
چلی (جیوڈیسک) چلی کا جنوبی صوبہ آروکینیا شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور متعدد گھروں میں پانی جمع ہے۔ ذرائع آمد و رفت میں رخنہ پڑا ہے۔
تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
