
گھنسو (جیوڈیسک) گھنسو چینی صوبہ گھنسو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رسیکیو کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
دریاں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کئی نشیبی علاقوں میں خطرے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ریسکیو کارکن متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکال کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جانے سے کئی مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔
