
بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں زہریلی کیمیائی گیس خارج ہونے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شنگھائی کے تجارتی مرکز میں ریفریجریشن یونٹ سے مائع امونیا کے رساو کے سبب 15 افراد ہلاک ہو گئے، گیس سے 26 افراد متاثر ہوئے،جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
