Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چائنہ کے شہر ووہان سے پھیلتا ہوا، کرونا وائرس

January 27, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Coronavirus
Coronavirus

تحریر : ذوالقرنین ہندل

روئے زمین پر انسانوں سے دیگر جانداروں کا رشتہ بھی اتنا ہی پرانا ہے، جتنا خود انسان کا زمین سے ہے۔انسان جانوروں،پرندوں اور دیگر جانداروں کو اپنے مقاصد، خاص کر خوراک کے لئے استعمال کرتا آیا ہے۔ وبائیں بھی نسل در نسل جانداروں سے انسانوں تک منتقل ہوتی گئیں۔زمانہ قدیم میں ان وباؤں کی تشخیص خاصہ مشکل،شاید ناممکن کام تھا۔تاہم دیگر ماحولیاتی بیماریاں خاصی کم ہوں گی۔قدیم لوگوں کی قوت مدافعت بھی زیادہ ہو تی ہو گی۔موجودہ دور تو سائنسی کرشمات کا دور ہے۔کسی بھی وباء کی فوری تشخیص ہو جاتی ہے۔آج سائنسی جدت کی بدولت، بہت سی جان لیوا بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔

کرونا وائرس بھی دیگر وباؤں کی طرح جانوروں اور پرندوں سے منتقل ہونے والے وباء کی ایک قسم ہے۔جانداروں سے منتقل ہونے والی چند بیماریاں،خسرہ،لاکڑہ کاکڑہ،انفلوئنزہ،ایڈز،خناق اور ٹی بی وغیرہ ہیں۔

درحقیقت کرونا وائرس ایک قسم کے وباؤں کا گروپ ہے، جو دودھ دینے والے جانوروں اور پرندوں میں بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ابتدائی طور پریہ وائرس 1960میں دریافت ہوا۔اس کا جینومک سائز قریب 26سے32کلو بیسس ہے،جو ایک آر این اے وائرس کے لئے سب سے بڑا ہے۔یہ گائے اور خنزیر میں ڈائیریا اور مرغیوں میں سانس کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔اس وباء کی سات کے قریب اقسام جانداروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جو انسانوں میں سانس کے وبائی مرض کا سبب بنتا ہے۔اس مرض کے لئے کوئی بھی منظور شدہ دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے۔

اس وباء کا نام کرونا اس کی مائیکروسکوپی شکل کو دیکھ کر رکھا گیا۔جو شاہی تاج سے مماثلت رکھتی ہے اور لاطینی زبان میں تاج کو’کرونا‘ کہتے ہیں۔

انسانوں میں منتقل ہونے والے کرونا وائرس کی سات اقسام:

ؐکرونا وائرس’229E،0C43،NL63اورHUK1‘مستقل طور پر انسانی آبادی میں گردش کرتے ہیں۔پوری دنیا میں موجود بچوں اور بڑوں میں سانس کے وبائی مرض کا سبب بنتے ہیں۔
یہ قسم2003میں 37ممالک تک پھیلی۔’سارس کرونا‘ نامی اس وباء نے 8000لوگوں کو متاثر کیا،جبکہ 775لوگ جان کی بازی ہا رگئے۔
ستمبر 2012میں مشرق وسطی میں ’مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم‘ سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے۔

دسمبر 2019میں ’نووال کرونا وائرس‘ کا پتا چائنہ کے شہر ووہان میں بے جا نمونیا کے پھیلنے سے لگا۔جس کا نام ’ورلڈ ہیلتھ آرگینائزیشن‘نے ’ہیومن کرونا وائرس نووال 2019‘رکھا۔یہ کرونا وائرس کے خاندان کا ایسا رکن ہے، جس سے پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ،یہ وائرس بلوں یا سانپ کی کسی خاص قسم سے انسانوں میں منتقل ہوا۔تاہم اس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ یا تو ہوانان کے شہر ووہان میں سمندری غذا کا کام کرتے تھے یا پھر خریدار تھے۔

علامتی طور پر دیکھا جائے تو یہ وائرس انسان میں نمونیا کا سبب بن سکتا ہے۔اس سے کھانسی،نزلہ وزکام،بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
چونکہ یہ ایک وائرل نمونیا ہے،لہذا جراثیم کش(AntiBiotic) کا کوئی فائدہ نہیں۔یہ دوائیں کام نہیں کریں گی۔اگر لوگوں کو بروقت ہسپتال داخل کرایا جائے، تو وہ اپنے پھیپھڑوں اور دوسرے اعضاء کے ساتھ اپنے سیالوں (Fluids) کو بھی محفوظ بنانے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔اس سے بازیابی کا انحصار زیادہ تر قوت مدافعت پر ہوگا۔زیادہ تر فوت شدگان کی عمریں پچاس سال سے زیادہ اور ان کی مجموعی صحت بھی خراب تھی۔

