
بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شہر Genhe میں درجہ حرارت منفی چھیالیس سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
شمالی چین میں ان دنوں موسم انتہائی سرد ہے، دھند کے باعث حد نظر پچاس میٹر رہ گئی ہے۔برفباری نے ہر چیز کو ڈھک دیا ہے، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔
منگولیا کے کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی چالیس سے بھی گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔
