Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چین میں روزہ رکھنے پر پابندی

July 4, 2014 0 1 min read
Ghulam Murtaza Bajwa
China
China

پاکستان میں اکثراوقات چین کی دوستی کی بات کی جاتی ہیں لیکن یہ تصویر کاایک رخ ہے جبکہ دوسری جانب چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے سنکیانگ صوبے میں مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین ، استادوں اور طالب علموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ یہ تصویر کا دوسرا رخ ہے۔ حیرت انگیز طور پر عالم اسلام کی طرف سے ا س جبر پر کوئی احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔عام طور سے مسلمان ملکوں میں حکومتیں اور عوام دوسرے ملکوں میں رونما ہونے والے حالات اور مسلمانوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

پاکستان جیسے متعدد ملکوں میں مذہبی اور سیاسی گروہ مغربی ممالک میں آباد مسلمان اقلیت کے حقوق اور صورتحال کے بارے میں بے چین اور مضطرب رہتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان ملکوں ، اداروں یا تنظیموں کی جانب سے چین میں ایک آمرانہ فیصلہ کے خلاف کوئی آواز سننے میں نہیں آئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سنکیانگ میں یغور مسلمان آباد ہیں۔ یہ لوگ اپنا تعلق وسطی ایشیا سے جوڑتے ہیں۔ اگرچہ اس علاقے میں مشرقی ترکستان کے نام سے علیحدگی کی تحریک بھی چلائی جا رہی ہے لیکن اس صوبے میں آباد یغور نسل کے بیشتر مسلمان پرامن ہیں۔

البتہ وہ اپنی ثقافت اور تہذیب کی حفاظت کے بارے میں بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔ چینی انقلاب کے بعد اس علاقے کو چین کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اس وقت سے اب تک اس علاقے کی آبادی میں اپنی ثقافت کے خلاف مرکزی حکومت کے اقدامات اور محرومیوں کی وجہ سے مسلسل تناؤ اور بے چینی پیدا ہوتی رہتی ہے۔ چین کی مرکزی حکومت نے کبھی ان مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اس کے برعکس سنکیانگ کی یغور آبادی کو دبانے اور محروم رکھنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ان میں سب سے اہم قدم یہ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر چینی النسل ہان اور ہوئی لوگوں کو بڑی تعداد میں سنکیانگ میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس طرح اب چینی النسل ہان آبادی یہاں پر آباد یغور سے بڑھ چکی ہے۔

1950ء میں سنکیانگ میں ہان نسل کے لوگ صرف 6 فیصد تھے جبکہ یغور آبادی کا 80 فیصد تھے۔ اب یہ صورتحال ڈرامائی طور سے تبدیل ہو چکی ہے۔ اس وقت صوبے کی 22 ملین آبادی میں 45 فیصد کے لگ بھگ ہان لوگ ہیں جبکہ یغور کی آبادی تقریباً 8 ملین کے قریب ہے۔ چین کی مرکزی حکومت نے یغور لوگوں کو سنکیانگ کے دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کے لئے بھی مہم جوئی کی ہے۔ حکمران پارٹی کا خیال ہے کہ اس طرح یغور کی ثقافتی شناخت کو ختم کیا جا سکے گا۔ عالمی اداروں کی طرف سے اس حکمت عملی پر نکتہ چینی ہوتی رہی ہے۔سنکیانگ کی یغور النسل اکثریت مسلمان ہے۔ وہ اگرچہ انتہا پسند مسلمان نہیں ہیں لیکن ان کے رہن سہن اور ثقافت پر اسلامی تہذیب کا گہرا اثر ہے۔ اس اثر کو ختم کرنے کے لئے اب چینی حکام نے پہلی مرتبہ رمضان المبارک کے دوران بیشتر مسلمان آبادی پر روزہ رکھنے کی پابندی عائد کی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی مقامی شاخ کے حکم کے علاوہ اس حوالے سے متعدد عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ طالب علموں کو زبردستی پانی پینے کا حکم دیتے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کے کارکن مسلمان گھرانوں میں مفت کھانا پہنچاتے ہیں اور تقاضہ کرتے ہیں کہ وہ روزہ نہ رکھیں۔ اسی طرح سرکاری دفاتر میں مسلمان ملازمین سے یہ حلف لیا جا رہا ہے کہ وہ روزے نہیں رکھیں گے۔مسلمان آبادی کو زچ کرنے کے لئے مسلمان والدین پر یہ سخت پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلام کی ترغیب نہیں دے سکتے، نہ ہی ان کے لئے مذہبی تعلیم و تربیت کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ یہ پابندی صوبے میں آباد ہان اور دیگر نسل کے لوگوں پر نہیں ہے۔ وہ لوگ زیادہ تر دہریہ ہیں لیکن ان کی بڑی تعداد بدھ مت یا عیسائیت کو ماننے والی بھی ہے۔

