کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے مسیحی بستیوں اور گرجاگھروں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے مکمل نگرانی میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم میتھوڈسٹ چرچ ڈرگ روڈ اور سینٹ پیٹرز چرچ (چرچ آف پاکستان) ناتھاخان گوٹھ کے دورے کے موقع پر منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے مسیحی رہنمائوں کو کیک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انہیں اسٹر کی مبارکباد پیش کی۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اس موقع پر مسیحی مذہبی رہنمائوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن سے ایسٹر کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون نے ایسٹر کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کو مثالی ماحول میں خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا جو ایک قابل احسن اقدام ہے رکن صوبائی اسمبلی نے مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی عبادت میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،ملکی ترقی اور خوشحالی اور قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کریں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے مسیحی رہنمائوں اور عوام کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی مسیحی رہنمائوں اور عوام نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے مذہبی تہوار کے موقع پر سہولیات کی فراہمی اور خوشیوں میں مسیحی عوام کو یاد رکھنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تمام مسیحی عبادت گاہوں اور گرجاگھروں کے اطراف ایسٹر کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مسیحی عوام کو یقین دلایا کہ ایسٹر کے موقع پر ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا انہوں نے کہاکہ مسیحی بستیوں میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو جلد ازجلد یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر ناتھا خان گوٹھ کے عوام کے مطالبے پر چرچ کے اطراف سڑکوں پر سی سی فلورنگ کرنے کے احکامات دیئے۔
