
بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
جنوبی صوبے ہنان میں چھوٹا ڈیم ٹوٹنے کی باعث 18 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی عروج پر ہے جبکہ سیلانی ریلے میں بہہ کر ساڑھے دس ہزار مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔
