
بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے شادیوں او جنازوں کی آخری رسومات کے دروان قومی ترانہ بجانے پر پابندی عائد کر دی۔
رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے احکامات جاری کئے ہیں کہ شادی اور جنازے کی رسومات سمیت کسی بھی غیر سیاسی تقریب کے دوران قومی ترانہ گایا جائے گا اور نہ ہی اس کا ساز بجایا جائے گا۔
پابندی قومی ترانے کے احترام کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔ سیاسی جلسوں، تقریبات، حکومتی اور سفارتکاری سرگرمیوں کے دوران قومی ترانہ گانے یا بجانے پر پابندی نہیں ہو گی۔