Ramadan Kareem
Ramadan Kareem

چینی حکام سنکیانگ کی مسلمان ثقافت کو دہشت گردی کی بنیاد قرار دیتے ہیں۔ اس قسم کے رویہ کا اظہار امریکہ یا دیگر مغربی ممالک کی حکومتوں کی طرف سے دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف مغرب کی جنگ کو عام طور سے اسلام اور مسلمانوں پر حملہ اور ان کے خلاف سازش کا نام دیا جاتا ہے۔ چین کی کمیونسٹ حکومت اپنے ایک صوبے میں مسلمانوں کو ختم کرنے ، ان کے عقیدے کو مٹانے اور اسلام کو دہشت گرد، ذہب قرار دینے میں کوئی حجاب محسوس نہیں کرتی لیکن اس رویہ کے خلاف عام طور سے کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں ہوتی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سنکیانگ میں تصادم کا آغاز نسلی ٹکراؤ کی وجہ سے ہوا تھا لیکن چینی حکام نے اس کا متوازن راستہ تلاش کرنے کی بجائے یغور نسل کو فنا کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ اسی لئے ان لوگوں کے عقیدہ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس صوبے میں موجود بے چینی کا آغاز جولائی 2009ء میں صوبائی دارالحکومت اورومکی میں ہؤا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے ہان نسل کے لوگوں کی طرف سے یغور آبادی پر حملوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی اس طرح فسادات پھیل گئے۔ اس تصادم میں 200 سے زائد یغور لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت سے چینی حکومت نے مفاہمت اور مصالحت کی حکمت عملی اختیار کرنے کی بجائے یغور کی ثقافتی تطہیر کی پالیسی اختیار کی ہے۔مرکزی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے اس یکطرفہ رویہ کی وجہ سے یغور آبادی میں بعض انتہا پسند گروہ بھی پیدا ہوئے ہیں۔ اس سال 22 مئی کو صوبائی دارالحکومت کی سبزی منڈی میں دھماکہ سے 43 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ جبکہ گزشتہ ماہ کاشغر میں ایک شدت پسند نے 13 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ چینی حکام نے انتہا پسندوں کا سراغ لگانے اور اصل مجرموں کو پکڑ کر سزا دینے کی بجائے یغور آبادی اور ان کے دانشوروں اور لیڈروں کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں بیجنگ یونیورسٹی کے یغور پروفیسر الہام توہتی کو چند ماہ پہلے گرفتار کر کے انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ دنیا بھر سے اس گرفتاری کی مذمت کے باوجود نہ تو انہیں رہا کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر توہتی دہشت گردوں کی ذہنی تربیت کرتے تھے۔ جبکہ جلا وطن یغور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ سنکیانگ کی علیحدگی کے حامی ہیں۔ لیکن وہ حکومت کی جابرانہ پالیسیوں پر دلیل اور شواہد کے ساتھ نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔اس پس منظر کے باوجود یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ روئے زمین پر ہر شخص کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ اسی لئے یہ عالمگیر اصول بھی وضع ہوا ہے کہ سب عقیدوں کا احترام کیا جائے۔ چینی حکام اپنے آمرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اس متفقہ اصول کو مسترد کر رہے ہیں۔ تبت میں بدھ آبادی کے بعد اب سنکیانگ کی مسلمان آبادی کے خلاف جبر و ستم کا سلسلہ بے حد تشویش کا سبب ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت تمام مسلمان ملکوں کو چین کے اس رویہ کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔ سنکیانگ کے مسلمانوں کے ساتھ چین کے حکام کا رویہ تمام عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے اس کے خلاف آواز بلند کرنا، اسے مسترد کرنا اور چینی حکام کو یہ باور کروانا بے حد ضروری ہے کہ طاقت کے زور پر کسی عقیدہ کو ختم کرنے کا رویہ ناقابل قبول اور غلط ہے۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Tags:
ban Ghulam Murtaza Bajwa muslims pakistan peoples roza پابندی پاکستان چین روزہ عوام مسلمانوں
Azam Azim Azam
Previous Post علامہ انقلابی اور مجنونِ سونامی
Next Post حافظ آباد: بااثر افراد نے تنازع پر دو سالہ بچے کو کچل ڈالا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
Hafizabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close