
چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیااور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقہ سردار آباد میں پیش آیا۔
جب ملزم باپ سِیار خان نے غیرت کے نام پرفائرنگ کر دی۔ جس سے ملزم کی بیٹی سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم باپ فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
