
تیان جِن (جیوڈیسک) چین میں تیسری منزل کی گرل میں پھنسی ہوئی خاتون کو پڑوسیوں اور ریسکیو عملے نے مل کر بحفاظت نکال لیا۔ تیان جِن شہر میں ایک عمارت کی چوتھی منزل پر رہنے والی خاتون فلیٹ کی کھڑکی صاف کرتے ہوئے پاوں پھسلنے کے سبب نیچے گری اور تیسری منزل کی بالکونی کی حفاظتی گرل میں ان کی ٹانگ پھنس گئی۔
خاتون کی چیخ و پکار پر پڑوسی ان کی مدد کو آگئے اور ریسکیو اہل کاروں کو بھی طلب کر لیا گیا۔ سب نے مل کر خاتون کو بحفاظت گرل سے نکال لیا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
