
بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوبی صوبے گانگ ڈانگ میں 3 سالہ بچی نے لائٹر سے کھیلتے ہوئے کپڑے کے گودام میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
چین کے جنوبی صوبے گانگ ڈانگ کے علاقے جن بو میں کپڑے کے گودام کے مالک کی 3 سالہ بیٹی نے لائٹر سے کھیلتے ہوئے اسپنج کے ایک ٹکڑے کو آگ لگا دی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گودام کے مالک کو رہائش علاقے میں گودام بنانے اور سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
