
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملی تھی کہ 10 سے 15 افراد نے سرحد عبور کی ہے جبکہ بھارت سے زیادہ افغانستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہے ہیں۔
چودھری نثار نے کہا ماضی میں کوئی بھی سرحد پار کرتا تھا تو معاملہ پاکستان کے گلے میں ڈال دیا جاتا تھا۔
