Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اولاد۔۔حقیقی اثاثہ، گرانقدر نعمت

July 30, 2015July 30, 2015 0 1 min read
Parents and Children
Parents and Children
Parents and Children

تحریر: حسیب اعجاز عاشرؔ
گزشتہ دنوں اخبارمیں شائع ہونے والی ایک خبر پڑھ کر آنکھیں آبدیدہ ہو گئیں ۔کہ ایک خاتون نے پولیوکے قطرے پلانے کے بہانے سے فیصل آباد کے ایک پرائیویٹ کلینک سے نومولود بچی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی۔ زیرِحراست خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بے اولاد ہے اورماں بننے کی حسرت نے اسے اس حرکت پر مجبور کر دیا۔آہ۔۔۔۔مگر ہم اپنے اردگرد نظر دوڑایں تو کوئی زیادہ بیٹیاں ہونے پر پریشان ہے اورکوئی بیٹوں کی کثرت سے ناخوش۔ ۔اِن کم علموں ،ناشکروں کو اندازہ ہی نہیں کہ اولادبیٹیوں کے روپ میں ہویا بیٹوں کی اللہ تعالی کی عطا کردہ بہت بڑی اور گرانقدر نعمتیں ہے۔اِس نعمت کی قدر اِس خاتوں سے پوچھیئے جسکی خالی گود نے اُسے فیصل آباد کی سڑکوں پر ذلیل و خوار کر دیا ۔اُس مرد سے پوچھیئے جو دن بھر کا تھکا ہارا شام کو گھر لوٹتا ہے تو نہ کوئی بیٹا اُسکی ٹانگوں کے ساتھ لپٹ جانے کو،نہ کوئی بیٹی گود میں لپک جانے کو دروازے پر منتظر ملتے ہیں۔

اگر ہم اپنے وجود ،اس دھرتی،بلکہ کائنات میں موجود ذرے ذرے پر تفکر کریں تو اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتوں کوہم کسی صورت بھی شمار کر ہی نہیں سکتے مگر اولاد ہر نعمت سے بڑھ کر تصور کیا جاتی ہے۔بیٹی کے روپ میں ہو تو رحمت ،بیٹے کی روپ میں ہو تو برکت۔۔اور نیک اولا د کے مقابل تو تمام اثاثے بے حثیت اور صفر ہیں۔ہمیں اِس نعمت کی انتہائی قدر کرنی چاہیے کسی شخص نے بزرگ سے پوچھا: میں باپ بننے پر بے حدخوش ہوں ،بھرپوراظہار تشکرکیسے ممکن ہے ؟جواب ملا ’’اُولاد کی اچھی تربیت‘‘، قدر کیسے ممکن ہے ؟جواب ملا ’اُولاد کی اچھی تربیت‘‘،اِن سے حد درجہ محبت کیسے ممکن ہے؟

جواب ملا’اُولاد کی اچھی تربیت‘‘،تواُولاد کی اچھی تربیت کیسے ممکن ہے؟جواب ملا’’قرآن و حدیثﷺ‘‘۔ہر مومن رب جلیل سے نیک اولاد کی التجا کرتا ہے حتی کہ انبیاء کرام بھی نیک اولاد کے لئے دعائیں کیا کرتے تھے۔جیسا کہ قرآن (ال عمران ۳۸)میں ہے۔۔۔’’پروردگار! مجھے اپنے پاس سے نیک اولاد عطا فرما! بے شک تو دعائیں سننے والا ہے‘‘۔جبکہ سورۃ فرقان(۷۳) میں ہے کہ اور وہ لوگ جو دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہم کو پرہیزگاروں کو پیشوا بنا!۔۔اولاد کی قدر کرنی ہے تو اِس کی اچھی تریبت کرنا ہو گی۔یہ وہ انمول وحقیقی اثاثہ ہے جو بعد از مرگ بھی فائدہ و منافع کا موجب بن سکتی ہے،مگر یہ منحصر ہے والدین کی تربیت پر ۔۔جیسا کہ قرآن میں ہے ’’اور جان لو کہ تمہارا مال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے آزمائش کی چیز ہیں اور اس بات کو بھی جان لو کہ اللہ کے پاس نیکیوں کا بہت بڑا ثواب ہے۔

