
لاہور (جیوڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ناقص صفائی، گندگی، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے پر 5 ہوٹل، 1 ملک شاپ اور 1 آئسکریم کارنر سیل جبکہ 2060 لٹرغیر ملاوٹ شدہ دودھ ضبط کر لیا۔
شیر شاہ روڈ بادامی باغ، گوالمنڈی، سگیاں پل پر کارروائی کی گئی۔ گلبرگ ٹاؤن میں 2 ہوٹلوں اور سویٹ شاپ کو جرمانے کئے گئے۔
