہء زمین کا انتخاب کیا گیا، وہ ایک ایسا خطہء تھا جہاں معمولی سی بات پر قتل عام سی بات تھی۔ نسل درنسل قتل وغارت گری کا ایسا سلسلہ چلتا کہ صدیوں تک خون کی ندیاں بہتیں۔ ضد، انا سے لے کر شراب، زنا اور ہر عیب عام تھا۔ جو بُرائی میں سب بڑھ کر ہوتااور سب سے زیادہ ظالم اور سفاک ہوتا وہی سب سے زیادہ معزز تھا۔ ان حالات میں تحریک کا آغاز ہوتا ہے تو اللہ رب العزت کی طرف سے قیامت تک کے آخری انسان کی مکمل راہنمائی اور ہدایت اور کامیابی کے لئے اُترنے والی کتاب مقدس کا پہلا حرف کیا تھا۔۔۔۔اقراء (تعلیم، شعور، آگاہی)۔۔۔ یعنی اگر معاشرہ، بگڑے ہوئے انسان کی اصلاح مراد ہے، تو سب سے پہلی اور ضروری چیز تعلیم ہے۔

تعلیم وتعلم اورتعصب کے حوالہ سے ایک تکلیف دہ مگردلچسپ واقعہ میرے ساتھ پیش آیا۔ تعلیم سے ابھی فارغ ہی ہوئے تھے۔ ایک صحافی دوست کے ساتھ کوئٹہ کا سفر کیا۔ پہاڑوں میں گھرے خوبصورت شہر اور اس کے گردونواح کے صحت افزاء مقامات کی آب وہوا نے اس قدر متاثر کیا کہ وہیں ایک ٹاپ کلاس پرائیویٹ سکول میں ملازمت اختیار کر لی۔ اس سکول کا شمار کوئٹہ بلکہ بلوچستان کی بہترین درس گاہوں میں ہوتا تھا۔ سکول کی پرنسپل کا تو گویا اوڑھنا بچھوناہی تعلیم وتعلم تھا۔یہ پرنسپل صاحبہ کی شبانہ روز محنت، لگن اور فکر ہی تھی کہ جس کے نتیجہ میں چیک اینڈ بیلنس کاایسا بہترین نظام تھا، کوئی اُستاد اپنے فرائض کی ادائیگی میں سستی اور کاہلی کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ہر سال بہترین نتائج کا سبب بھی پرنسپل صاحبہ کی سوچ، فکر، طلباء سے بے حد محبت اور اخلاص ہی تھا۔ لیکن اس کے باوجود کچھ طلباء تعلیم پر نہ صرف توجہ نہ دیتے بلکہ قبائلی علاقہ کا خاص رویہ ان کے مزاج کا حصہ بن چکا تھا۔

کوئٹہ صوبائی دارلخلافہ ہونے کے باوجوداتنا بڑا ،اورگنجان آبادشہر نہیں۔اس شہر میں آیا اجنبی آسانی سے پہچاناجاتا ہے ۔ایک دن اپنے صحافی دوست جو روزنامہ بلوچستان میں جاب کرتے تھے کے ساتھ ایک بازار سے گزر رہے تھے۔کہ ایک صحت مند ، قدآور اور پہلوان قسم کے آدمی نے بلاوجہ باآواز بلندہمیں گالیوں سے نوازنا شروع کردیا۔جس پر کچھ مزید مقامی لوگوں نے ان صاحب کا ساتھ دیا پھر کیا تھا کہ قہقوں کا ایک سلسلہ چل نکلا۔ میرے دوست نے جو صحت کے حوالہ سے نسبتاََ مجھ سے بھی کمزور تھا۔ اپنا سینہ بلکہ سینی تان کر کہا کہ کیاہوا؟ ہمیں کیوں گالیا ں دے رہے ہو؟ آخرہم سے کونسا قصور سرزد ہوا؟کچھ تو بتائیں؟ بس اتنی سی بات پر وہ صاحب ہماری طرف لپکے ہمیں گریبا ن سے پکڑا اور اُٹھا کر دور پھینکا۔ بھرے بازار میں سب ہم پرہنس رہے تھے۔ اس وقت ہمارے جذبات کیا تھے اور ہم پر کیا بیت رہی تھی اُس کی شدت کی پیمائش کسی دُنیاوی پیمانہ سے ممکن نہیں۔ آخر کار کسی بھی طرح سے جان بچا کروہاں سے نکلے۔

School
School

دن گزرتے رہے، ہمارے سکول میں سالانہ نتیجہ کی تقریب کی تیاریاں اپنے عروج پرتھیں،جس میں والدین کو خاص طورپر مدعو کیا گیا تھا۔ بچوں کا رزلٹ ہر کلاس انچارج کے ذمہ تھاکہ وہ اپنی اپنی کلاس میں بچوں کورزلٹ کارڈ تقسیم کریں اور پھر ہال میں جمع ہونا تھا تاکہ پرنسپل صاحبہ پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کریں۔ باقی اساتذہ کی طرح میں بھی سٹیج پرموجود تھا۔ سکول کی روایت تھی کہ تقریب کے اختتام سے پہلے مہمانوں، خاص کر والدین کودعوت دی جاتی کہ یہ لوگ سٹیج پر آئیں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ سکول اور تعلیم میں بہتری کی تجاویز پیش کریں۔ چند لوگ سٹیج پر آئے جن میں سے زیادہ تر نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور ایک دو نے مزید بہتری کی تجاویز کے ساتھ ہلکی پھلکی تنقیدبھی کی، جس میں یقینا بہتری کا عنصر زیادہ غالب تھا۔آخر میں ایک صاحب آئے اور ایک جذباتی تقریر میں پرنسپل صاحبہ سمیت اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اُن صاحب کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے اُساتذہ ، جواپنا گھر، علاقہ چھوڑ کر ہمارے بچوں کوزیور ِ تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔ میرے پاس ان حضرات کی داد و تحسین کے لئے الفاظ نہیں کہ کس طرح ان کا شکریہ ادا کروں۔پھراپنی کچھ علاقائی خامیوں کا تذکرہ کیا۔ اپنے چھوٹے بھائی ،جو اسی سکول میں زیر تعلیم تھا ،کے بارے میں بتا یا کہ اسے تعلیم اور علم کے سوا ہر چیزکا شوق تھا۔یہ سکول آنے پر بھی راضی نہیں ہوتاتھا۔ اُس نے کبھی گھر جا کرکتاب کھول کرنہیں دیکھی۔ ظاہری بات ہے پھر نتیجہ بھی ہرسال اسی طرح آتا۔ پہلی بار میرے بھائی نے سال بھر دل جمعی سے محنت کی اور کبھی سکول نہ آنے کی ضد بھی نہیں کی ۔ آج میرے بھائی کا شمار اپنی کلاس کے دس بہترین طالب علموں میں ہوتا ہے۔ اس بار اس کے نمبر بھی بہت اچھے آئے ہیں۔ پورا سال سکول سے اس کی کوئی شکایت بھی نہیں ملی اور نہ ہی پورا سال مجھے کبھی سکول آنے کی ضرورت پڑی۔ آج میرے بھائی نے اپنے ایک اُستاد جس کا تعلق دوسرے صوبہ سے ہے ، کے بارے میں بتا یا کہ اس نے میرے اندر تعلیم کا شوق پیدا کیا ۔ پھران صاحب نے ایک واقعہ سنایا ، جس نے سب کو حیران اور دُکھی کردیا۔اس کے بعد وہ یک لخت میری طرف بڑھا اور کسی معصوم بچہ کی طرح روکر اور ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہاتھا۔ مجھے سٹیج پر بلا کرتمام سامعین سے مخاطب ہوا۔ میں نے جس شخص کی بھرے بازار میں بے عزتی کی اور مارا پیٹا، وہ شخص میرا اپنا محسن تھا۔میں نے اس کے ساتھ کیا کیا، اور اس نے میرے کندذہن اور آوارہ بھا ئی کو کیا بنادیا۔وہ اپنے علاقہ کے سب لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا تھا، خدا کے لئے تعصب پرمبنی اپنی سوچ کو ترک کردیں ، سب پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آج کے بعدمیں ہر پاکستانی کی عزت اور قدر کروں گا۔ سب کا احترام کروں گا اور یہی پیغام دوسروں تک پہنچانا میری زندگی کا سب سے بڑا فریضہ ہوگا۔آخر میں ایک بار پھر اپنے سابقہ رویہ کی معذرت کی اور رومال سے آنسوصاف کرتے ہوئے ا سٹیج سے اُتر گیا۔یہ واقعہ سن کرتمام مجمع افسردہ تھااور میں سوچ رہاتھا،کہ اس اجنبی شہرکے بھرے بازار میں ہماری بے عزتی ہوئی اور آج اللہ رب العزت نے اُس سے کئی گنابڑے مجمع میں علم کی برکت سے اس ناچیزکوعزت عطاء فرمائی۔وہ دن غرور،تکبر،تنگ نظری،علاقائیت، ،قومیت پرستی،تعصب کی ہار اورعلم کی جیت کا دن تھا۔

آج دُنیا ہم پر غالب آگئی اور مال ودولت کی حرص اور جہالت نے اچھے برے کی تمیز ختم کردی ہے۔ آج انسانیت کے خدمت گار عبدالستار ایدھی جیسے انسان کو لوٹا جا رہا ہے۔ ہمارے معاشرہ کی گراوٹ اور معاشرتی تباہی کی بدترین مثال اور کیا ہو گی۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہی”حضرت عقبہ بن عامرسے مروی ہے کہ حضور نبی رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایااے میرے امتیو! میں تمھارا پیش رو ہوں۔ اور میں تم پر گواہی دینے والا ہوں۔ اورمیں بخدا یہاں بیٹھے ہوئے اپنے حوص کوثرکو دیکھ رہا ہوں۔اور بلاشبہ زمین کے خزانوں کی کنجیاں مجھے عطافرمادی گئی ہیں۔ اور مجھے خدا کی قسم اس بات کا ذرا بھی خدشہ نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرنے لگوگے۔البتہ مجھے یہ خوف ہے کہ تم دُنیاکی دولت اور سامان عشرت کوجمع کرنے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگو گی۔”

Corruption
Corruption

زیادہ سے زیادہ دُنیا سمیٹنے اور مال اکٹھا کرنے کی حرص نے عوام سے لیکر خواص تک اس قدر اندھا کردیا ہے کہ آج ہم کہیں کے نہیں رہے۔ ہمارے حکمرانوں نے اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں بد ترین کرپشن، لوٹ کھسوٹ ، اقرباء پروری، میرٹ کے قتل،بلی ، چوہے کے کھیل کے ذریعہ عوام کو بے وقوف بنایا ۔پیسہ اکٹھا کرناہمیشہ سے ان کا منشور رہا۔یہ لوگ جمہوریت کے نام پرجمہوریت اور عوام سے انتقام لیتے رہے۔ملک کی بقاء اور بہتری کے لئے کچھ بھی نہیں کیابلکہ یہ لوگ ملک اور عوام کے لئے نئے سے نئے عذاب کابندوبست کرتے رہے۔ تعلیم کتنا بڑا سرمایہ ہے۔ اس میں کتنی عزت اور کامیابی ہے۔ مگر ہم نے تعلیم اور شعبہ تعلیم کی کتنی بے قدری کی۔ 67سالوں میں ہم نے تعلیم کو کبھی قومی ترجیحات میں شامل ہی نہیں کیا۔ ہم کچھ بھی نہ کرتے صرف تعلیم عام کرتے اورخاص کرپاکستان کے قبائلی اور سرحدی علاقوں میں تعلیم پر توجہ دی جاتی، انہیں زیور ِ تعلیم سے آراستہ کیا ہوتا توملک بھر میں دفاعی اداروں کے ملازمین سمیت ہزاروں بے گناہ اورنہتے عوام دہشت گردی کا نشانہ بنتے اور نہ ہی اپنے وطن ِعزیز کے ایک صوبہ سے سیلاب زدہ، مصیبت زدہ اورحالات کے ستائے ہوئے مزدورں کو دوسرے صوبہ میں شناخت کے بعد بے دردی اور بے رحمی سے قتل کیا جاتا۔ کاش ہم نے نمود و نمائش کے بجائے کم ازکم تعلیم پر توجہ دی ہوتی کیونکہ تعلیم ہی قومی وحدت کے تصور کوحقیقت میں بدل سکتی ہے۔بقول شاعر

دل بجھ چکاہے اب نہ مسیحا بنا کرو
یا ہنس پڑو یا ہاتھ اُٹھاکردُعا کرو

تحریر : محمد اکرم اعوان

Share this:
Tags:
change corruption Guidance selection Society انتخاب تبدیلی تعلیم راہنمائی معاشرہ
Meera
Previous Post عمران خان کو شادی کی پیشکش اب بھی برقرار ہے، اداکارہ میرا
Next Post کراچی میں ڈینگی نے ایک اور جان لے لی
Dengue

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close