
بیجنگ (جیوڈیسک) مشرقی چین کے دریا میں کشتی ڈوبنے سے بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔ چین کے صوبہ جیانگسوکے دریا میں تیس میٹر لمبی کشتی اپنے تجرباتی سفر پر تھی کہ الٹ گئی۔
بد قسمت کشتی میں انجینئرز اور غیر ملکیوں سمیت پچیس افراد سوار تھے۔ تین افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
