
پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کئی ارکان ساتھ چھوڑ گئے، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔
صوبائی حکومت ایک سال سے وزارتوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہے اور عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اخلاقی طور پر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔
