
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ نے نئے وزیر دفاع کا تقرر کر دیا۔ ایشٹن بی کارٹر، چک ہیگل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایشٹن بی کارٹر دوہزار گیارہ میں پینٹاگون کے سیکنڈ ان کمانڈ رہے ہیں۔ چک ہیگل اور لیون پنیٹا کی وزارتوں میں ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پرتعینات رہے۔
صدر اوبامہ کی جانب سے تقرر کے بعد وہ چک ہیگل کی جگہ امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ان دنوں ایشٹن کارٹر صدراوبامہ کی مینجمنٹ اینڈ نیشنل کاؤنسل کا حصہ ہیں۔