(انفال:۲۸)‘‘۔’’اور جو اعمال وہ آگے بھیج چکے ہیں اور جو نشانات پیچھے چھوڑ گئے سب کو ہم لکھتے ہیں ۔(یسین ۱۰)‘‘۔مسلم کی حدیثﷺ ہے کہ ’’جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کے تمام اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے، سوائے تین کاموں کے کہ انکا سلسلہ جاری رہتا ہے۔۱،صدقہ جاریہ۔ ۲،وہ علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ ۳، صالح اولاد جو اس کے حق میں دعائے خیر کرے ‘‘۔۔۔ایک اور حدیثﷺ میں ہے کہ ’’جنت میں آدمی کا درجہ بڑھا دیا جاتا ہے وہ کہتا ہے میرے حق میں یہ کس طرح ہوا؟اس لئے کہ تمہارا بیٹا تمہارے لئے مغفرت طلب کرتا ہے اور اگر تمہارے والد نے توحید کا اقرار کیا اور ان کی زبان بند ہو گئی پھر تم نے ان کی طرف سے صدقہ اور خیرات کیا تو اس سے ان کو نفع ہو گا (مستدرک،حاکم)‘‘بچوں کی صیح پرورش کے لئے سب سے اہم کردار ماں کا ہے۔۔۔۔۔ ایک قصہ یاد آگیا ،ابوظہبی میں مقیم ایک دوست کے بیٹے عبداللہ نے اپنے ہم عمر دوست ابن نیاز کے ہمراہ قاری سے قرآن ناظرہ کا آغاز کیا،عبداللہ نے عرصہ قلیل میں قرآن ختم کر لیا ۔جبکہ ابن نیاز چند سپارے ہی مکمل کر پایا۔

Parents with Children
Parents with Children

ابن نیاز کے والدین نے قاری سے شکوہ کیا کہ ہمارا بیٹا اپنے دوست سے کیوں پیچھے رہ گیا؟۔وضاحتی جواب ملا کہ کیا آپ جانتے ہیں ،کہ عبداللہ کی تعلیم و تربیت قبل از پیدائش ہی شروع ہو چکی تھی؟ ماں کی کوک میں تھا جب اس کے والدین مجھ سے تفسیرِ قرآن پڑھا کرتے تھے ۔تووہ نور جو انکی روحوں میں رچ بس رہا تھا کیونکر اُن کی اولاد کو بھی اپنے حصار میں نہ لیتا ۔سبحان اللہ۔۔
ماں کی میٹھی گود اولاد کے لئے پہلا مسکن اور پہلی درس گاہ ہے ۔ باپ بھی اپنے فرائض سے کسی صورت سبکدوش نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں کہ ’’اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو دوزخ کے آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے، جس پر تند خوسخت مزاج فرشتے مقرر ہیں اللہ نے ان کو جو حکم دیا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں (تحریم۔۶)‘‘ بہترین تربیت سے اولاد کو نیک بنانا والدین کی ایک اولین فرائض اور اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے،تا کہ اُولاد آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کے سکون کاباعث بنے۔بخاری ؒ شریف کی ایک حدیثِ نبویﷺ کے مطابق ’’ہر بچہ دین فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اسکے والدین یا تو اسے آتش پرست بنا لیتے ہیں یا یہودی ، یانصرانی بنا دیتے ہیں۔

والدین کو چاہیے کہ اپنی اولادکی ابدی زندگی میں کامیابی کے لئے بہترین تربیت کی جائے جسکے لئے پہلے ۲ سال بہت اہم ہیں۔۔۔ جو کہا جائے گا جو کیا جائے گا بچہ کے ذہن میں پختہ ہوتا رہتا ہے ۔ویب سائیٹ پے شائع ایک ماہرین نفسیات کی رپورٹ کے مطابق، ابتدائی دو سال ذہن کی نشوونما کے لئے انتہائی اہم ہے، ان دوسالوں میں بچوں میں پچاس فیصد ذہانت تشکیل پا جاتی ہے اور ۸ سال کی عمر تک پہنچنے تک تقریباً اسی فیصد ذہن نشوونما مکمل ہوجاتی ہے ۔ بہترین تربیت کے لئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ انہیں نماز کی جانب راغب کیا جائے ۔حدیث ﷺکے مطابق ۔۔۔جب بچہ کی عمر سات سال کی ہو جائے تو اسے نماز کا حکم دو، پھر جب وہ دس سال کا ہو جائے تو نماز نہ پڑھنے پر اسے سزا دو اس کا بستر علیحدہ کر دو (ابوداؤد، حاکم، مستدرک)۔دعائے ابراھیمی ہے کہ ’’یا اللہ مجھے نماز کا پابند بنا دے اور میری اولاد کو بھی ،اے اللہ میر ی دعا قبول فرما(ابراھیم ۴۰)‘‘۔صرف نماز کا پابند نہیں،بلکہ اہتمام کے ساتھ نماز کی پابندی کا عادی بنایا جائے۔۔یعنی وضو کے لئے تمام احکامات ،اول وقت کا خیال، خشوع خضوع اوراسلامی و جائز دعاؤں کا خیال رکھا جائے ۔ایسا کرنے سے خوفِ خدا، پاکیزگی ،وقت کی قدر، اسلامی قدروں کا احترام،عاجزی و انکساری،قرآن کی تلاوت کا شوق،دین سے لگاؤاور حقوق و فرائض سے آگہی پیدا ہوگی۔

اپنے قول و عمل سے اولاد کو سچ بولنے کی تربیت کی جائے اور جھوٹ سے ہر صورت دور رکھا جائے ۔۔حضرت عبداللہ بن عامر سے روایت ہے، فرمائے ہیں کہ ایک روز حضور ﷺ ہمارے گھر تشریف فرما تھے۔اتنے میں میری والدہ نے مجھے بلا کر کہا، آ میں تجھے ایک چیز دیتی ہوں! حضورﷺ نے میری والدہ سے فرمایا’’تم اسے کیا چیز دینا چاہتی ہو؟ انہوں نے کہا میں اسے ایک چھوہارہ دیتی ہوں! آپ نے فرمایا اگر اب تم اسے کچھ نہ دو گی، تو تمہارے خلاف ایک جھوٹ لکھ دیا جائیگا(ابوداؤد) ۔ہمارے معاشرے میں معمولی وجوہات اور ہر عام مواقع پر دانستہ و نادانستہ جھوٹ بول دیا،یا بلوا دیا جاتا ہے اُوربغیر احساس کے،کہ اولاد پر بہت برُا اثر پڑے گا ۔ جیسے کہ جس سے بات نہ کرنی ہو یابوجہ تھکاوٹ ملنے کو جی نہ چاہے تو فون آنے یا گھر پر دستک ہونے پر اولاد کے ذریعے یہ کہلوا دیا جاتا ہے کہ باپ گھر پر نہیں۔یہ عادت آہستہ آہستہ بچے میں بھی پروان چڑھتی رہتی ہے ۔ جس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ کیونکہ جھوٹ تو فتنا،فساد کا سبب بنتا ہے ، دل مردہ کر دیتاہے اور یہ بے حسی چغلی، غیبت ،حقائق سے نظریں چرانا، سنی سنائی باتوں کو پھیلا دینے والیں سنگین بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔جس سے دنیا تو خراب ہوتی ہی ہے اور آخرت بھی برباد ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