’چین کے قومی صحت کمیشن‘کے مطابق اس وباء کی انسان سے انسان تک منتقلی کی تصدیق ہو چکی ہے۔اب تک 60کے قریب ہلاکتوں کی اطلاعات موجود ہیں۔مجموعی طور پر دو ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔جن میں چائنہ 1995،امریکہ3،فرانس3،نیپال1،تھائی لینڈ4، ملیشیاء3، سنگاپور3،ویتنام2،جنوبی کوریا2،جاپان2،تائیوان3،مکاؤ2،ہانگ کانگ3،آسٹریلیاء1اورکینیڈا میں بھی1 کیس سامنے آ چکا ہے۔ یہ تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہے۔دنیا بھر بالخصوص چین کے ہمسایہ ممالک میں اس کی تشخیص کے لئے چھان بین شروع ہوچکی ہے۔ متعدد ممالک چین کے شہر ووہان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

خدشات موجود تھے کہ، 24جنوری سے شروع ہونے والے ہفتہ طویل قمری نئے سال کی تعطیلات کے دوران کرونا وائرس زیادہ وسیع پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔لیکن یہ تہوار کافی حد تک منسوخ کر دیئے گئے۔ووہان سمیت دیگر چینی شہروں کو آمدورفت کے لئے بندکر دیا گیا۔ لیکن ماہرین پریشان ہیں کہ یہ وائرس اب تک ظاہر ہونے والی علامات سے کہیں زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے ہدایات دی ہیں کہ چائنہ یا متاثرہ علاقوں میں مقیم یا سفر کرنے والے گرم پانی کا استعمال کریں،خوراک کو اچھی طرح پکا کر کھائیں،گرم پانی سے بار بار ہاتھ دھوئیں، صاف ستھرے رہیں اور ماسک کا استعمال کریں وغیرہ۔

ایسے علاقوں میں ابھی تو جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ آئندہ جانوروں کی چھان بین کیسے ممکن ہوگی؟کیا جانوروں کی بھی ویکسی نیشن ضروری ہے؟ آخر کیسے اس وباء کو جانوروں میں ہی ختم کر دیاجائے؟بعض مسلم تجزیہ کاروں کے نزدیک حلال خوراک کے استعمال سے اس وباء سے بچا جا سکتا ہے۔یہ وباء کس جانور سے پھیلی ہے ابھی تحقیقات جاری ہیں قبل از وقت کچھ بھی کہنا مناسب نہیں۔

پاکستان چونکہ چین کا ہمسایہ ملک ہے۔سی پیک کے بہت سے ترقیاتی مقامات پر چینی باشندے موجود ہیں۔اسی طرح کاروبار کی غرض سے بہت سے پاکستانی چائنہ کا سفر کرتے ہیں۔قریب پانچ سو پاکستانی طلباء چائنہ کے شہر ووہان ہی میں مقیم ہیں۔

اسی بنا پر پاکستان میں بھی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ابھی تک پاکستان میں کوئی تصدیق شدہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریض تو سامنے نہیں آیا۔تاہم شبہ ہے کہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں موجود ’فینگ فین‘ میں ملتی جلتی علامات پائی گئیں،اسے اور اس کے ساتھی کو بھی زیر نگہداشت رکھا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور میں بھی تین چینی باشندوں کو سروسز ہسپتال میں زیر نگہداشت رکھا گیا ہے،اور ان کے نمونے مزید تحقیق کے لئے بجھوائے جا رہے ہیں۔واضع رہے کہ، یہ پانچوں چینی متاثرہ شہر ووہان سے پاکستان منتقل ہوئے ہیں۔فی الوقت پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے مناسب سہولتیں موجود نہیں ہیں۔امید کرتے ہیں محکمہ صحت اور حکومت جلد از جلد اس کی تشخیص کو ممکن بنائے گی۔تاکہ اس مہلک وباء کو ملک بھر میں پھیلنے سے پہلے ہی روک لیا جائے۔اگر ممکن ہو تو وزارت خارجہ صرف ووہان میں موجود پاکستانیوں خاص کر طلباء کو نکالنے کے لئے عملی اقتدامات کرے۔تاکہ سینکڑوں خاندانوں کے چراغ اپنی روشنی کو قائم رکھ سکیں۔

Zulqarnain Hundal
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
Tags:
China city Corona virus diagnosis food spread Wuhan Zulqarnain Hundal پھیلتا تشخیص چائنہ خوراک شہر کرونا وائرس ووہان
Shabbir Ansari
Previous Post وفاقی حکومت کا جانا ضروری ہو گیا ہے، شبیر حسن انصاری
Next Post سیاسی کھیل
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close