
فوجیان (جیوڈیسک) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں شدید بارش اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔
سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ چینی شہر فوزہو ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں ۔ شہر میں ژالہ باری اور بارش سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔
پانی کاروں میں داخل ہوگیا ، ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ، بارشوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
