کراچی: بچوں کے حقوق پر قانون سازی کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو معاشرے میں اہم مقام دلا سکتے ہیں بہتر معاشرے کے قیام کے لئے بچوں کے حقوق اور اُن سے معاشرے کے برتائو کو بہتر بنا نے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اسپارک کے بورڈ آف ڈائریکٹر انیس جیلانی نے بچوں کے حقوق میں سرگرداں سماجی تنظیم اسپارک کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق اور قانون سازی کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ورکشاپ میں سندھ بھر سے سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نے شرکت کی ۔ورکشاپ میں ڈی آئی جی اظہر راشد خان نے بچوں کے حقوق سے متعلق قانونی اور پولیس اور جوڈیشری کے ساتھ اس حوالے سے کام کرنے کے حوالے سے شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے۔
سوال کے تفصیل سے جواب دیئے اس موقع پر جسٹس فہیم اور جسٹس ریٹائرڈ اسلم جعفری اور اقبال ڈیتھو نے شرکاء ورکشاپ کو بچوں کے حقوق اور اُن سے متعلق قانون کے حوالے سے ٹرننگ دی ورکشاپ کے اختتام پر ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر اسپارک کی ناظرہ جہاں نے ورکشاپ میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اور اسپارک کی جانب سے بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور ذیادتی کے حوالے سے کئے جانے والی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