اسی طرح اولاد کو بچپن ہی سے کام کی عادت ڈالی جائے ۔جس سے بچہ میں احساس ذمہ داری بڑھتی ہے اور چھوٹے سے شفقت اور بڑوں کی خدمت و اطاعت اور تعظیم و تکریم کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ،لڑکیاں ہو تو سسرال میں سب کی آنکھوں کا تارا بنے گی اور لڑکا ہو تو والدین کے بڑھاپے کا حقیقی سہارا بنے گا۔ادب سیکھانے کے حوالے سے ترمذی کی حدیث ﷺ ہے کہ ’’انسان کا اپنے بیٹے کو ادب سکھاناایک صاح صدقہ کرنے سے بہتر ہے۔مقولہ ہے ۔ جو اپنی اولاد کو ادب سکھاتا ہے وہ دشمن کو ذلیل و خوار کرتا ہے۔۔اپنی اولاد میں مساوات رکھی جائے۔ؓبخاری شریف کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اپنی اولاد کے درمیان انصاف قائم کرو۔۔۔ ’’حضرت انس سے نقل ہے کہ ایک صاحب حضورﷺکی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے۔اتنے میں ان کا ایک لڑکا آیا،انہوں نے اس کا بوسہ لیا اور اپنے زانو پر بٹھالیا۔پھر ان کی بیٹی آئی، انہوں نے اس کو سامنے بٹھا لیا، حضورﷺ نے فرمایا تم نے دونوں کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا‘‘۔ایسا کرنے سے کسی کے بگڑنے کے اور کسی میں احساس کمتری کے پیدا ہو جانے کے خدشات موجود رہتے ہیں۔۔

اپنی اولاد کو اچھی اور دینی تعلیمات سے ضرور آراستہ کیا جائے جبکہ اولاد پر ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں کمپیوٹر اور موبائل کے استعمال بارے کڑی نظر بھی رکھی جائے ۔بے جا مار پیٹ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ڈانٹ ڈپٹ اولاد کو ضدی بنا دیتی ہے۔بے جا روک ٹوک صلاحیتوں کو اُبھرنے نہیں دیتے۔ ،ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے غصے کو قابو میں رکھ کر بات نرم سے نرم لہجے اور پیار و شفقت سے ہی سمجھائی جائے ۔اُنکی صلاحیتوں اور مزاج کا خیال رکھناچاہیے۔جبکہ ہر مناسب و غیر مناسب فرمائشوں کو من و عن مان لینے سے لالچ و خواہشات کی حوس کو ہوا ملتی ہے،والدین کی دعاؤں سے اولاد کے دو جہانوں کی کامیابیاں وابستہ ہیں اس لئے والدین انجانے میں بھی اپنی اولاد کو بد دعا نہ دیں۔

اولاد کی تربیت کے لئے رہنمااصولوں کے لئے۔۔۔۔ ایک روایت کے مطابق امام جعفر صادق ؒ فرماتے ہیں کہ اُنکے والد محترم امام باقرؒ نے انہیں پانچ قسم کے لوگوں، جھوٹے ،بخیل،فاجر و فاسق ،بے وقوف اور قطع رحمی کرنے والے سے دوستی کرنے سے منع فرمایا ۔اسی طرح اولاد کی تربیت بارے شیخ سعدی ؒ فرماتے ہیں کہ ،بچے کی عمر ۱۰ سال سے زیادہ ہو جائے تو اسے نا محرموں اور ایروں غیروں میں نہ بیٹھنے دو،زیادہ لاڈ پیار نہ کرو،استاد کا ادب سکھاؤ،استاد کی سختی سہنے کی عادت ڈالو،بچے کی تمام ضروریات خود پوری کرو اور عمدہ طریقے پر کرو کہ وہ دوسروں کی طرف نہ دیکھے،شروع میں پڑھاتے وقت بچے کی تعریف کرو، حوصلہ افزائی کرو، شاباش دو، جب وہ اس طرف راغب ہو جائے تو اسے اچھے اور برے کی تمیز سکھاؤ، اورضرورت کے وقت سختی بھی کرو،کوئی ہنر بھی سکھاؤ تا کہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائے،کڑی نظر رکھو تا کہ بری صحبت میں نہ بیٹھے،اچھے اخلاق کی تعلیم دو۔ایک روایت کے مطابق حضرت لقمانؒ نے بیٹے کو نصیحت کی کہ نماز کے وقت اپنے دل کو قابو میں رکھو، دستر خوان پر اپنے ہاتھ کو قابو میں رکھو، کسی کے گھر میں جا کر اپنی آنکھوں کو قابو میں رکھو، کسی محفل میں بیٹھو تو اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اللہ اور موت کو ہمیشہ یاد رکھو اور اپنی نیکیاں اور دوسروں کو برائیاں بھلا دو۔۔
مختصراً یہ کہ ۔اگر ہم اپنی اولادوں کی ذہن سازی صرف و صرف توحید کی بنیادوں پرکریں اور ان میں ،نماز کا اہتمام کرنے،قرآن کی تلاوت کرنے۔حقوق اللہ،حقوق العباد، حقوق والدین کا خیال رکھنے۔

