
نئی دہلی (جیوڈیسک) چین کی سرحد سے متصل پہاڑی علاقوں میں متعین بھارتی فوجیوں میں دل کی بیماریاں پھیلنے لگیں اس برس 6 ماہ کے دوران 36 جوان اچانک مر گئے جن میں 15 کو ہارٹ اٹیک ہوا۔
صورتحال سے پریشان بھارتی فوجی قیادت نے فوجیوں کی خوراک کا نظام بدلنے کا حکم دیدیا کم گھی اور تیل والے صحت بخش کھانے کھلانے زیادہ ورزش کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
