
لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چولستان میں خشک سالی اور بچوں کی ہلاکتوں کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کے جائزے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاچولستان میں خشک سالی کی خبروں پر چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے صورت حال سے نمٹنے کے لئے فی الفور مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دےدی ہے جو چولستان کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہےکہ تھر کے بعد چولستان میں بھی خشک سالی کے باعث مویشی مررہے ہیں جبکہ صورتحال سے بچنے کے لئے مقامی افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
