تلہ گنگ : بچوں پر مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بیداری تنظیم چکوال نے سیمینار منعقد کروایا۔ جس میں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ چکوال میں کام کرنے والی مختلف NGO اور سرکاری محکموں سے بھی کافی تعداد میں لوگ آئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آج کے پروگرام میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں سفیر اللہ خان بیداری اسلام آباد، خرم ملک پلان پاکستان، عقیل احمد PRSP ،افتخار حیدر CRD ،مرزا عمران لیبر ڈیپارٹمنٹ ، اور کئی سرکاری اور غیر سرکا ری تنظیموں نے شرکت کی۔
بیداری کے ڈاریکٹر جناب سلیم ملک نے اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ بچے تعداد میں جتنے کم ہوں گے والدین ان کو بہترسہولیات زندگی دے سکیں گے اور معاشرے میں بچوں کی مزدوری اور غربت میں کمی لائی جاسکے گی ۔اس موقع پر 50 سے زائد رضاکاروں کے درمیان تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
