
لاہور (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے حکومتی پالیسی بھی زیرِغور آئی۔ پالیسی کی حتمی تشکیل کے لئے کل بھی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
