Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

استاد کے تشدد سے طالبعلم لاغر

November 19, 2016 0 1 min read
Mohammad Ahmad
Education System in Pakistan
Education System in Pakistan

تحریر : سید امجد حسین بخاری
پاکستان کے نظام تعلیم پر جنتا لکھا گیا اگر اس کی صرف سیاہی ہی جمع کی جائے اور ان کاغذات کو ردی کے طور پر بیچا جائے تو ایک اچھی خصوصیات کا حامل تعلیمی ادارہ تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ مگر اس تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے کوششوں پر سر شرمندگی سے جھک جاتا ہے۔جب سے میڈیا میں نجی چینلز کا اضافہ ہوا اور سوشل میڈیا تیزی سے پروان چڑھا ہے اس کے بعد تعلیم کی بہت سی خرابیاں سامنے آ رہی ہیں۔مگر ان خرابیوں کے باوجود حکمران اور اپوزیشن کرسی کرسی کھیل رہے ہیں جبکہ عام آدمی کو دال دلیے سے فرصت میسر نہیں۔درس گاہیں رقص گاہیں بنی اور کہیں قتل گاہیں بن رہی ہیں۔ کہیں والدین سے بغاوت کا درس پڑھایا جانے لگا اور بعض اداروں میں معاشرے اور اقدار و روایات سے لڑنے کا سبق دیا جا رہا ہے۔

جی ہاں یہی درس گاہیں جہاں کبھی انسانیت کا درس دیا جاتا تھا، معلم پیار والفت کا نمونہ ہوتے تھے، جہاں استاد اور شاگرد کے درمیان عزت ، احترام اور لگائو کا رشتہ تھا وہیں اب ان درس گاہوں سے نفرتیں جنم لے رہی ہیں،خوف پروان چڑھ رہا ہے، کتابوں کے الفاظ کی جگہ چیخیں بلند ہو رہی ہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں کے استاد اگر جلاد کہلاتے ہیں تو نجی تعلیمی ادارے مادری زبان کو جاہلوں کی زبان کہہ کر احساس برتری قائم رکھنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔میں حیران ہوتا ہوں کہ کسی دینی مدرسے کا ایک طالب علم زنجیروں میں قید نظر آگیا تو میڈیا سوشل میڈیا نجی محافل ہر جگہ مولوی جاہل قرار پاتا ہے۔مگر فیس نہ ملنے پر بچوں کو سکول سے نکال دینا نظم و ضبط کہلاتا ہے۔

Course of Study
Course of Study

نوخیز طالبات کو جو سبق انہیں ان کی مائیں اور بڑی بہنیں پڑھاتی تھیں وہی سبق درس گاہ میں سینکڑوں طلبہ و طالبات کے سامنے پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے توجیح یہ پیش کی جاتی ہے کہ ”شرم کس بات کی”۔صوبوں کے پاس نصاب تعلیم کے اختیارات جانے کے بعد این جی اوز نے صوبوں کو نصاب سازی کے لئے خزانوں کے منہ کھول دئیے۔اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے تیسری اور چوتھی جماعت کے طلبہ و طالبات کو جنسی تعلیم شامل نصاب کردی جاتی ہے۔ تمام لوگ دفاع اور مخالفت میں سامنے آجاتے ہیں مگر اصل کرپشن کی جانب کسی کی نگاہ نہیں پڑتی۔ میرا مقصد نصاب تعلیم یا نظام تعلیم کے بخیئے ادھیڑنا نہیں بلکہ گذشتہ روز چلنے والی دو خبروں نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا،کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے چودہ سالہ طالب علم محمد احمد کو اساتذہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کا گلا دبایا گیا ،جس سے اس کی قوت گویائی ختم ہوگئی۔وہ اپنے حواس کھو بیٹھا، ایک چلتا پھرتا طالب علم استاد کے تشد د کے باعث مکمل معذور ہوگیا۔ یہ تشدد بچے پر چار ماہ قبل ہوا۔ بچے کے والد کی جمع پونجی اس کے علاج پر خرچ ہوگئی اب جب کہ ڈاکٹروں نے پاکستان میں علاج سے معذرت کرلی تو میڈیا کو بھی خیال آیا کہ اس واقعے کو حکام بالا تک پہنچایا جائے۔ چار ماہ تک خاموشی گو کہ بہت سے سوال پوچھ رہی ہے مگر دیر آید درست آید پہ ہی سر تسلیم خم کرتے ہیں۔

میڈیا پر خبر نے گویا حکام کی آنکھیں کھول دی ، سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری صحت دونوں نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی۔ قبلہ ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دینے سے شاید کے بچے کے حواس بحال ہو جائیں، شاید ان کی کچھ تشفی ممکن ہو مگر دل کا وہ غبارجو بوڑھے باپ کی آنکھوں سے موتیوں کی شکل میں نکل رہا تھا اس کی داد رسی کون کرے گا۔ اس کے بڑھاپے کا عصا بننے والے بیٹے کو اس کے سامنے تڑپنے کے لئے چھوڑ تو دیا گیا مگرایسا کرنے والوں کے گرد گھیرا کون تنگ کرے گا۔میڈیا پر ضعیف باپ چیخیں شاید چینلز کی ٹی آر پی بڑھانے میں ممدو معاون ثابت ہوئی ہوگی مگر کیا اس باپ کا درد کسی نے محسوس کیا؟ وہ بوڑھا تو بس ایک ہی صدا لگا رہا تھا اس کے لاڈلے کو معذور کرنے والوں کو پھانسی بھی دے دی گئی تو بھی اس کے زخمی جگر کو مرہم میسر نہیں ہو گی۔مگر خدارا انہیں کیفر کردار تک لازمی پہنچائیے تاکہ جو میرے بیٹے کے ساتھ ہوا وہ کسی اور ماں کے لعل کے ساتھ نہ ہو۔اپنے بیٹے کی وہیل چئیر دھکیل ہوئے سفید داڑھی آنسوئوں سے تر تھی شاید ان آنسوئوں میں بڑھاپے کے ارمان بہہ رہے تھے یا بیٹے کے روشن مستقبل کی امیدیں قطرہ قطرہ بن کر دم توڑ رہی تھیں۔یہ آنسو بہت انمول ہوتے ہیں ، آسانی سے بہتے نہیں ہیں، مگر جب خواب مر جائیں، امیدیں ٹوٹ جائیں، راستے بند ہو جائیں تو سسکیوں اور آہوں کے ساتھ یہ آنسو بھی آ جاتے ہیں دل کا غبار شاید آنکھوں کی برسات کے بعد چھٹ جاتا ہوگا مگرچاک دامن ، چھلنی جگر کے زخم کیسے مندمل ہو سکتے ہیں۔

Mohammad Ahmad
Mohammad Ahmad

درس وتدریس میں نمایاں مقام کے حامل تعلیمی ادارے اگر یہ کام کرنا شروع کردیں گے تو بھینسوں کے باڑے میں بنے ہوئے سکول میں تعلیم دیتے ہوئے استاد سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔جب احساس برتری کے زعم میں مبتلا اساتذہ طلبہ وطالبات کے ساتھ ذلت آمیز رویہ اپنائیں گے توباقی لوگوں سے کیا امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔مگر احساس برتری سکولوں کی خوبصورتی کے ساتھ وابستہ نہیں ، اجلے بستوں اور خوبصورت و دیدہ زیب وردیوں والے طلبہ وطالبات کو پڑھانا ہی برتری کا معیار نہیں ہے۔ معلم کو تو خود خوبصورت ہونا پڑتا ہے۔

جب معلم کے اندر اخلاق و کردار کی بلندی ہوتی ہے تو اپنے شاگرد کی زندگی کے لئے وہ دریائے کنہار کی موجوں سے الجھ پڑتا ہے۔ جب تعلیم دولت و شہرت کاذریعہ نہیں بنایا جاتا تو معلمہ بس میں لگی آگ کے شعلوں میں کود کر اپنے شاگردوں کو بچا لیتی ہے۔ارے ہاں دشمن کی گولیوں میں اپنے طلبہ کو بچا لینے والی بھی تو معلمہ ہی ہے۔ہاں مجھے گیارہ سال قبل آنے والے زلزلے میں اساتذہ کی قربانیاں یاد آرہی ہیںجو کہ بظاہر اپنی زندگیاں بچا سکتے تھے مگر وہ اپنے شاگردوں کو زندگی دینے کے لئے خود امر ہوگئے۔تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے، انسانیت سکھاتی ہے مگر اس دور جدید میں درندگی اور حیوانیت کی مثال دیکھ کر مجھے دور حاضر کے دانشوروں پر ترس آتا ہے ۔ ہاں دوسری خبر جو شاید چند لمحے ہی چینلز پر چلی سکول سے فیس نہ جمع کرانے پر نکال دیا جانے والا طالب علم کراچی میں گندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اور ابھی تک اس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔حضور یہ واقعات شاید بڑے شہروں میں ہوتے ہیں تو نظر آ جاتے ہیں۔

اندرون سندھ کے گھوٹ، پنجاب ، خیبر اور بلوچستان کے دوردراز گائوں میں روزانہ ایسے واقعات تسلسل سے رونما ہو رہے ہوتے ہیں ۔ مگر ان واقعات کو نہ میڈیا کور کرتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا کے لٹھ باز میدان میں آتے ہیں۔مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ معصوم طلبہ وطالبات پر ہونے والے تشدد اور تعلیمی اداروں کے اس رویے کے ہم خود ہی ذمہ دار ہیں۔کہیں نہ کہیں اس میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ ہم خود ہی اپنے ہاتھوں سے کبھی تعلیم اداروں کی بھاری فیسوں اور مطالبات کے ہاتھوں احساس کمتری میں مبتلا کر رہے ہیں تو کبھی اساتذہ کے زبانی اور جسمانی تشدد کو سہنے پر مجبور کر رہے ہیں۔اپنے ہاتھوں سے ہی معصوم بچوں کو ذبح کر رہے ہیں۔

ہمیں اپنی اولادوں سے پیار ہے ان کی تمام خواہشات پوری کرتے ہیں۔ اچھے سے اچھے تعلیمی ادارے میں بھیجتے ہیں تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر سکیں۔ مگر کبھی اس پر بات نہیں کہ تعلیم تو ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرے۔مگربات کرنے سے کیا حاصل ہونا۔ہمارا وقت گزر گیا اب ہمارے بچوں کا دور ہے۔ یہ جدید دور ہے، چلیں سب باتیں ایک طرف ” اپنے بچوں کو مل کر ذبح کرتے ہیں”۔ تاکہ نہ ریاست کو کوئی پریشانی ہو اور نہ ہی کوئی برتری کے نشے میں مبتلا تعلیمی ادارہ یا استاد ہمارے آنسو ئوں کے ساتھ کھیل سکے۔

Syed Amjad Hussain Bukhari
Syed Amjad Hussain Bukhari

تحریر : سید امجد حسین بخاری

Share this:
Tags:
institutions pakistan Social Media بچے پاکستان ذبح سوشل میڈیا نظام تعلیم
Sahil Munir Receiving Minority Intelligentia Award 2015 at Multan
Previous Post سراب
Next Post بچوں کا عالمی دن اور حقیقت
Childrens Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close