
سنتیاگو (جیوڈیسک) دونوں ایک لفٹ پر کھڑے سنتیاگو کے کراؤن پلازہ ہوٹل کی اکیسویں منزل کی کھڑکیاں صاف کر رہے تھے کہ لفٹ کی ایک رسی کھل گئی اور لفٹ ایک جانب لٹک گئی۔
دونوں افراد پینتالیس منٹ تک لٹکے رہے۔ امدادی ٹیم کے ارکان نے چھت سے رسے لٹکائے اور انہیں باندھ کر بحفاظت نیچے اتار لیا۔ دونوں کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
