
قصور (جیوڈیسک) نواحی گاؤں کھوکھر اشرف میں پانی کے تنازعے پر تلخی کے بعد نذیر نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے چچا منظور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
جس سے یامین، اس کی بہن طاہرہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں راشد، اکرم اور ان کے والد اسلم کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
