
بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک بس میں آگ لگنے سے اڑتالیس افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ چلتی بس میں آگ لگنے کا واقعہ جنوب مشرقی شہر زیامن میں پیش آیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی بس ملازمین کو فیکٹری سے واپس لے جا رہی تھی۔ آگ بس کے عقبی حصے میں لگی جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔
