Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بدلتے چہرے

March 21, 2016March 21, 2016 0 1 min read
Crying
Crying
Crying

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
گھر کے در و دیوار عزیز و اقارب کے رونے پیٹنے آہ و بکا اور بینوں سے گونج رہے تھے۔ چند گھنٹے پہلے جو گھر خوشیوں کا گہوارہ تھا موت نے اُس گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا تھا۔ مرنے والا گھر کا واحد کفیل تھا اُس کی جوانی کی موت نے سب کو اُدھیڑ کر رکھ دیا تھا مرنے والامیرے دوستوں میں سے تھا اِس لیے میں بھی افسوس کے لیے آیا ہوا تھا مرنے والا 40 سالہ جوان بزنس مین تھا جو کروڑوں کا بزنس کرتا تھا نہایت غریب دیہاتی گھرانے کا یہ فرد سب کے لیے سایہ شفقت تھا 15 سال پہلے کسی دفتر میں چند ہزار کی نوکری شروع کرنے والا یہ عظیم آدمی چند ہی سالوں میں اپنا کاروبار کرکے کروڑوں میں کھیلنے لگا تو اِس نے سب سے پہلے اپنے بہن بھائیوں کو اپنے گائوں سے اپنے پاس بلایا پھر اپنے سسرالی رشتہ داروں اور باقی رشتہ داروں کو بلا کر اپنے کاروبار میں مختلف عہدوں پر لگایا جیسے جیسے اِس کا کاروبار ترقی کرتا گیا یہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو نوازتا گیا مزاجاً ایک نہایت شریف اور سخی انسان جس کا ایمان تھا کہ یہ ساری ترقی اور دولت اِن دوستوں اور رشتہ داروں کی وجہ سے ہے اِس لیے وہ اپنی اقربا پروری اور سخاوت کے دائرے کو اور مزید بڑھاتا گیا۔

چند ماہ پہلے جب بیماری نے اِس شخص کو گھیرا تو بہن بھائیوں اور سسرالی رشتہ داروں کے دو گروپ بن گئے اب دونوں گروپوں نے اپنی وفاداری اور قربت شو کرنے کے لیے ایک دوسرے کی مخالفت شروع کر دی اب انہوں نے ایک دوسرے پر گھنائونے الزامات لگانے شروع کر دیے اب یہ بیچارہ کبھی ادھر کبھی ادھر پنڈولم کی طرح جھولتا رہا ماں کے پاس بیٹھے تو وہ سچی لگے بیوی کے پاس جائے تو وہ سچی اِس پریشانی میں یہ میرے پاس بھی کئی دفعہ آیا رشتہ داروں کی اِس دھینگا مشتی نے اِس کو بہت زیادہ رنجیدہ کر دیا تھا بیماری بڑھتی گئی تو اِس قابل بھی نہ رہا کہ دفتر جاسکے اب دونوں گروپ اِس کی موت کا انتظار کرنے لگے کہ اِس کے بزنس کی وسیع و عریض امارت کے وہ ہی مالک اور حق دار ہیں اِن دونوں گروپوں کی لڑائی اور تلخ باتوں نے مرحوم کو اندر تک چیر ڈالا اِن کی مادیت پرستی دیکھ کر یہ بہت زیاد ہ افسردہ رہنے لگا ایک گروپ ایک بات کرتا تو دوسرا کوئی اور بات اِن باتوں کی وجہ سے مرحوم بہت زیادہ ٹینشن میں رہنے لگا BP انتہائی حدوں کو چھونے لگا رشتہ داروں کے رویوں اور بیماری نے مرحوم کو اندر سے کھوکھلا کر دیا کاروبار سے تو دن بدن توجہ ہٹتی گئی۔

Business Loss
Business Loss

جس سے کاروباری معاملات بھی خراب ہونے لگے یہاں تک کہ کامیاب کاروبار اب گھاٹے میں جانے لگا اچھے دنوں میں اخراجات بہت زیادہ ہو گئے تھے جب کاروبار نقصان میں جانے لگا تو اخراجات پورے نہ ہونے کہ وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے جسمانی بیماری کا روباری نقصانات اور گھریلو جھگڑوں نے مرحوم کی رہی سہی ہمت بھی توڑ دی اب مرحوم نے مختلف ڈاکٹروں نفسیاتی معالجوں اور عامل بابوں کے پاس جانا شروع کر دیا لیکن ریلیف کہیں سے بھی نہ ملا بہت بھاگ دوڑ اور کوشش کے بعد جب حالات اور جسمانی صحت میں سدھار نہ آیا تو شدید ڈپریشن اور مایوسی کے دورے پڑنے شروع ہوگئے غم، ناکامی، پریشانی، کاروباری نقصانات اور سب سے بڑھ کر اپنوں کے بدلتے رویوں سے دل برداشتہ ہو کر مرحوم نے شراب نوشی سے اپنے غم کو ہلکا کرنے کی کوشش کی اور پھر ہمیشہ کی طرح جو بھی اِس دلدل میں پھنسا وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ نشے کی دلدل میں دھنستا چلا گیا ۔ دن رات نشے میں دھت رہنے کی وجہ سے جسمانی صحت اور کاروبار کا ستیاناس ہو گیا۔

اب گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے دوستوں یاروں رشتہ داروں سے ادھار مانگنا شروع کر دیا شروع میں چند لوگوں نے ادھار دیا پھر لوگوں نے ادھار دینے سے انکار شرو ع کر دیا اب لوگوں نے مرحوم کو Avoid کرنا شروع کر دیا اورجب بھی کوئی عروج سے زوال کا شکار ہوتا ہے تو یہ موت جیسی تکلیف ہوتی ہے جن لوگوں نے عروج اور دولت کا اچھا وقت دیکھا ہوا ہو۔ جب اُن پر مشکل ٹائم آتا ہے اور لوگ نظر انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں تو یہ برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لوگوں کے ناروا سلوک اور توہین آمیز روئیے سے تنگ آکر مرحوم نے گھر سے نکلنا بند کر دیا دن رات شراب نو شی اور ڈپریشن نے مرحوم کو موت کی دہلیز پر لا کھڑا کیا اور جب ڈپریشن پریشانی حد سے بڑھتی گئی تو BP اتنا زیادہ بڑھا کہ و موت کی وجہ بن گیا آج ہم سب اِس اچھے انسان کی موت اور سوگ کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے تھے اصل کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے۔

Death
Death

مجھے صبح جب مرحوم کی موت کی خبر ملی تو میں فوری یہاں آگیا یہاں میرے جاننے والے زیادہ نہیں تھے میری مرحوم سے ہی دوستی تھی گھر والوں سے زیادہ جان پہچان نہیں تھی میں خاموشی سے ایک طرف کھڑا مرحوم کی باتیں اور اچھا وقت یاد کر رہا تھا مرحوم کے 5 بچے تھے اور ماں بھی زندہ تھی میں اُن بیچاروں کے نقصان اور دکھ کے بارے میں سوچ رہا تھا اور یہ بھی کہ موت کس طرح دبے پائوں آتی ہے اور انسان کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیتی ہے زندہ چلتا پھرتا ہنستا مسکراتا انسان بے جان لاشے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو لوگ زندگی میں اُس کے سامنے کھڑا ہو نے کی جرات نہیں کرتے وہ کس طرح اِدھر اُدھر جا رہے ہو تے ہیں میں اپنی سوچوں میں گم تھا کہ کسی نے میرے شانے پر ہاتھ رکھ کر مجھے اپنی طرف متوجہ کیا میں نے دیکھا تو میرے سامنے 25 سالہ نوجوان لڑکا افسردہ پریشان چہرے سے کھڑا تھا اُس نے اشارے سے مجھے ایک طرف جانے کو کہا اور ساتھ تعارف بھی کرایا کہ میں مرحوم کا چھوٹا بھائی ہوں۔

جب اُس نے اپنا تعارف کرایا تو میں فوری طورپر اُس کے ساتھ چل پڑا ایک کونے میں جا کر وہ رک گیا اور بولا جناب بھائی کے جانے کے بعد اب میں ہی اِس گھر اور کاروبار کا مالک ہوں اور آپ مجھے اب بھائی کی جگہ سمجھیں میں آپ کی بھرپور تابعداری اور خدمت کروں گا میں خاموشی سے سوالیہ نظروں سے اُس کی طرف دیکھ رہا تھا آخر اُس نے اصل بات کہہ دی کہ بھائی جان آپ کے قریب تھے آپ میری مدد کریں اُن کی جا ئیداد اور بنک بیلنس اور کاروبار ی معاملات کیا تھے اُن کی تفصیلات کیا تھیں اب اُن سب کا میں مالک ہوں اور ہاں بھائی جان کی خاص بڑی گاڑی بھی اب میری ہے وہ اپنی بکواس کر رہا تھا اور اُس کی مادیت پرستی دیکھ کر میری کنپٹیوں میں آگ لگ رہی تھی میں نے اُس کی باتوں کو نظر انداز کر تے ہوئے اُس سے پو چھا جنازے کا وقت اور جگہ کیا ہے تو اُس نے میرے سوال کو نذر انداز کرتے ہوئے اپنی ہی باتیں جاری رکھیں مجھے اُس سے بیزاری شروع ہوگئی میں اُس سے جان چھڑائی اور واپس اپنی جگہ پر آگیا۔

Duplicity Face
Duplicity Face

اب ایک اور نوجوان میری طرف آیا اپنا تعارف کرایا کہ وہ مرحوم کا سالا صاحب ہے اب وہ مجھے ایک کونے میں لے گیا اور کہا مرحوم اپنے بھائی سے بہت ناراض تھے اِس کو کاروبار سے نکال دیا تھا مرحوم اِس کے رویے سے مرا ہے میں مرحوم کے ساتھ تھا مرحوم کے تمام کاروبار کا واحد مالک میں ہی ہوں اب اِس نے بکواس شروع کر دی میں اس کو بھی حیرت اور ناگواری سے دیکھ رہا تھا دوران ِ گفتگو اِس نے بھی مجھے بہت ساری ترغیبات دیں کہ میں صرف اُس کا ہی ساتھ دوں۔ مجھے اُس سے گھن آنی شروع ہوگئی۔ میں نے اُس سے پیچھا چھڑایا ہی تھا کہ ایک نوجوان لڑکی شاید اپنے خاوند کے ساتھ میری طرف آتی نظر آئی وہ شاید مجھے پہلے دو جوانوں سے باتیں کرے ہوئے دیکھ رہی تھی اِس انتظار میں تھی کہ کب میں آزاد ہوں اور وہ مجھ سے مل سکے۔ وہ میرے قریب آئی سلام کیا اور بتایا کہ وہ مرحوم کی بہن ہے اور ساتھ اُس کا خاوند ہے مجھے لگا یہ مرحوم کے حقیقی وارث ہیں اور اظہار دکھ کرنے آئی ہے لیکن جب اُس نے بھی وہی باتیں شروع کر دیں کہ میرے خاوند نے میرے بھائی کا بہت ساتھ دیا ہے کاروبار سنبھالنے کی اصل اہلیت میرے خاوند میں ہے۔

تو مجھے اپنے پائوں کے نیچے سے زمین سرکتی ہوئی محسوس ہوئی بہن بار بار اپنے خاوند کی خدمت اور تعلیمی قابلیت کا ذکر کر رہی تھی اور ساتھ ساتھ لالچ بھی کہ میں اُن کا ہی ساتھ دوں جیسے ہی یہ گئے تو سالا صاحب اپنے والد صاحب کو لے کر آگئے کہ میرے والد صاحب بھی میرے ساتھ ہیں کیونکہ مرحوم کا کاروبار مختلف جگہوں پر پھیلا ہوا تھا کسی ایک سائٹ کے انچارج سسر صاحب بھی تھے اُنہوں نے آتے ہی اپنی خدمات اور کاروبار کو ترقی دینے اور عروج پر پہچانے میں اپنی شاندار خدمات کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا ۔ میں شدید حیرت سے دیکھ رہا تھا کہ اِس پاگل بوڑھے کو یہ غم نہیں تھا کہ اُس کی بیٹی بیوہ ہوگئی ہے بلکہ یہ غم کھائے جا رہا تھا کہ کاروبار کی مسند پر قبضہ کیسے ہوسکتا ہے بوڑھا اور بیٹا اپنی بکواس کر رہے تھے اور میں مر حوم کی لاش کو دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ زندگی میں انسان جن گھر والوں اور رشتہ داروں کے لیے جائز ناجائز کی سرحدیں عبور کرتا ہے وہ اُس کے جانے کے بعد اُس کی جائیداد پر گدِھوں کی طرح اِس طرح جھپٹ پڑتے ہیں کاش مرحوم ایک بار اپنے عزیزوں کے بدلتے چہروں کو دیکھ سکتا۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Crying
Crying
Share this:
Tags:
compassionate Development Professor Mohammad Abdullah Bhatti relatives village پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی ترقی شفقت گائوں
Pakistan Day Parade
Previous Post ٢٣ مارچ یوم پاکستان ٢٠١٦
Next Post پرویز مشرف کے کونوں کھدروں میں چھپے مداحین
Pervez Musharraf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close