
بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ژو میں گودام میں آگ لگ گئی، دو سو بتیس افراد کو بچا لیا گیا۔
گودام میں موجود پلاسٹک کی وجہ سے آگ پھیلتی گئی،ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں موجود دو سو سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ امدادی کارروائیوں میں ایک سو چالیس فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔چینی حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
