
گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گونر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بعض افراد کی طرف سے اُڑائی جانے والی ان افواہوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جن میں کہا گیا ہے کہ وہ لندن میں طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات میں موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ بات مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے اگر الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے دوست بخوبی جانتے ہیں کہ میں نے زندگی میں کھبی دوغلی پالیسی سے کام نہیں کیا، ہمیشہ اپنے محسنوں اور دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہوں جو لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔
