
بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے چونگ کونگ میں موسلاد ھار بارش نے نظام زندگی شدید متاثر کر دیا ، مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہو گئے ، مختلف کاونٹیز کے 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں کو گھربار چھوڑنا پڑا۔
کیٹیگری 4کا طاقتور ترین سمندری طوفان Odile میکسیکو میں لاکابوس کے ساحل پر پہنچ گیا، جس کے تحت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہور ہی ہے ، طوفان کے خطرے کے پیش نظر 30 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو اہلکاروں اور میرینز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
سمندری طوفان Kalmaegi فلپائن کے شمالی علاقے سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان کے باعث 130 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلیں، 22 صوبوں میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں، گلیاں اور سڑکیں گندے نالے کا ڈھیر بن گئ ہیں۔
