
چترال (جیوڈیسک) چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ چترال شہر اور گردونواح میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جس کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
