
بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں 70 کلومیٹر لمبا دنیا کا سب سے بڑا پل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ مشرقی چین میں جدید فن تعمیر کی عکاسی کرتا یہ پل انتہائی مضبوط اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے لمبا اور چوڑا پل ہے۔
اس کی لمبائی 70 کلومیٹر اور چوڑائی 55.6 میٹر ہے، جبکہ اس کی 8 لین ہیں۔ انتہائی مضبوط اور ٹھوس ترین اسٹیل سے بنائے گئے اس پل پر بہ یک وقت ہزاروں گاڑیاں سفر کرسکتی ہیں۔ اس پل کی تعمیر سے کئی شہروں کا درمیانی فاصلہ کم ہوگیا ہے۔
