
بیجنگ (جیوڈیسک) مشرقی چین میں بجلی کے تاروں پر گری ہوئی خاتون کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ چین کے صوبے زی جیانگ میں ایک خاتون اپنی بلڈنگ کی تیسری منزل سے حادثاتی طور پر نیچے گری اور بجلی کے تاروں میں پھنس گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو رسی کی مدد سے بچایا، خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