ہمسائیوں سے محبت کرنے۔فراغت کے لمحات میں سیرت النبی ﷺ اور حیات الصحابہ کو مطالعہ کرنے۔ادب کو ملحوظِ خاطر رکھنے۔آداب کا خیال رکھنے۔ سلام میں پہل کرنے۔ ملنے پر الحمداللہ کہنے۔ناملنے پر صبر کرنے۔کسی کے شکرگزار ہونے پر جزاک اللہ کہنے۔گناہ سے بچنے کے لئے استغفر اللہ کہنے۔ارادے کے اظہار پر انشاء اللہ تعالی کہنے۔کسی کی خوشیوں میں خوش ہونے اور غم میں غمگین ہونے۔کوتاہی پے معافی مانگنے۔کسی کو بُرے کلمات سے نہ پکارنے۔ہر بات اور واقع سے مثبت پہلو تلاش کرنے،بدگمانی سے دامن بچانے۔وعدہ کی پاسداری کرنے۔بحث ومباحثہ سے پرہیز کرنے۔جھوٹ سے بچنے۔۔لہجہ دھیما اور آہستہ آواز رکھنے۔قہقوں سے پرہیز کرنے۔ چغلی و غیبت نہ کرنے۔زبان و نظر پے قابو رکھنے۔بیٹیوں کے پردے کا اہتمام کرنے کی عادات کو پختہ کیا جائے۔۔۔۔۔لیکن ۔۔۔اگر خود کاعملی نمونہ پیش کیا جائے تو بے شک حکمِ خداوندی سے آج بھی مومن ماؤں کے پاکیزہ بطن سے عمر بن عبدالعزیزؒ جیسے عاجز متقی عادل حکمران۔امام شافعیؒ اور امام ابوحنیفہ ؒ جیسے سفیرانِ حرم۔علی ہجویری ؒ اور نظام الدین اولیاؒ جیسے عظیم مبلغ اسلام۔رابعہ بصری ؒ جیسی پاک دامن پارسا خاتون۔جنید بغدادیؒ جیسے باکمال منصف۔ محمد بن قاسم جیسے مجاہد اسلام۔مجدد الف ثانی ؒ جیسے انقلابی داعیِ اسلام۔نور الدین زنگی اور صلاح الدین ایوبیؒ جیسے دلیرسپاسالارو مقبول ترین فاتحین۔ عبدالقادر جیلانیؒ ، بہاؤ الدین زکریا،حضرت مالک ا بن دینار اور حضرت عبداللہ ابن مبارک جیسے محافظِ اسلام و اولیاء کرام پیدا ضرور ہونگے۔آمین

Haseeb Ejaz Aashir
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر: حسیب اعجاز عاشرؔ، دبئی، متحدہ عرب امارات

Parents and Children
Parents and Children
Share this:
Tags:
blessing Haseeb Ejaz Aashir polio precious woman اولاد پولیو خاتون نعمت
Rohingya Muslims
Previous Post یہ مصیبت زدوں کا سہارا بننے والے
Next Post انصاف ڈھونڈتے ہو، راہزنوں کے دیس میں
Insaf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close