بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری خورشید احمد نے بطور صدر معلم اپنی بہترین سروس مکمل کی ان کی شعبہ تعلیم کے اندر گراں قدر خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات ماسٹر عبدالرئوف، ماسٹر عبدالغفار گوٹریالہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری خورشید احمد نے بطور صدر معلم پائلٹ ہائی سکول بہترین امور انجا م دیئے ان کی ذاتی کوششوں سے پائلٹ ہائی سکول کا نام شہرت کی بلندیوں تک پہنچا چوہدری خورشید احمد اعلیٰ اوصاف کی حامل شخصیت ہیں ان کی شعبہ تعلیم کے اندر گراں قدر خدمات ہیں انہوں نے باعزت طور پر بہتر انداز میں اپنی سروس مکمل کی جس پرہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد طفیل خاکی گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر میں صدر معلم تعینات دو نوں آفیسران نے اپنی اپنی ذمہ داریو ں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری محمد اسلم گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر جبکہ چوہدری محمد طفیل خاکی گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر میں صدر معلم تعینات دو نوں آفیسران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق گو رنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے صدر معلم چوہدری خورشید احمد کی ریٹائر منٹ کے بعد خالی ہونے والی پوسٹ پر چوہدری محمد اسلم کو صدر معلم گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر تعینات کر دیا گیا ہے مو صوف اس سے قبل سٹی سکول میں صدر معلم تھے سٹی سکول میں خالی ہونے والی پوسٹ پر چوہدری محمد طفیل خاکی کو ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا دونوں آفیسران نے اپنے اپنے سکولوں کے اندر ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
