
سولہویں سالانہ انٹر نیشنل فلم فیسٹول کا آغاز چین کے شہر شنگھائی میں نہایت دھوم دھام سے ہو گیا۔ چین کے شہر شنگھائی میں سجنے والے سالانہ انٹر نیشنل فلم فیسٹول کا آغاز فلم الیگزینڈر کی نمائش سے کیا گیا۔
ہالی ووڈ کے چوٹی کے ستارے موجود ہیں۔ فیسٹول کی رونقوں میں چار چاند لگانے کیلئے فلم فیسٹیول میں سو سے زائد ممالک کی دوہزار فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی ۔ پندرہ جون سے شروع ہونے والا یہ فلمی میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ تئیس جون تک جاری رہے گا۔
