
چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق فصیل آباد روڈپر بھٹو کالونی کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے وین اور کار کی آپس میں ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
